August 7, 2024 2:36 PM

ملک ماہرتعلیم گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو اُن کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کررہا ہے

ملک آج سرکردہ شاعر، مصنف، عظیم مفکر، سماجی مصلح اور ماہرتعلیم گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو اُن کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کررہا ہے۔ نوبل انعام یافتہ اور بھارت کے قومی ترانے کے مصنف کو یاد کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ گرودیو نے اپنی تخلیقات سے نہ صرف اپنی ثقافت، رو...

August 7, 2024 2:35 PM

بھارتی ہائی کمیشن کے اضافی اسٹاف اور کنبے کمرشیل پرواز کے ذریعے بنگلہ دیش سے بھارت واپس آگئے

ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے اضافی اسٹاف اور کنبے رضاکارانہ بنیاد پر کمرشیل پرواز کے ذریعے بنگلہ دیش سے بھارت واپس آگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سبھی سفارتکار ہائی کمیشن میں موجود ہیں اور ہائی کمیشن میں کام کاج ہورہا ہے۔

August 7, 2024 2:34 PM

بنگلہ دیش میں نئے حکام نے آج ملک کی پولیس فورس کی تشکیل نو کی

بنگلہ دیش میں فوج میں اعلیٰ سطح پر بڑے پیمانے پر ردوبدل کئے جانے کے بعد نئے حکام نے آج ملک کی پولیس فورس کی تشکیل نو کی ہے۔ نئی حکومت نے پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد ہارون Ar-Rashid کو ریپیڈ ایکشن بٹالین کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اُن کی جگہ AKM Shahidur Rahman نے لی ہے۔ محمد معین...

August 7, 2024 2:33 PM

آج K. Kailashnathan نے پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے حلف لیا

آج K. Kailashnathan نے پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔ مدراس ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس ڈی کرشن کمار نے راج نواس میں انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ وزیراعلی این رنگاسوامی، اُن کے کابینی رفقاء، ارکان اسمبلی اور مرکز کے زیرانتظام علاقے کے عہدیداران نے اس تقریب میں شرکت کی۔

August 7, 2024 2:32 PM

CBI نے تین طلبا کی موت کی تحقیقات کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا

مرکزی جانچ بیورو CBI نے دلی کے ایک کوچنگ سینٹر میں پانی بھر جانے کے بعد IAS کی تیاری کررہے تین طلبا کی موت کی تحقیقات کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔ اس سے قبل دلی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی تھی۔ گزشتہ دنوں قومی راجدھانی کے اولڈ راجندر نگر میں ایک کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں پانی بھرجانے کے بعد ...

August 7, 2024 2:29 PM

CII بمسٹیک کاروباری فورم، سرکاری اور پرائیویٹ شعبوںسمیت انفرادی سرمایہ کاروں کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کررہا ہے: خارجی امور کے وزیر مملکت

خارجی امور کے وزیر مملکت Pabitra Margherita نے کہا ہے کہ CII بمسٹیک کاروباری فورم، سرکاری اور پرائیویٹ شعبوں، پالیسی سازوں اور مفکرین، صنعت وتعلیم اور کاروباری انجمنوں کے نمائندوں نیز انفرادی سرمایہ کاروں کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کررہا ہے۔ کل نئی دلی میں سربراہ کانفرنس سے اپنے خطاب میں جناب...

August 7, 2024 2:24 PM

حکومت ملک کے Tier-2 اور Tier-3 شہروں میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی صنعت کو وسعت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے

حکومت ملک کے Tier-2 اور Tier-3 شہروں میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی صنعت کو وسعت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے انقلاب سے ہر شہری استفادہ کرسکے۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے الیکٹرانک اور IT محکمے کے وزیر مملکت جتن پرساد نے کہاکہ حکومت نے 65 سافٹ ویئ...

August 7, 2024 2:20 PM

صدرجمہوریہ نیوزی لینڈ کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج آکلینڈ پہنچی ہیں

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نیوزی لینڈ کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج آکلینڈ پہنچی ہیں۔ وہ گورنر جنرل Dame Cindy Kiro کی دعوت پر نیوزی لینڈ کا دورہ کررہی ہیں اور 8 برس بعد یہ صدارتی دورہ ہورہا ہے۔ صدرجمہوریہ کے نیوزی لینڈ کے دورے میں آئندہ دو دنوں میں وسیع تر معاملات کا احاطہ کیا جائے گا۔ صدرجمہوریہ دروپدی...

August 7, 2024 9:59 AM

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نیوزی لینڈ کے تین دن کے سرکاری دورے پر آج آک لینڈ پہنچ رہی ہیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نیوزی لینڈ کے تین دن کے سرکاری دورے پر آج آک لینڈ پہنچ رہی ہیں۔ وہ نیوزی لینڈ کے گورنر جنرل Dame Cindy Kiro کی دعوت پر یہ دورہ کر رہی ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو وہاں کے گورنر جنرل کے ساتھ باہمی میٹنگ کریں گی اور وزیراعظم Christopher Luxon سے ملاقات کریں گی۔ صدر جمہوریہ تعلی...

August 7, 2024 9:58 AM

بنگلہ دیش کے صدر نے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری سرکار کا سربراہ مقرر کیا

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری سرکار کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ کَل ڈھاکہ میں صدر شہاب الدین نے ایوان صدر میں فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہوں     اور تفریق مخالف طلبا تحریک کے 13 ارکان پر مشتمل وفد کے ساتھ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔ بنگلہ د...