علاقائی خبریں

July 12, 2024 9:48 AM

معروف کنّڑ اداکارہ اور دور درشن اور آکاشوانی کی سابق پریزنٹر اپرنا کا انتقال

معروف کنّڑ اداکارہ اور دور درشن اور آکاشوانی کی سابق پریزنٹر اپرنا کا کَل رات بینگلورو میں انتقال ہوگیا۔ 57 سالہ اداکارہ اپرنا جو فلم اسکرین اور ٹیلی ویژن پر مقبول تھیں، پھیپھڑے کے کینسر کی شکار تھیں۔

July 11, 2024 9:21 PM

بھارت نے محکمہ موسمیات نے اگلے دو دن میں شمال مشرقی بھارت میں زبردست بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمہ موسمیات نے شال مشرقی بھارت میں اگلے دو روز کے دوران شدید ترین بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ کوکن اور گوا، مہاراشٹر اور کرناٹک میں بھی کَل سے 15 جولائی تک انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ اگلے پانچ روز کے دوران انڈومان و نکو بار جزائر، ذیلی ہمالیائی مغربی ...

July 11, 2024 9:33 AM

اترپردیش میں پچھلے 24 گھنٹے میں بارش سے وابستہ واقعات میں کم از کم 22 افراد ہلاک

اترپردیش میں پچھلے 24 گھنٹے میں بارش سے وابستہ واقعات میں کم از کم 22 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج ترائی خطے میں واقع شراوستی ضلعے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ بجلی گرنے کی وجہ سے پرتاپ گڑھ میں 11، سلطانپور میں 6 جبکہ اور چندولی ضلعے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ...

July 10, 2024 10:00 AM

اترپردیش کے ترائی کے علاقے میں سیلاب کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے

اترپردیش کے ترائی کے علاقے میں سیلاب کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر جتن پرساد کے ہمراہ خطے کے پیلی بھیت اور لکھیم پور اضلاع کا دورہ کریں گے جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ فضائی جائزے کے بعد وزیراعلیٰ کا سیلاب کے متاثرین سے ملنے اور ان علاقوں میں جار...

July 10, 2024 9:56 AM

شری امرناتھ جی مقدس گپھا کے درشن کرنے کیلئے چار ہزار 627 یاتریوں کا ایک اور جتھا جموں میں بھگوتی نگر یاتری نواس بنیادی کیمپ سے وادی کشمیر کیلئے روانہ

شری امرناتھ جی مقدس گپھا کے درشن کرنے کیلئے چار ہزار 627 یاتریوں کا ایک اور جتھا جموں میں بھگوتی نگر یاتری نواس بنیادی کیمپ سے وادی کشمیر کیلئے روانہ ہوا۔ یاتری 185 گاڑیوں کے ایک قافلے میں بنیادی کیمپ سے روانہ ہوئے۔ اس جتھے میں تین ہزار 422 مرد، ایک ہزار 27 خواتین، 26 بچے،137 سادھو اور 15خاتون سادھو...

July 10, 2024 9:54 AM

اترپردیش کے اناؤ ضلعے میں سڑک حادثے میں کم از کم 15 افراد کی موت

اترپردیش کے اناؤ ضلعے میں آج ایک سڑک حادثے میں کم از کم 15 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 20 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ آج صبح سویرے اُس وقت پیش آیا جب Bangarmau کے نزدیک ایک ڈبل ڈیکر بس دودھ کے ایک ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ یہ بس بہار کے سیوان ضلعے سے دلی آرہی تھی۔ ٹکرانے کے بعد بس کے دو حصے ہوگئے اور کئی لوگ...

July 10, 2024 9:34 AM

مہاراشٹر سرکار نے مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے مختلف فلاحی پروگراموں کو فروغ دینے کی خاطر 50 ہزار نوجوانوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے

مہاراشٹرسرکارنے ریاستی اور مرکزی سرکاروں کے، مختلف فلاحی پروگراموں کو فروغ دینے کیلئے پچاس ہزار نوجوانوں کو مقررکرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندرکانت پاٹل نے، ریاستی قانون ساز کونسل کو بتایا کہ اِن نوجوانوں کو، سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری پھیلانے کے مقصد سے  ’یوجنا دُوت...

July 9, 2024 9:23 PM

مغربی بنگال میں اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے آخری تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کَل، چار سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے

مغربی بنگال میں اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے آخری تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کَل، چار سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 35 امیدوار میدان میں ہیں اور ووٹوں کی گنتی 13 جولائی کو کی جائے گی۔ مغربی بنگال ریاستی اسمبلی کی چار سیٹوں پر کَل ضمنی انتخابات ہوں گے۔ رائے گنج، رانا گھاٹ دَکشن، باگڑا اور مَنِک تَلا می...

July 9, 2024 9:22 PM

ہماچل پردیش کی Dehra، ہمیرپور اور نالاگڑھ کے تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے کَل ووٹنگ ہوگی

ہماچل پردیش کی Dehra، ہمیرپور اور نالاگڑھ کے تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے کَل ووٹنگ ہوگی۔ ریاستی انتخابی کمیشن نے ووٹنگ کیلئے تمام تیاریاں پوری کرلی ہیں اور سکیورٹی کے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔ ووٹنگ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ہوگی اور ووٹوں کی گنتی اِس مہینے کی 13 تاریخ کو کی جائے گی...

July 9, 2024 2:49 PM

کٹھوعہ ضلع میں فوج کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ ایک بزدلانہ کارروائی: صدر جمہوریہ، وزیر دفاع نے گہرے دکھ کا اظہار کیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں فوج کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے، جس کی مذمت کی جانی چاہئے اور اس کے خلاف سخت اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں جن لوگوں نے اپنی قربانی...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔