August 9, 2024 9:30 PM

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر تین روزہ سرکاری دورے پر آج شام مالدیپ پہنچ گئے ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر تین روزہ سرکاری دورے پر آج شام مالدیپ پہنچ گئے ہیں۔ اُن کے ہم منصب موسیٰ ضمیر نے ایئر پورٹ پر اُن کا استقبال کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت کی پڑوسی پہلے اور SAGAR نظریے میں مالدیپ کی اہم جگہ ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ مالدیپ کی قیادت کے س...

August 9, 2024 9:28 PM

ایئرانڈیا نے مغربی ایشیا میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر تل ابیب جانے اور آنے والی پروازیں منسوخ کردی ہے۔

ایئر انڈیا نے مغربی ایشیا خطے کے موجودہ حالات کے تناظر میں تل ابیب سے آنے والی اور تل ابیب جانے والی تمام پروازوں کو اگلے حکم نامے تک فوری طور سے معطل کر دیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ایئر انڈیا نے کہا ہے کہ وہ حالات کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور اُس نے مسافروں اور عملے کے افراد کی حفاظت کے پیش نظر...

August 9, 2024 9:26 PM

ایران اور حزب اللہ کے حملوں کے امکانات کے پیش نظر مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے

ایران اور حزب اللہ کے حملوں کے امکانات کے پیش نظر مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔ ممکنہ تنازعے کے پس منظر میں ملک کی تیاریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو دیئے گئے ایک بیان میں وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے یقین دلایا کہ اسرائیل، دفاع اور حملے، دونوں کیلئے تیار ...

August 9, 2024 9:25 PM

روس، یوکرینی دراندازی سے نمٹنے کیلئے چوتھے دن Kursk میں مزید فوجیں بھیج رہا ہے

روس، یوکرینی دراندازی سے نمٹنے کیلئے چوتھے دن Kursk میں مزید فوجیں بھیج رہا ہے۔ایک بیان میں روسی فوج نے بتایا کہ یوکرین کی فوج کی پیش قدمی روک دی گئی ہے تاہم ضلعے کے کچھ حصوں میں یوکرینی اب بھی موجود ہیں۔خطے میں مجموعی طور پر 25 عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں، جن میں فی الحال 2 ہزار سے زیادہ لوگ م...

August 9, 2024 9:24 PM

اور پیرس اولمپک میں کانسے کے تمغے کیلئے مردوں کے 57 کلو گرام فری اسٹائل کشتی میں امن سہراوَت کا مقابلہ آج رات Puerto Rico کے Darian Cruz سے ہوگا

پیرس اولمپک 2024 میں بھارتی پہلوان امن سہراوت مردوں کی 57 کلو گرام فری اسٹائل کُشتی میں تمغہ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ یہ مقابلہ آج Champ-de-Mars اَرینا میں کھیلا جائے گا۔ اَمن، بھارت کیلئے کُشتی میں پہلے پیرس اولمپک میڈل کیلئے کوشش کرتے نظر آئیں گے۔ کانسے کے تمغے کیلئے اَمن کا مقابلہ Puerto Rico کے Da...

August 9, 2024 3:02 PM

پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کے مایہ ناز ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے نیزہ پھینک کر مردوں کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا

پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کے مایہ ناز ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کل رات 89 اعشاریہ چار-پانچ میٹر دور نیزہ پھینک کر مردوں کے اِس مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔پاکستان کے ارشد ندیم نے اِس مقابلے میں اولمپک کے ابھی تک کے سبھی ریکارڈ توڑ دیئے۔ اُنہوں نے 92 اعشاریہ نو-سات میٹر دور بھالا پھینک کر سونے کا ...

August 9, 2024 2:57 PM

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں ایک متحرک جمہوریت کی مثال بن گیا ہے اور وہ جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے والا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آکلینڈ میں آج بھارتی برادری کی طرف سے دیئے گئے ایک استقبالیے سے خطاب کیا۔ اِس تقریب میں بھارتی حکومت کے وزیر مملکت George Kurian، لوک سبھا ارکان پارلیمنٹ Jugal Kishore شرما، Saumitra Khan، ہائی کمشنر Neeta  بھوشن اور بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع میں شرکت کی۔ صدر جمہوریہ...

August 9, 2024 2:51 PM

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے لوک سبھا کو بتایا کہ روسی فوج میں، جو 91 بھارتی باشندے بھرتی کئے گئے تھے، اُن میں سے 14 کو سبکدوش کردیا گیا ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا ہے کہ ابھی تک 91 بھارتی باشندوں کے کیسز ہیں، جنہیں روس کی فوج میں بھرتی کیا گیا ہے۔ لوک سبھا میں سوالوں کے وقفے کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ بدقسمتی سے اِن میں سے آٹھ افراد فوت ہوچکے ہیں اور 14 افراد کو سبکدوش کیا جاچکا ہے۔ اُنہ...

August 9, 2024 2:49 PM

بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے درج فہرست قبائل اور درج فہرست ذاتوں کیلئے امیر طبقے سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے زنی کے بارے میں وزیراعظم نریندرمودی کو ایک یادداشت پیش کی ہے

لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ایس سی/ایس ٹی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ اِن ممبران پارلیمنٹ نے ایس سی/ایس ٹی کیلئے اعلیٰ طبقے پر سپریم کورٹ کی رائے زنی کے تعلق سے مشترکہ طور پر ایک میمورنڈم سونپا۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات...

August 9, 2024 2:47 PM

سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سیسودیا کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالے میں ضمانت دے دی ہے

سپریم کورٹ نے آج دِلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سیسودیا کو، شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالے سے متعلق کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے وی وِسوناتھن کی بنچ نے CBI اور ED دونوں مقدمات میں، سیسودیا کی طرف سے داخل کی گئی ضمانت کی درخواستوں کو منظوری دے دی۔ ع...