August 28, 2024 10:37 AM

جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے داخل کئے گئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال آج کی جائے گی۔

جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے داخل کئے گئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال آج کی جائے گی۔ نامزدگیاں داخل کرنے کا عمل کَل شام ختم ہوگیا تھا۔ اِس مرحلے کے تحت 6 ضلعوں کے 24 حلقوں میں 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے۔ اگلے دو مرحلوں کی ووٹنگ 25 ...

August 28, 2024 10:35 AM

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت، جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت، جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ وزیر موصوف نے، ترقی کی شرحوں پر روشنی ڈالی۔ یہ شرحیں، بین الاقوامی مالی فنڈ IMF کے عالمی خاکے کی رپورٹ میں بیان کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت، دنیا کی سب سے تیز رفتار ترقی کرنے وال...

August 28, 2024 10:32 AM

انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس کے عہدیدار ستیش کمار کو ریلوے بورڈ کا چیئرمین اور چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس کے عہدیدار ستیش کمار کو ریلوے بورڈ کا چیئرمین اور چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ فی الحال Traction اور Rolling Stock کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تقرری یکم ستمبر کو اُن کے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے عمل میں آئے گی۔ کابینہ میں تقرریوں سے متعلق کم...

August 28, 2024 10:30 AM

بھارت کے طبی سائنسدانوں نے Parkinson بیماری کی دوا کی خوراک طے کرنے کیلئے ایک نیا اسمارٹ سینسر تیار کیا ہے۔

بھارت کے طبی سائنسدانوں نے Parkinson بیماری کی دوا کی خوراک طے کرنے کیلئے ایک نیا اسمارٹ سینسر تیار کیا ہے۔ Parkinson بیماری میں مریض کے جسم میں رعشہ پیدا ہوجاتا ہے اور مختلف عضلات میں اکڑن پیدا ہوجاتی ہے۔ یہ سینسر، اسمارٹ فون کی مدد سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ سینسر کم خرچ ہے اور اِسے استعمال کرنا...

August 28, 2024 10:24 AM

پیرالمپکس کھیل مقابلے، آج پیرس میں شروع ہوں گے، جن میں بھارت کے 84 ایتھلیٹس حصہ لیں گے

پیرالمپکس گیمس 2024 کا آج پیرس میں باضابطہ طور پر آغاز ہو رہا ہے۔ یہ کھیل 8 ستمبر تک جاری رہیں گے۔ فرانس، پہلی مرتبہ موسم گرما کے پیرالمپکس کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس نے پچھلی مرتبہ 1992 میں اپنے شہروں Tignes اور Al-Bertville میں سرمائی پیرالمپکس کی میزبانی کی تھی۔ پیرس پیرالمپکس میں بھارت کے کُل 84 پی...

August 28, 2024 10:22 AM

وزارت خارجہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مالدیپ پہنچا

وزارت خارجہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مالدیپ پہنچا ہے، تاکہ Archipelago میں Development Cooperation Projects کی پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے۔ خصوصی سکریٹری اور مالی صلاح کار انوراگ اگروال کی قیادت میں وفد نے مالدیپ حکومت کے وزراء اور سینئر اہلکاروں کے ساتھ مفید بات چیت کی ہے۔ اِس وفد نے پروجیکٹوں کے مقام ...

August 28, 2024 10:15 AM

اداکار موہن لال نے ملیالم مووی Artisits کی ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ملیالم فلم صنعت میں ایک بڑی پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ اداکار موہن لال نے ملیالم مووی Artisits کی ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ قدم جسٹس K. Hema کمیٹی کی رپورٹ کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس میں ملیالم فلم صنعت میں خاتون پیشہ وروں کو ہراساں اور اُن کے ساتھ نازیبا سلوک کیے جانے کا تفصیلی ذ...

August 28, 2024 10:12 AM

نیشنل ٹاسک فورس، آج، منعقد ہونے والی میٹنگ میں، طبی پیشہ وَر افراد کی سلامتی کیلئے، فوری طور سے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی، نیشنل ٹاسک فورس NTF کی، آج، ریاست کے چیف سکریٹریز اور پولیس کے ڈائرکٹرز جنرل کے ساتھ منعقد ہونے والی میٹنگ میں، طبی پیشہ وَر افراد کی سلامتی کیلئے، فوری طور سے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میٹنگ کی مشترکہ قیادت مرکزی داخلہ سکریٹری اور مرکزی صحت...

August 28, 2024 10:08 AM

وزارتِ داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری بی سی جوشی کی قیادت میں ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم آج تریپورہ کا دورہ کرے گی۔

وزارتِ داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری بی سی جوشی کی قیادت میں ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم آج تریپورہ کا دورہ کرے گی۔ ٹیم، ریاست میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لے گی۔ زراعت، خزانے، جَل شکتی، دیہی ترقی اور سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کی وزارتیں اِس ٹیم میں شامل ہیں۔ تریپورہ کے مالیے کے سکریٹری برجیش پانڈے نے کہ...

August 28, 2024 10:05 AM

حیدر آباد میں، بھارت بایو ٹیک انٹرنیشنل لمیٹیڈ نے ہیضے کی دوا تیار کی ہے۔

حیدر آباد میں، بھارت بایو ٹیک انٹرنیشنل لمیٹیڈ BBIL نے، Cholera یا ہیضے کی دوا تیار کی ہے۔ پینے کی اِس دوا کو HILLCHOL کا نام دیا گیا ہے، جس کیلئے امریکہ کی Merck اور برطانیہ کے Wellcome Trust نے رقم فراہم کی ہے۔ BBIL کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر کرشنا Ella نے دوا کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ک...