August 3, 2024 2:52 PM

کیرالہ میں وائناڑ میں مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ علاقوں میں پانچویں دن بھی تلاش کا کام جاری ہے

کیرالہ میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات سے متاثر وائناڑ ضلعے کے علاقوں میں انسانی بنیادوں پر امداد کا سلسلہ جاری ہے اور فوج کے جوان بھی راحت کا کام انجام دے رہے ہیں۔ فوج، NDRF اور دوسری ایجنسیوں کے امدادی کارکن متاثرہ علاقے میں اپنا کام انجام دے رہے ہیں تاکہ مزید لاشوں کو تلاش کیا جاسکے۔ ریاستی سرکار ...

August 3, 2024 2:49 PM

بنگلہ دیش میں کوٹے کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے اپنے 9 نکاتی مطالبے پر زور دینے کیلئے کل سے ملک بھر میں عدم تعاون کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

بنگلہ دیش میں کوٹے کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے حالیہ ہلاکتوں اور اپنے 9 نکاتی مطالبے پر زور دینے کے لیے کل سے ملک بھر میں عدم تعاون تحریک کا اعلان کیا ہے۔  یہ لوگ آج سے ہی ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔ بھید بھاؤ کے خلاف طلبا تحریک کے دو رابطہ کاروں نے کل مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے ن...

August 3, 2024 2:48 PM

امریکہ نے مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے

امریکہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران مغربی ایشیا میں اپنی فوجی موجودگی کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جبکہ حماس اور حزب اللہ کے لیڈروں پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد حماس اور حزب اللہ نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی رہنما مغ...

August 3, 2024 2:46 PM

پیرس اولمپکس کھیلوں میں منو بھاکر 25 میٹر خواتین کے پستول مقابلے میں چوتھے نمبر پر رہیں

پیرس اولمپکس کھیلوں میں بھارت کو آج اُس وقت دھچکا لگا، جب منوبھاکر 25 میٹر خواتین کے پستول مقابلے کے فائنل میں چوتھے نمبر پر رہیں۔ اس طرح وہ تمغے حاصل کرنے میں ہیڈٹرک لگانے میں ناکام رہیں۔ گولف، مکّے بازی، تیز اندازی اور نشانے بازی وغیرہ میں بھارت کے کھلاڑی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ مکّے بازی...

August 3, 2024 11:02 AM

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اس ماہ کی 5 سے 10 تاریخ تک فجی  ، نیوزلینڈ اورٹیمور۔لیسٹے کے اپنے سرکاری دورے پر رہیں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اس ماہ کی 5 سے 10 تاریخ تک فجی  ، نیوزلینڈ اورٹیمور۔لیسٹے کے اپنے سرکاری دورے پر رہیں گی۔ کلی نئی دلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشرقی امور کے سیکریٹری جے دیپ مجمدار نے کہا کہ کسی بھارتی صدر کا یہ Fiji اور Timor Leste کا پہلا دورہ ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب سے وزیراعظم...

August 3, 2024 11:00 AM

اس سال 31 جولائی تک سال 2024-25 کیلئے، ریکارڈ سات کروڑ 28 لاکھ آئی ٹی آر فائل کئے گئے ہیں۔

اس سال 31 جولائی تک 2024-25 کیلئے ریکارڈ سات کروڑ 28 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنس ITRs داخل کئے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پچھلے سال 31 جولائی تک، 2023-24 کیلئے داخل کئے گئے کُل ITRs سے ساڑھے سات فیصد زیادہ ہیں۔ اس سال نئے ٹیکس نظام کو، اپنانے والے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے...

August 3, 2024 10:32 AM

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں زرعی ماہرین اقتصادیات کی 32 ویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کرینگے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں زراعت سے متعلق ماہرین اقتصادیات کی 32 ویں بین الاقوامی کانفرنس ICAE کا افتتاح کریں گے۔ جناب مودی اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ یہ کانفرنس بھارت میں 65 سال کے بعد منعقد کی جارہی ہے۔ تین سال میں ایک بار منعقد ہونے والی اس 6 روزہ کانفرنس کا موضوع ہے ’پائیدا...

August 3, 2024 10:31 AM

وزیراعظم نے کہا ہے کہ مرکزی کابینہ نے، 8 تیز رفتار قومی راہداریوں کی منظوری دی ہے، جن سے ملک کی اقتصادی ترقی میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکزی کابینہ نے تیز رفتار رہداری کے، جن 8 قومی پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے، اُن سے ملک کی اقتصادی ترقی پر کئی گنا تعمیری اثر ہوگا اور اس سے روزگار کے موقعوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان پروجیکٹوں پر 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا خرچ آئے گا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی...

August 3, 2024 10:29 AM

امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدواری حاصل کرلی ہے۔

امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس، ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ہوں گی۔ ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے Jamie Harrison نے اعلان کیا کہ محترمہ ہیرس کو،  صدر کے عہدے کی امیدواری کیلئے ڈیموکریٹک مندوبین کے وافر ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ کملا ہیرس، پارٹی کی پانچ روزہ الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے واحد امیدوار تھیں، جس...

August 3, 2024 10:28 AM

 لکشیہ سین اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے بھارتی مرد بیڈمنٹن کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پیرس اولمپکس میں لکشیہ سین نے مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن مقابلے میں سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی ہے۔ اس طرح اولمپکس کھیلوں میں مردوں کے سنگلز کے بیڈمنٹن سیمی فائنل میں پہنچنے والے وہ پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کل کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں لکشیہ سین نے 12 ویں سیڈ کے چینی تائی پے کے کھلاڑی Cho...