علاقائی خبریں

August 14, 2024 9:45 AM

مہاراشٹر سرکار نے، مراٹھ واڑا میں، دوسرے درجے کی ایک لاکھ ایکڑ سے زیادہ زمین کو، فری ہولڈ بنانے کی ایک تجویز کو منظوری دی ہے

مہاراشٹر سرکار نے، مراٹھ واڑا میں، دوسرے درجے کی  ایک لاکھ ایکڑ سے زیادہ زمین کو، فری ہولڈ بنانے کی ایک تجویز کو منظوری دی ہے، جس کے بعد وہ لوگ اِس زمین کے مکمل مالک بن جائیں گے جن کے قبضے میں یہ زمین ہے۔ یہ فیصلہ ممبئی میں کل وزیراعلیٰ ایک ناتھ شندے کی صدارت میں منعقدہ ایک کابینہ میٹنگ میں کیا گیا۔...

August 13, 2024 9:56 PM

کلکتہ ہائی کورٹ نے CBI کو، کولکتہ کے ایک اسپتال میں ایک ڈاکٹر کی مبینہ آبروریزی اور قتل کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے

کلکتہ ہائی کورٹ نے، کولکاتا میں آر- جی- کَر میڈیکل کالج اور اسپتال میں، ایک ڈاکٹر کی مبینہ آبرو ریزی اور قتل کے کیس کی، CBI کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس ٹی- ایس- Sivagnanam اور جسٹس ہِرن موئے بھٹا چاریہ نے آج یہ حکم جاری کیا۔ ہائی کورٹ نے پولیس سے کہا ہے کہ وہ سبھی دستاویزات، فوری طور پر...

August 13, 2024 9:55 PM

کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں دلّی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال اور BRS لیڈر کے کویتا کی عدالتی تحویل میں 2 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے

دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور BRS لیڈر کے کویتا کی دلّی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھپلے سے تعلق رکھنے والے کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں عدالتی تحویل کو 2 ستمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ راؤز اوینیو کی عدالت نے آج دونوں لیڈروں کی تحویل میں توسیع کی۔ عدالت میں، اب اِس کیس کی سماعت 2 ستمبر کو ہ...

August 13, 2024 9:42 PM

انتخابی کمیشن، جموں وکشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کَل مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلّا کے ساتھ ملاقات کرے گا

انتخابی کمیشن، جموں وکشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کَل مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلّا کے ساتھ ملاقات کرے گا۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار کی زیر قیادت کمیشن نے حال ہی میں مرکز کے زیر انتظام اِس علاقے کا دورہ کیا اور جموں وکشمیر میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جموں میں ایک پریس ...

August 13, 2024 9:40 PM

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی نے آج 600 پروجیکٹوں میں سے، کچھ کا افتتاح کیا اور کچھ کا سنگ بنیاد رکھا

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی نے آج 600 پروجیکٹوں میں سے، کچھ کا افتتاح کیا اور کچھ کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ تقریب، پنچکولہ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی۔ ریاست بھر کے اِن 600 پروجیکٹوں پر تقریباً 34 ارب روپے کا خرچ آئے گا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے TGT- پنجابی کے 104 امیدواروں اور گرو...

August 13, 2024 9:36 PM

بھارت کے محکمہ موسمیات نے مغربی ہمالیائی خطے، اترپردیش، ہماچل پردیش اور مشرقی بھارت میں آئندہ سات دنوں کے دوران شدید بارش رہنے کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے مغربی ہمالیائی خطے، اترپردیش، ہماچل پردیش اور مشرقی بھارت میں آئندہ سات دنوں کے دوران شدید بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ہریانہ، راجستھان اور شمال مشرقی بھارت میں بھی آئندہ چار سے پانچ دنوں تک شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے دفتر نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتے کے دو...

August 13, 2024 2:47 PM

یوم آزادی کے پیش نظر پورے جموں خطے میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

78 ویں یوم آزادی کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے پورے جموں خطے میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ حکام یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ یوم آزادی کی اصل تقریب سری نگر...

August 13, 2024 10:00 AM

پنجاب میں کسانوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 109 فصلوں کی اقسام جاری کئے جانے کا خیرمقدم کیا

پنجاب میں کسانوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 109 فصلوں کی اقسام جاری کئے جانے کا خیرمقدم کیا ہے، جو زیادہ پیداوار والی، آب و ہوا کی تبدیلی کا سامنا کرنے والی اور تغذیہ بخش ہیں۔ زراعت کے شعبے میں پنجاب کے کسانوں کی جو دین ہے، اُس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے اور سبز انقلاب اِس کا ایک واضح ثبوت ہے۔ ر...

August 13, 2024 9:54 AM

جموں وکشمیر پولیس نے کٹھوعہ-بانی-کشتواڑ علاقے میں حالیہ حملوں کیلئے مدد فراہم کرنے پر دہشت گردوں کے 9 ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے

جموں وکشمیر پولیس نے دہشت گردوں کے 9 ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے، جو جموں ڈویژن کے سانبا-کٹھوعہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد سے دراندازی کرکے بھارتی علاقے میں آنے والے پاکستانی دہشت گردوں کی مدد کررہے تھے اور اُنہیں اودھم پور، کھٹوعہ اور ڈوڈہ ضلعے کے پہاڑی علاقوں میں پہنچا رہے تھے۔ اِسے ایک بڑی کامیابی ...

August 13, 2024 9:53 AM

مدھیہ پردیش سرکار نے سبھی شہری علاقوں کے منتخب عوامی نمائندوں کیلئے اعزازیے میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے

مدھیہ پردیش سرکار نے سبھی شہری اداروں کے منتخب عوامی نمائندوں کیلئے اعزازیے میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ اگلے مہینے سے سبھی میئرز، چیئرپرسن، وائس چیئرپرسن اور کونسلروں کو اِس اضافے سے فائدہ ہوگا۔ وہ کَل بھوپال میں خاتون عوامی نمائندوں سے متعلق دی...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔