August 5, 2024 9:23 PM

بھارت، کَل سے تملناڈو کے Sular میں پہلی کثیر ملکی فضائی مشق ’ترنگ شکتی 2024‘ کی میزبانی کرے گا۔ اِس مشق میں قریب 30 ممالک حصہ لیں گے

بھارت، کَل سے تملناڈو کے Sular میں پہلی کثیر ملکی فضائی مشق ’ترنگ شکتی 2024‘ کی میزبانی کرے گا۔ اِس مشق میں قریب 30 ممالک حصہ لیں گے۔ اِس ماہ میں 10 ممالک اپنے جنگی طیاروں کے ساتھ شرکت کریں گے۔ یہ مشق دو مرحلوں میں ہو رہی ہے جس کا مقصد بھارت کی دفاعی صلاحیت کی نمائش اور حصہ لینے والے ممالک کی فوجوں ...

August 5, 2024 9:22 PM

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا اور مواصلات کے وزیر جوترآدتیہ سندھیا نے آج نئی دلّی میں 33 ویں اولمپکس پیرس 2024 کو مناتے ہوئے، مشترکہ طور پر ایک یاد گاری ٹکٹ جاری کیا

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا اور مواصلات کے وزیر جوترآدتیہ سندھیا نے آج نئی دلّی میں 33 ویں اولمپکس پیرس 2024 کو مناتے ہوئے، مشترکہ طور پر ایک یاد گاری ٹکٹ جاری کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویا نے کہا کہ ڈاک ٹکٹ کا اجراء، کھیل کود کے تئیں بھارت کے عزم کی عکاس...

August 5, 2024 9:18 PM

پیرس اولمپکس میں، بھارت کی ٹیبل ٹینس کی خواتین کی ٹیم کوارٹر فائنلس میں پہنچ گئی ہے

پیرس اولمپکس میں ٹیبل ٹینس ٹیم مقابلے میں مَنیکا بَترا، سِریجا اَکُولا اور اَرچنا کامَت سمیت بھارت کی خواتین کی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی ٹیم کو تین - صفر سے شکست دی۔ اِس کامیابی کے ساتھ وہ کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی ہیں۔ کُشتی میں نِشا دَہیا، کوارٹر فائنل مقابلے میں شمالی ک...

August 5, 2024 2:48 PM

مردوں کے سنگلز میں کانسے کے تمغے کیلئے لکشیہ سین کا مقابلہ ملیشیا کے Zii Jia Lee سے ہوگا

آج پیرس اولمپکس میں مردوں کے سنگلز میں کانسے کے تمغے کیلئے لکشیہ سین کا مقابلہ ملیشیا کے Zii Jia Lee سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام چھ بجے سے کھیلا جائے گا اور لکشیہ سین پیرس اولمپکس میں بھارت کو چوتھا تمغہ دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ لکشیہ سین کل سیمی فائنل میں ڈنمارک کے Viktor Axelsen س...

August 5, 2024 2:46 PM

امریکہ میں شدید آندھی طوفان Big Bend خطے میں پہنچنے کا امکان

امریکہ میں شدید آندھی طوفان Debby کے آج رات تک فلوریڈا کے خلیجی ساحل کے Big Bend خطے میں پہنچنے کا امکان ہے۔ اِس طوفان کے زیراثر فلوریڈا، جارجیا اور   ساؤتھ کیرولینا ریاستوں میں موسلادھار بارش اور تباہ کن سیلاب کا اندیشہ ہے۔

August 5, 2024 2:45 PM

یوکرین کو امریکی ساخت کے F-16 طرز کے لڑاکا جیٹ ہوائی جہازوں کی پہلی کھیپ مل گئی

یوکرین کو امریکی ساخت کے F-16 طرز کے لڑاکا جیٹ ہوائی جہازوں کی پہلی کھیپ مل گئی ہے۔ یوکرین کے صدر Volodymyr Zelensky نے یہ اعلان کرتے ہوئے اتحادی ملکوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ابھی مزید طیاروں کی ضرورت ہے۔ یوکرین کے صدر Zelensky نے F-16 ہوائی جہاز فراہم کرنے کی یوکرین کی درخواست قبول کرنے پر ڈنم...

August 5, 2024 2:44 PM

دنیا بھر کے شیئر بازاروں میں آج گراوٹ کا رجحان

دنیا بھر کے شیئر بازاروں میں آج گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی بڑے شیئربازاروں میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔ امریکہ میں ملازمتوں کے تعلق سے کمزور اعدادوشمار کے تناظر میں دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں انحطاط کے اندیشوں کے پس منظر میں ایشیا کے شیئربازاروں میں گراوٹ آئی ہے۔ جاپا...

August 5, 2024 2:42 PM

جموں وکشمیر میں حکام نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر امرناتھ یاترا آج روک دی

جموں وکشمیر میں حکام نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر امرناتھ یاترا آج روک دی ہے۔ آئین کی دفعہ 370 کو منسوخ کئے جانے کو آج پانچ سال مکمل ہورہے ہیں۔  آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ انٹلیجنس کی اطلاعات کے مدنظر بھگوتی نگر بنیادی پڑاؤ سے یاترا معطل ہے۔ اخنور اور جموں کے دیگر سرحدی علاقوں میں سیکو...

August 5, 2024 2:41 PM

امریکی وزیر خارجہ G-7 کے وزراء خارجہ کو ایک سخت وارننگ جاری کی

معلوم ہوا ہے کہ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے اسرائیل کے خلاف ایران اور حزب اللہ گروپ کی ممکنہ انتقامی کارروائی کے بارے میں G-7 کے وزراء خارجہ کو ایک سخت وارننگ جاری کی ہے۔ حماس اور حزب اللہ کے بڑے لیڈروں کی حالیہ ہلاکتوں کے پس منظر میں یہ وارننگ سام...

August 5, 2024 2:40 PM

ہماچل پردیش کے ضلعوں میں بادل پھٹنے کے حالیہ واقعات میں لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کرنے کا سلسلہ آج پانچویں دن بھی جاری

ہماچل پردیش کے شملہ، منڈی اور کُلّو ضلعوں میں بادل پھٹنے کے حالیہ واقعات میں لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کرنے کا سلسلہ آج پانچویں دن بھی جاری ہے۔ تلاش کی کارروائی کے دوران شملہ ضلعے میں Sunni کے نزدیک ڈوگری سے دو اور لاشیں ملی ہیں۔کلّو ضلعے میں کُلّو-منالی قومی شاہراہ کو کَل شام موٹرگاڑیوں کی آمدو...