June 14, 2024 2:06 PM
سالانہ پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی شروع ہوگئی ہے، جس کیلئے دنیا بھر کے 20 لاکھ سے زیادہ لوگ سعودی عرب پہنچے ہیں
مناسک حج ادا کرنے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ اس کے لئے دنیا بھر سے تقریباً 20 لاکھ عازمینِ حج سعودی عرب کے شہر منیٰ میں جمع ہورہے ہیں۔ بھارت سے ایک لاکھ 75 ہزار افراد فریضہئ حج ادا کررہے ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 40 ہزار 20 عازمین بھارت کی حج کمیٹی کے ذریعے وہاں گئے ہیں۔اس سال سب سے زیادہ پانچ ہزار بھارتی خواتین محرم کے بغیر فریضہئ حج ادا کریں گی۔ عازمین حج مکہ مکرمہ سے منیٰ میں اکٹھا ہورہے ہیں۔ یہ عازمین رات وہاں گزاریں گے اور کل صبح فجر کی نماز کے بعد حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے تلبیہ کا و...