August 12, 2024 10:02 AM
وزیراعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 25 تاریخ کو آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں ملک اور بیرونِ ملک کے لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 25 تاریخ کو آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں ملک اور بیرونِ ملک کے لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 113واں نشریہ ہوگا۔ لوگ آئندہ پروگرام کے لیے اپنے نظریات اور تجاویز کا اظہار مفت ٹیلی فون نمبر ایک آٹھ صفر صفر، ایک ایک، سات آٹھ صفر صفر پر کر سکتے ہیں۔ لوگ اپنے خیالات کا اظہار نریندر مودی ایپ اور MyGov Open Forum کے ذریعے آن لائن بھی کر سکتے ہیں۔ اگلے نشریے کے لیے سبھی تجاویز اِس مہینے کی 23 تاریخ تک حاصل کی جائیں گی۔ ...