August 22, 2024 3:09 PM

وقف ترمیمی بل دو ہزار چوبیس پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی پہلی میٹنگ نئی دلی میں شروع ہوگئی ہے۔

وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی پہلی میٹنگ نئی دلّی میں ہورہی ہے۔ کمیٹی کی قیادت BJP کے ایم پی Jagdambika Pal کررہے ہیں اور اِس میں 31 ارکان ہیں، جن میں 21 ارکان لوک سبھا کے اور 10 ارکان راجیہ سبھا کے ہیں۔ لوک سبھا نے کمیٹی کو یہ ذمہ داری دی ہے کہ وہ اِس بل پر غور و خوض کرے۔ اق...

August 22, 2024 3:07 PM

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں راشٹریہ وگیان پرسکار دو ہزار چوبیس عطا کئے ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں معروف اور سرکردہ سائنسدانوں کو راشٹریہ وگیان پُرسکار 2024 عطا کئے۔ پروفیسر گووند راجن پَدما نابھن کو صدر جمہوریہ کی جانب سے وگیان رَتن 2024 سے سرفراز کیا گیا۔         ڈاکٹر آنند درھماکرشنن کو زرعی سائنس کے شعبے میں وگیان شری ایوارڈ سے نواز گیا ہے۔     ...

August 22, 2024 2:49 PM

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس سے آر جی کر میڈیکل کالج واقعے میں ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ حکم پر عمل کرنے کو کہا۔

        الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ملک میں کام کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس سے کہا ہے کہ وہ RG Kar میڈیکل کالج واقعے میں ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ حکم پر عمل کریں۔         سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں یہ ہدایت دی ہے کہ مذکورہ خاتون ڈاکٹر کے نام ک...

August 22, 2024 2:45 PM

مرکزی وزیرِ داخلہ نے تریپورہ کے وزیرِ اعلیٰ سے بات کی اور ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے تریپورہ کے وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر مانِک ساہا سے بات کی اور ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب شاہ نے کہا کہ مرکز کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے علاوہ، آفات سے نمٹنے والی قومی فورس کی ٹیمیں بھیج رہا ہے تاکہ بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں مدد کی ...

August 22, 2024 2:41 PM

   اڈیشہ میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور دیگر بیس شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

        اڈیشہ میں آج صبح Ganjam ضلعے میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور دیگر 20 شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک پرائیویٹ بس ایک تیل کے ٹینکر سے ٹکراگئی۔ یہ بس بھوانی پٹنہ سے Berhampur جارہی تھی۔ زخمیوں کو Berhampur کے MKCG میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہ...

August 22, 2024 2:38 PM

بھارت کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مشرقی مغربی، شمال مغربی اور وسطی حصوں میں اگلے چار روز کے دوران بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD   نے ملک کے مشرقی مغربی، شمال مغربی اور وسطی حصوں میں اگلے چار روز کے دوران بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جنوبی جزیرہئ نما کے کچھ حصوں میں بھی اگلے سات روز کے دوران شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔IMD نے بہار، اترپردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، گجرات، کونکن اور گوا میں 26 اگست تک ...

August 22, 2024 2:33 PM

اسرائیل کے وزیر اعظم کے دفتر نے غزہ-مصر سرحد سے فوجی دستوں کو ہٹائے جانے کی خبر کو غلط قرار دیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے دفتر نے اِس بات کو غلط قرار دیا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی سمجھوتے کے حصے کے طور پر غزہ-مصر سرحد سے فوجی دستوں کو ہٹانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔         ایک بیان میں جناب نتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ اِس طرح کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔ اِس سے پہلے امریکی ...

August 22, 2024 2:28 PM

سوڈان میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے جون کے مہینے سے اب تک ایک سو چودہ افراد ہلاک اور دوسو اکیاسی افراد زخمی ہوچکے ہیں

سوڈان میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے جون کے مہینے سے اب تک 114 اموات ہوچکی ہیں اور 281 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ملک کے دس صوبے اِس سے متاثر ہیں جس کے نتیجے میں 27 ہزار سے زیادہ کنبوں اور ایک لاکھ 10 ہزار افراد پر اس کا اثر پڑا ہے۔ گزشتہ تین برس میں ملک میں شدید بارش کے سبب سیکڑوں جانیں ضائع ہوئی ہیں...

August 22, 2024 2:26 PM

تمل اداکار اور تمیزاگا ویتری کزاگم پارٹی کے سربراہ وجے نے چنئی میں اپنی پارٹی کے پرچم کی نقاب کشائی کی۔

        تمل اداکار اور Tamizhaga Vetri Kazhagam پارٹی کے سربراہ Vijay نے چنئی میں اپنی پارٹی کے پرچم کی نقاب کشائی کی۔ آج سے اپنے سیاسی سفر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے، اداکار سے سیاستداں بننے والے Vijay نے ذات اور مذہب کے نام پر جاری اختلافات کو دور کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤ...

August 22, 2024 10:57 AM

کیرالہ سرکار نے سابق گول کیپر P R Sreejesh کو دو کروڑ روپے کے نقد انعام سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا

کیرالہ سرکار نے پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر P R Sreejesh کو دو کروڑ روپے کے نقد انعام سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ Pinarayi Vijayan کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ریاستی سرکار کے محکمہئ اطلاعات نے...