August 29, 2024 2:38 PM

جموں وکشمیر میں علیحدہ علیحدہ تصادم میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع میں حفاظتی دستوں کے ساتھ دو الگ جھڑپوں میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کی مشتبہ نقل وحرکت کے بعد حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران یہ تصادم ہوا۔ حفاظتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان ایک دوسری جھڑپ کل رات راجوری ضلع میں اُس وقت ہوئی جب فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی مشتبہ نقل وحرکت کے بعد محاصرے اور تلاش کی کارروائی شروع کی۔باور کیا جاتا ہے کہ Khawas Tehsil کے  Kheri Mohra Lathi-Dhanthal علاقے میں دو سے تین دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ اضافی فورسز...