June 14, 2024 2:20 PM

کویت میں ایک عمارت میں آگ لگنے کے حادثے میں ہلاک بھارتی افراد کے جسد خاکی کو بھارتی فضائیہ کا خصوصی طیارہ لے کر کیرالہ کے شہر کوچی پہنچ گیا ہے

کویت میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے المناک واقعے میں ہلاک ہونے والے 45 بھارتی شہریوں کے جسد خاکی کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے کوچی لایاگیاہے۔ ہلاک ہونے والے بھارتی شہریوں میں سے زیادہ تر کا تعلق کیرالہ سے ہے، جن کی تعداد 23 ہے۔ جناب کیرتی وردھن سنگھ نے کل کویت کے نائب وزیراعظم شیخ فہد یوسف سعود الصباح سے ملاقات کی تھی۔ کویت کے نائب وزیراعظم نے امیر کویت کی جانب سے تعزیت کی اور ہرممکن مدد کی، اُن کی ہدایات کے بارے میں مطلع کیا۔ کویت میں بھارتی سفارتخانے نے کہاہے کہ جناب کیرتی وردھن سنگھ نے ام...

June 13, 2024 3:08 PM

کویت میں ایک عمارت میں زبردست آگ لگنے سے 40 بھارتی افراد سمیت 49 غیر ملکی کارکن مارے گئے ہیں

کویت کے سرکاری وکیل نے جنوبی Mangaf علاقے میں غیرملکی ورکروں کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے، جس میں 40 بھارتی شہریوں سمیت کم از کم 49 غیرملکی کارکن ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سرکاری وکیل نے کہا کہ اِس تحقیقات کا مقصد اُس وجہ کا پتہ لگانا ہے جس کے سبب آگ لگنے کا یہ المناک واقعہ پیش آیا۔ کویت کے خارجی اُمور کے وزیر عبداللہ Al-Yahya اور وزیر صحت ڈاکٹر احمد Al-Awadhi اِس واقعے میں زخمی ہوئے افراد کی عیادت کیلئے Al-Adan اسپتال گئے۔ ایک پر...