August 3, 2024 10:27 AM

کرکٹ میں: کولمبو میں بھارت اور میزبان سری لنکا کے درمیان پہلا او ڈی آئی میچ سنسنی خیز انداز میں برابری پر   ختم ہوا۔

کرکٹ میں کل رات کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں بھارت اور میزبان سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ سنسنی خیز طور پر برابری پر ختم ہوا۔ جیت کے لیے مقررہ 231 رن کے ہدف کو بھارت نے 47 اعشاریہ پانچ گیند میں برابر کرلیا، البتہ اس کے سبھی کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل ٹاس جیت ک...

August 2, 2024 10:02 PM

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی کے راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اِس کانفرنس میں کئی ایسے مسائل پر بات ہوگی جو نہ صرف مرکز-ریاست تعلقات کا رُخ طے کرنے بلکہ عام لوگوں کیلئے فلاحی اسکیموں کو فروغ دینے میں بھی اہم رول ادا کرتے ہیں۔ اپنے افتتاحی کلمات میں صدر جمہوریہ...

August 2, 2024 10:00 PM

اتراکھنڈ میں اب تک 6 ہزار سے زیادہ پھنسے ہوئے یاتریوں اور عقیدتمندوں کو بچایا گیا ہے

اتراکھنڈ میں کیدارناتھ دھام اور یاترا روٹ پر پھنسے ہوئے عقیدتمندوں کو نکالنے کیلئے آج دوسرے دن بھی امدادی اور بچاؤ کارروائیاں جاری رہیں۔ اب تک چھ ہزار سے زیادہ عقیدتمندوں کو بحفاطت بچالیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش میں پچھلے دو دنوں کے دوران ہونے والی مانسون کی تیز بارش اور بادَل پھٹنے کے واقعات کی وجہ سے ...

August 2, 2024 9:59 PM

ایئر انڈیا نے مشرقی ایشیا خطے میں کشیدگی کے تناظر میں تل ابیب کو جانے والی اور وہاں سے آنے والی سبھی پروازوں کو 8 اگست 2024 تک فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے

ایئر انڈیا نے تل ابیب کو جانے والی اور وہاں سے آنے والی سبھی پروازوں کو 8 اگست 2024 تک فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اِن پروازوں کو مغربی ایشیا کے موجودہ حالات کے تناظر میں حفاظتی نقطہئ نظر کا حوالہ دیتے ہوئے معطل کیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا نے زور دے کر کہا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت اُس ک...

August 2, 2024 9:53 PM

وزیر اعظم نریندر مودی کل نئی دلّی میں زرعی اقتصادی ماہرین کی 32 ویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کل نئی دلّی میں زرعی اقتصادی ماہرین کی 32 ویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وہ اِس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ اِس سال کی کانفرنس کا موضوع ہے: پائیدار زرعی خوراک نظام کی طرف منتقلی۔ یہ کانفرنس عالمی زرعی چیلنجوں سے متعلق بھارت کے سرگرم نقطہئ نظر اور زرعی ت...

August 2, 2024 9:50 PM

راجیہ سبھا میں آج DMK کے رکن ایم محمد عبد اللہ کی طرف سے پیش کردہ ایک پرائیویٹ ممبر قرار داد پر بحث ہوئی

راجیہ سبھا میں آج DMK کے رکن ایم محمد عبد اللہ کی طرف سے پیش کردہ ایک پرائیویٹ ممبر قرار داد پر بحث ہوئی، جس میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ قومی اہلیت اور داخلہ امتحان NEET اور امتحانات منعقد کرنے والی قومی ایجنسی NTA کو منسوخ کرے اور ریاستی حکومتوں کے معیار کی بنیاد پر میڈیکل داخلوں کی طرف رجوع کرے...

August 2, 2024 9:47 PM

مرکز نے آج کہا ہے کہ آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت اِس سال 30 جون تک ملک میں 34 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ جاری کئے گئے ہیں

مرکز نے آج کہا ہے کہ آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت اِس سال 30 جون تک ملک میں 34 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ قومی راجدھانی خطہ دلّی، مغربی بنگال اور اڈیشہ کو چھوڑ کر 33 ...

August 2, 2024 9:45 PM

بچوں کیلئے PM کیئرس اسکیم کے تحت، چار ہزار 532 بچے مستفید ہوئے ہیں

بچوں کیلئے PM کیئرس اسکیم کے تحت، چار ہزار 532 بچے مستفید ہوئے ہیں۔ اِس اسکیم کا مقصد، اُن بچوں کی جامع دیکھ بھال اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے جنھوں نے کووڈ-19 وبا کی وجہ سے اپنے والدین یا قانونی نگہبان کو کھو دیا ہے۔ لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر اَنّ پورنا دیوی...

August 2, 2024 9:40 PM

کیرالہ میں وائیناڈ میں ہوئے مٹی کے تودے کھسکنے کے کئی واقعات میں بچاؤ کی کارروائیاں جنگی پیمانے پر ہو رہی ہیں

کیرالہ میں وائیناڈ میں ہوئے مٹی کے تودے کھسکنے کے کئی واقعات میں بچاؤ کی کارروائیاں جنگی پیمانے پر ہو رہی ہیں۔ منگل کو ہوئے اِس حادثے میں اب تک تقریباً 300 لوگوں کی جانیں تلف ہوچکی ہیں۔ مسلح افواج کی قیادت میں بچاؤ کی کارروائیوں کے چوتھے دن فوج نے Padavettikunnu علاقے سے چار لوگوں کو نکالا ہے۔ ان لو...

August 2, 2024 9:36 PM

کرناٹک کے ریاستی وزیر جنگلات Eeshwar Khandre نے کہا ہے کہ مغربی گھاٹوں میں جنگلات کی اراضی پر قابض لوگوں کو خالی کرایا جائے گا

کرناٹک کے ریاستی وزیر جنگلات Eeshwar Khandre نے کہا ہے کہ مغربی گھاٹوں میں جنگلات کی اراضی پر قابض لوگوں کو خالی کرایا جائے گا۔ آج بینگلورو میں منعقدہ ایک میٹنگ میں وزیر موصوف نے اپنے محکمے کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی کہ وہ 2015 کے بعد جنگلاتی زمینوں پر تعمیر ہونے والی بستیوں کو خالی کرائیں۔ وزیر مو...