August 23, 2024 2:45 PM

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ فطری اتحادی اور مضبوط شراکتدار ہیں۔

        وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ، فطری اتحادی ہیں اور وہ ایک دوسرے کے مضبوط شراکتدار ہیں۔ وزیر موصوف، امریکہ کے اپنے سرکاری دورے کے پہلے دن واشنگٹن میں بھارتی برادری سے خطاب کررہے تھے۔ جناب سنگھ امریکہ کے چار دن کے دورے پر کل شام واشنگٹن پہنچے ہیں۔ وہ امریکی وزیر دفاع Llo...

August 23, 2024 2:40 PM

بھارت اپنا پہلا قومی خلائی دن منا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ اسرو نے نہ صرف خلائی شعبے کو، بلکہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بھی تعاون دیا ہے۔

        آج ملک بھر میں خلا سے متعلق پہلا قومی دن منایا جارہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم ISRO نے نہ صرف خلا کے سیکٹر میں بلکہ ملک کے سماجی، اقتصادی فروغ میں بھی اہم تعاون دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج نئی دلی میں خلا کے قومی دن کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ ...

August 23, 2024 2:32 PM

صحت کو درپیش خطرات کے پیش نظر مقررہ خوراک والی 156 مرکباتی دواؤں پر بندش لگادی ہے۔

        سرکار نے، ایک جائزے میں یہ پائے جانے کے بعد، اینٹی بایو ٹکس، Pain killers اور ملٹی وٹامنز سمیت 156 دواؤں پر بندش لگادی ہے کہ ِان سے صحت کو خطرہ درپیش ہے۔ صحت کی وزارت نے ایک اطلاع نامے میں کہا ہے کہ مقررہ خوراک پر مبنی 156 مرکب دوائیں، غیر معقول مرکبات ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اِن دواؤں کا استعم...

August 23, 2024 2:28 PM

امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے، ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف، ڈیمو کرٹیک پارٹی کی صدارتی نامزدگی قبول کرلی ہے۔

        امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے اپنے ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مہم کے تحت، ڈیموکرٹیک پارٹی کی 2024 کی صدارتی نامزدگی کو باقاعدہ قبول کرلیا ہے۔ محترمہ ہیرس نے اس کی تصدیق چار روزہ ڈیمو کرٹیک قومی کنونشن کے آخری دن، شکاگو کے متحدہ مرکز میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی۔       ...

August 23, 2024 9:39 AM

وزیراعظم نریندر مودی نے باہمی تعلقات میں نیا سنگ میل طے کرکے پولینڈ کا تاریخی دورہ مکمل کرلیاہے

وزیراعظم نریندر مودی نے کَل وارسا میں پولینڈ کے اپنے ہم منصب Donald Tusk اور وہاں کے صدر   Andrzej Duda کے ساتھ ملاقات کے بعد پولینڈ کا اپنا تاریخی دورہ مکمل کرلیا ہے۔ جناب مودی نے پولینڈ کے اپنے دورے کو ایک خصوصی دورہ قرار دیا اور وسطی یوروپ کے ملک پولینڈ کو بھارت کا اہم دوست قرار دیا۔ ایک سوشل میڈ...

August 23, 2024 9:37 AM

وزیراعظم یوکرین کے ایک دن کے دورے پر آج Kyiv پہنچ رہے ہیں

وزیراعظم نریندر مودی یوکرین کے ایک دن کے دورے پر آج Kyiv پہنچ رہے ہیں۔ جناب مودی یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy کے ساتھ بالمشافہ اور وفود کی سطح کی بات چیت کریں گے۔ امید ہے کہ یوکرین میں لڑائی کے خاتمے کے طور طریقے تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی   جائے گی۔ لڑائی سے متاثرہ یوکرین کے دورے سے قبل وزیراع...

August 23, 2024 9:35 AM

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ امریکہ کے چار دن کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کَل شام امریکہ کے چار روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں۔ وہ امریکہ کے وزیر دفاع  Lloyd Austin  کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کررہے ہیں۔ اپنے دورے میں جناب سنگھ امریکہ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کریں گے اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر Jake Sullivan سے بھی ملاقات کریں گے۔ ج...

August 23, 2024 9:34 AM

سرکار نے ملک میں پانی پر اڑان بھرنے والے اور اترنے والے Seaplane کو چلانے کیلئے رہنما اصول جاری کیے ہیں

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے علاقائی رابطے کی اسکیم اُڑان کے تحت پانی پر اُڑان بھرنے والے اور اترنے والے Seaplane کو چلانے کیلئے رہنمااصول جاری کیے ہیں۔ اِن میں Seaplane کے تحفظ اور سلامتی کو ترجیح دی گئی ہے اور آپریٹر سے لے کر انضباطی اداروں تک ہر متعلقہ فریق کی ذمہ داریوں کو واضح...

August 23, 2024 9:32 AM

خلاء سے متعلق پہلا قومی دن آج پورے ملک میں منایا جارہا ہے

آج ملک بھر میں خلا سے متعلق پہلا قومی دن منایا جارہا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اصل تقریب کا افتتاح کریں گی جو نئی دلی کے بھارت منڈپم میں ہوگی۔ اس سال کی تقریبات کا موضوع ہے”بھارت کا خلائی سفر چاند تک پہنچنے تک“۔  خلا سے متعلق قومی دن کے موقع پر صدرجمہوریہ  Robotics Challenge اور بھارتی  Antariksh H...

August 23, 2024 9:31 AM

بھارت اور امریکہ نے سامان اور خدمات کی یقینی فراہمی کا سمجھوتہ کیا

بھارت اور امریکہ نے سامان اور خدمات کی یقینی فراہمی کا سمجھوتہ کیا ہے، جس کے تحت دونوں ملک فراہمی میں غیرمتوقع رکاوٹ دور کرکے ایک دوسرے سے وہ صنعتی وسائل حاصل کرسکیں گے، جن کی انہیں ضرورت ہے، تاکہ وہ قومی سلامتی کی ضروریات پوری کرسکیں۔ امریکہ کے محکمہئ دفاع پینٹاگن نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی ہے۔ ...