August 20, 2024 9:21 AM

وزیراعظم نریندر مودی نے اس ماہ کی 28 تاریخ سے شروع ہونے والے پیرس پیرالمپکس کھیلوں کے لیے بھارتی کھلاڑیوں سے بات چیت کی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس کے لئے بھارتی دستے کے ساتھ بات چیت کی جو اِس ماہ کی 28 تاریخ کو شروع ہوگا۔ اُنہوں نے یہ بات چیت کَل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کی۔ بات چیت کے دوران جناب مودی نے کہا کہ بھارتی ایتھلیٹس بھارت کے پرچم برداروں کی حیثیت سے پیرس جارہے ہیں۔  جناب مودی نے کہا کہ 140 کرو...

August 19, 2024 10:10 PM

بھارت اور جاپان کل نئی دلّی میں دو جمع دو وزارتی مذاکرات کریں گے

بھارت اور جاپان کل نئی دلّی میں دو جمع دو وزارتی مذاکرات کریں گے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، جاپان کے وزیر دفاع Kihara Minoru  اور وزیر خارجہ Yoko Kamikawa میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ دو جمع دو مذاکرات کے موقع پر وزیر دفاع اور اُن کے جاپانی ہم منصب کے درمیان ایک باہمی میٹنگ بھی...

August 19, 2024 10:08 PM

ریاستی حکومتوں کی اُن ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری ہے جو بے لوث سماج کی خدمت کر رہے ہیں: ڈاکٹر ایل موروگن

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن نے کہا ہے کہ ریاستی حکومتوں کی اُن ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری ہے جو بے لوث سماج کی خدمت کر رہے ہیں۔ آج آکاشوانی چنئی میں میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کولکاتہ کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جب ڈاکٹروں کے تحفظ کی بات آتی ...

August 19, 2024 10:05 PM

بی جے پی نے کولکاتہ میں ایک میڈیکل طالبہ کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے معاملے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے

بی جے پی نے کولکاتہ میں ایک میڈیکل طالبہ کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے معاملے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، پارٹی ترجمان گورَو بھاٹیا نے الزام لگایا کہ ممتابنرجی کے کارناموں نے خواتین کی عزت، قانون کی حکمرانی اور گھناؤنے جرم می...

August 19, 2024 10:04 PM

کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے آج تلنگانہ سے راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہئ نامزدگی داخل کیا

کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے آج تلنگانہ سے راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہئ نامزدگی داخل کیا۔ ریاستی قانون ساز اسمبلی میں اہلکاروں کے سامنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرتے وقت ریاست کے وزیر اعلیٰ A. Reventh Reddy، اُن کے وزارتی رفقا، تلنگانہ میں AICC پارٹی امور ...

August 19, 2024 10:02 PM

فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی قیادت کی

فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی قیادت کی۔ اس میٹنگ میں بھارتی فوج کے ذریعے یکسر تبدیلی کے جاری اقدامات اور 2047 تک وکسِت بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کی سمت اُس کے تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دفاع کی وزارت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فوجی ہیڈکوارٹرس، کمان ہیڈر کوارٹرس ا...

August 19, 2024 10:00 PM

جموں اور کشمیر میں دہشت گردوں کے ذریعے سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی پر حملے میں سی آر پی ایف کے ایک افسر کی موت ہوگئی

جموں اور کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس، CRPF کے ایک افسر کی اُس وقت موت ہوگئی جب دہشت گردوں نے آج دوپہر اودھم پور ضلعے میں CRPF کی گشتی پارٹی پر  حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے اودھم پور ضلعے کی رام نگر تحصیل کے Cheel علاقے میں CRPF کی 187 ویں بٹالین کی گشتی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس میں CRPF ا...

August 19, 2024 9:58 PM

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں ملک بھر کے مختلف اسکولوں کے بچوں کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں ملک بھر کے مختلف اسکولوں کے بچوں کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا۔ تعلیم کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 16 ریاستوں کے سرکاری اسکولوں کے 180 سے زیادہ طلباء نے صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کی۔ اُس نے مزید بتایا ہے کہ بچوں کو امرت اُدیان کا ایک Tour بھی ک...

August 19, 2024 9:54 PM

وزیر اعظم نریندر مودی بدھ سے پولینڈ اور یوکرین کا تین روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی بدھ سے پولینڈ اور یوکرین کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ آج شام نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے، خارجی امور کی وزارت میں مغربی امور کے سکریٹری Tanmay Lal نے بتایا کہ یہ دورہ ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ بھارت کے وزیر اعظم کا پولینڈ کا یہ دورہ 45 سال بعد ہورہا ہے۔ انہو...

August 19, 2024 9:53 PM

ملیشیا کے وزیر اعظم انور بن ابراہیم، آج سے بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے

ملیشیا کے وزیر اعظم Dato Seri انور بن ابراہیم،  آج سے بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے۔ ملیشیا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے انور ابراہیم کا یہ بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملیشیا کے وزیر اعظم کَل وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اپنے دورے میں وہ صدر جمہور...