August 27, 2024 2:40 PM

کرکٹ میں، خواتین کے ٹی-ٹوئینٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بھارت کی سرکردہ بلے باز Harmanpreet Kaur متحدہ عرب امارات میں خواتین کے ICC ٹی-ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 میں، 15 رکنی بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ اِسمرتی مندھانا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں شیفالی ورما، Deepti شرما، Jemimah Rodrigues، رِچا گھوش، پوجا Vastrakar، ارون دَھتی ریڈ...

August 27, 2024 11:40 AM

کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے 9 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔

کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے 9 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے اپنے لیڈر غلام محمد میر کو Dooru اسمبلی سیٹ سے کھڑا کیا ہے جبکہ شیخ ریاض ڈوڈہ سیٹ سے چناؤ لڑیں گے۔ پردیپ کمار بھگت، ڈوڈہ ویسٹ اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار ہوں گے۔x

August 27, 2024 11:39 AM

جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ اور جھارکھنڈ مکتی مورچے کے سرکردہ لیڈر چمپئی سورین رانچی میں اِس مہینے کی 30 تاریخ کو BJP میں شامل ہوں گے۔

جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ اور جھارکھنڈ مکتی مورچے کے سرکردہ لیڈر چمپئی سورین رانچی میں اِس مہینے کی 30 تاریخ کو BJP میں شامل ہوں گے۔ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر اِس بات کی جانکاری دی ہے۔ وہ جھارکھنڈ کے لیے BJP کے چناؤ امور کے شریک انچارج بھی ہیں۔ جناب چمپئی سورین نے ...

August 27, 2024 11:35 AM

چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلعے میں 25 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کردی ہے۔

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں 25 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کردی ہے۔ انھوں نے کَل ضلعے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اور CRPF کے DIG کے سامنے خود سپردگی کی۔ اِن ماؤنوازوں پر کُل 29 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا  گیا تھا۔ اِن میں سے 3 ماؤنوازوں پر 8-8 لاکھ روپے، ایک پر 3 لاکھ روپے اور دیگر 2 پر ایک-ایک لاکھ روپے...

August 27, 2024 11:34 AM

طبی شعبے سے وابستہ افراد اور اہلکاروں کے تحفظ، سلامتی اور کام کرنے کے حالات سے متعلق قومی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ آج ہونے والی ہے۔

طبی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد اور اہلکاروں کے تحفظ، سلامتی اور کام کرنے کے حالات سے متعلق سفارشات کے لیے سپریم کورٹ نے جو، قومی ٹاسک فورس بنائی ہے، اُس کی پہلی میٹنگ آج ہونے والی ہے۔ کابینہ سکریٹری اس میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ ٹاسک فورس کے ارکان میں مرکزی داخلہ سکریٹری، نیشنل میڈیکل کمیشن کے چیئرپر...

August 27, 2024 11:30 AM

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ Farakka Barrage کے پھاٹک کھولنا موسم کے اعتبار سے ایک معمول کا واقعہ ہے جس کے ذریعے دریا کے پانی کا بہاؤ اور گنگا اور پدما دریا میں اُس کے فطری راستے سے آتا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ Farakka Barrage کے پھاٹک کھولنا موسم کے اعتبار سے ایک معمول کا واقعہ ہے جس کے ذریعے دریا کے پانی کا بہاؤ اور گنگا اور پدما دریا میں اُس کے فطری راستے سے آتا ہے۔Farakka Barrage کے پھاٹک کھولے جانے کے بارے میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ...

August 27, 2024 10:50 AM

بھارتی موسمیاتی محکمے نے آج گجرات کے مختلف اضلاع میں شدید سے بہت شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیاتی محکمے نے آج گجرات کے مختلف اضلاع میں شدید سے بہت شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ راجستھان میں بنے ہوا کے گہرے دباؤ کے حلقے کے سبب گجرات میں دور-دور تک بارش ہوسکتی ہے۔ پچھلے دو روز سے شدید بارش کے سبب ریاست کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر پانی بھرنے کی اط...

August 27, 2024 10:32 AM

تریپورہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت کارروائی زور و شور سے جاری ہے۔

تریپورہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت کارروائی زور و شور سے جاری ہے۔ ریاستی سرکار نے تباہ کُن سیلاب سے سڑکوں، پُلوں اور ندی نالوں کو ہونے والے نقصان کا جو تخمینہ لگایا ہے، وہ ایک ہزار 825 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ سڑکوں اور پُلوں کے رکھ رکھاؤ کے سالانہ بجٹ کا یہ قریب قریب چھ گنا ہے۔ تریپورہ کے...

August 27, 2024 10:26 AM

بھارتی موسمیاتی محکمےنے آج جنوبی گجرات، سوراشٹر اور کَچھ میں کہیں کہیں بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیاتی محکمے، IMD نے آج جنوبی گجرات، سوراشٹر اور کَچھ میں کہیں کہیں بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آج شمالی گجرات اور جنوبی راجستھان کے کچھ مقامات پر بھی شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، اوڈیشہ، گنگا کی ترائی والے ...

August 27, 2024 10:25 AM

عالمی صحت تنظیم، نے خطرناک MPOX بیماری کو پھیلنے سے روکنے کیلئے 6 ماہ کے عالمی کلیدی منصوبے کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔

عالمی صحت تنظیم، WHO نے خطرناک MPOX بیماری کو پھیلنے سے روکنے کیلئے 6 ماہ کے عالمی کلیدی منصوبے کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔ اِس منصوبے کا مقصد عالمی، علاقائی اور قومی سطح پر مربوط کوششوں کے ذریعے اِس بیماری کو انسان سے انسان میں پھیلنے سے روکنا ہے۔ ستمبر 2024 سے فروری 2025 ...