August 5, 2024 9:50 PM

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے، ملک میں پھیلی افراتفری کے درمیان استعفیٰ دینے کے بعد ملک چھوڑ دیا ہے

اب جبکہ بنگلہ دیش میں طلبا کے جاری مظاہرے کے دوران تشدد میں اضافہ ہوگیا ہے، آج کچھ ایسی خبریں آئیں کہ شیخ حسینہ نے ملک کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے کر ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر ملک چھوڑ دیا ہے۔ فوج کے سربراہ جنرل وقار الزماں نے آج اعلان کیا کہ ملک چلانے کیلئے ایک عبوری سرکار تشکیل دی ج...

August 5, 2024 9:49 PM

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کو جانے اور آنے والی اپنی پروازوں کو فوری طور سے منسوخ کردیا ہے

ایئرانڈیا نے ڈھاکہ جانے اور آنے والی اپنی پروازوں کی طے شدہ کارروائیوں کو فوری طور سے منسوخ کردیا ہے۔ ایک بیان میں ایئر انڈیا نے کہا کہ وہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور کنفرم بُکنگ والے مسافروں کو ڈھاکہ سے آنے اور جانے کا سفر کرنے کیلئے ری شیڈولنگ اور منسوخی کے چارجز کو ایک بار مستثنیٰ کرکے م...

August 5, 2024 9:47 PM

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، فِجی کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران فِجی کے اپنے ہم منصب William Katonivere کے ساتھ باہمی ملاقات کریں گی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کَل فجی کی راجدھانی Suva پہنچیں گی اور سرکاری میٹنگوں میں حصہ لیں گی۔ صدر جمہوریہ مرمو فجی کے صدر کے ساتھ باہمی میٹنگ کریں گی اور وہاں کے پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے Suva پہنچنے پر فجی کی فوج اُنہیں گارڈ آف آنر دے گی۔ گرانڈ پیسفک ہوٹل میں روایتی طور پ...

August 5, 2024 9:41 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر اور لداخ میں ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوئی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کیلئے کام کرتی رہے گی اور آنے والے وقتوں میں، اُن کی خواہشات کو پورا کرے گی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ 5 اگست کو آج کے دن پارلیمنٹ نے دفعہ 370 اور 35 (اے) کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو قوم کی تاریخ میں ا...

August 5, 2024 9:39 PM

ہماچل پردیش کے شملہ، منڈی اور کُلّو اضلاع میں بادَل پھٹنے کے حالیہ واقعات میں لاپتہ لوگوں کی تلاش آج پانچویں دن بھی جاری رہی

ہماچل پردیش کے شملہ، منڈی اور کُلّو اضلاع میں بادَل پھٹنے کے حالیہ واقعات میں لاپتہ لوگوں کی تلاش آج پانچویں دن بھی جاری رہی۔ تقریباً 40 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ اب تک 15 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ شملہ، منڈی اور کُلّو اضلاع میں بادل پھٹنے کے بعد لاپتہ لوگوں کی تلاش کی کارروائی جاری ہے۔ ریاست کے مختلف ...

August 5, 2024 9:37 PM

آج راجیہ سبھا میں، نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت کے کام کاج پر بحث کی گئی

آج راجیہ سبھا میں، نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت کے کام کاج پر بحث کی گئی۔ BJP کے رکنِ پارلیمنٹ لکشمی کانت باجپئی نے کہا کہ حکومت کاربن کے اخراج کو کم کرتے ہوئے، بجلی کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 2070 تک صفر کاربن اخراج کا مقصد حاصل کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔ انہوں نے م...

August 5, 2024 9:33 PM

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت سریش گوپی نے آج راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ اِس سال یکم جولائی کے مطابق ملک بھر میں فعال گھریلو LPG صارفین کی تعداد 32 کروڑ 68 لاکھ ہے۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت سریش گوپی نے آج راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ اِس سال یکم جولائی کے مطابق ملک بھر میں فعال گھریلو LPG صارفین کی تعداد 32 کروڑ 68 لاکھ ہے۔ ایک تحریری جواب میں جناب گوپی نے کہا کہ Refills کیلئے مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے اور LPG کے نئے کنکشن کو ہم آہنگ کرنے کیلئے، تی...

August 5, 2024 9:31 PM

مرکز نے آج کہا ہے کہ ملک نے پچھلے سال کے مقابلے سال 2023-24 میں کوئلے کی پیداوار میں گیارہ اعشاریہ سات ایک فیصد کا اضافہ درج کیا ہے

مرکز نے آج کہا ہے کہ ملک نے پچھلے سال کے مقابلے سال 2023-24 میں کوئلے کی پیداوار میں گیارہ اعشاریہ سات ایک فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ سال 2023-24 کے دوران، 998 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار ہوئی ہے جبکہ 2022-23 میں یہ 8...

August 5, 2024 9:30 PM

محنت اور روزگار کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ گذشتہ مہینے کے آخر تک غیرمنظم شعبے کے 50 لاکھ سے زیادہ کارکنوں نے پردھان منتری شرم یوگی مان دھن اسکیم میں اپنا اندراج کرایا ہے۔

محنت اور روزگار کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ گذشتہ مہینے کے آخر تک غیرمنظم شعبے کے 50 لاکھ سے زیادہ کارکنوں نے پردھان منتری شرم یوگی مان دھن اسکیم میں اپنا اندراج کرایا ہے۔ فروری 2019 میں شروع کی گئی اِس اسکیم کا مقصد، 18 سے 40 سال تک کی عمر کے کارکنوں کو بڑھاپے میں تحفظ فراہم کرنا ہے۔ محنت اور روزگار...

August 5, 2024 9:28 PM

دامودر ویلی کارپوریشن، DVC نے پانی کی مقدار کم کردی ہے، جو کہ دُرگا پور بیراج سے چھوڑا جارہا ہے۔

دامودر ویلی کارپوریشن، DVC نے پانی کی مقدار کم کردی ہے، جو کہ دُرگا پور بیراج سے چھوڑا جارہا ہے۔ آج صبح 9 بجے سے دُرگا پور بیراج سے ایک لاکھ 15 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔ Panchet باندھ سے چھوڑے جانے والے پانی میں بھی DVC نے کمی کردی ہے۔ وہاں سے 59 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔ اِسی دوران دُرگ...