قومی

July 24, 2024 9:55 AM

سپریم کورٹ نے نیٹ۔یوجی2024 امتحان منسوخ کرنے اور اِسے دوبارہ منعقد کرانے سے انکار کردیا ہے۔ اِس کے ساتھ ہی پورے بھارت میں سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں اَنڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے کیلئے آج سے کاؤنسلنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

سپریم کورٹ نے NEET - UG - 2024 امتحان منسوخ کرنے اور اِسے دوبارہ منعقد کرانے سے انکار کردیا ہے۔ اِس حکم سے پورے بھارت میں سرکاری پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں اَنڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے کیلئے آج سے کاؤنسلنگ عمل شروع ہونے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی قیادت میں تین جج...

July 24, 2024 9:54 AM

قومی جل جیون مشن نے ملک بھر کے 15 کروڑ دیہی گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرکے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

قومی جل جیون مشن نے ملک بھر میں 15 کروڑ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرکے ایک تاریخی   سنگِ میل حاصل کیا ہے۔مشن نے پانچ سال کے مختصر عرصے میں غیر معمولی رفتار اور حجم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیہی نل کنکشن کوریج کو 2019 میں تین کروڑ سے بڑھاکر 15 کروڑ تک پہنچا دیا ہے۔ اس مشن کا اعلان 2019 میں...

July 24, 2024 9:52 AM

بھارت کے محکمہہ ٔموسمیات نے گجرات، گوا اور مہاراشٹر میں اگلے دو دن تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  بھارت کے محکمہئ موسمیات (IMD) نے اگلے دو روز کے دوران گجرات، کونکن اور گوا اور مہاراشٹر کے زیادہ حصوں میں    دور دور تک بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے دو روز کے دوران بھارت کے گنگا کے میدانی علاقوں میں بارش کا زور بڑھنے کا امکان ہے۔ شمال مغربی بھارت ...

July 23, 2024 9:54 PM

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 2024-25 کا مرکزی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج نریندر مودی حکومت کی تیسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کیا۔لوک سبھا میں 2024-25 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عالمی سطح کی مشکلات کے باوجود بھارت کی معیشت درخشاں رہی اور یہ آنے والے برسوں میں سب سے تیز رفتار ابھرتی ہوئی معیشت ہوگی۔ وزیر اعظم کے دو لاکھ کروڑ روپئے...

July 23, 2024 9:52 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکزی بجٹ وکست بھارت کیلئے ہے جس سے سب کی شمولیت والی ترقی کی یقین دہانی ہوتی ہے جس سے سماج کے ہرطبقے کو فائدہ ہوگا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 2024-25 کا مرکزی بجٹ، وکست بھارت کیلئے ہے جس سے سب کی شمولیت والی ترقی اور سماج کے ہر طبقے کے فائدے کی یقین دہانی ہوتی ہے نیز ایک ترقی یافتہ بھارت کیلئے راہ ہموار ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے ملازمت سے متعلق ترغیبی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس ...

July 23, 2024 9:51 PM

ریلویز کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے 2024-25 کے مرکزی بجٹ کو، ریلویز کیلئے ایک تاریخی بجٹ قرار دیا

ریلویز کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے 2024-25 کے مرکزی بجٹ کو، ریلویز کیلئے ایک تاریخی بجٹ قرار دیا۔ نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ ریلویز کیلئے بجٹ میں دو لاکھ 62 ہزار دو سو کروڑ روپئے کی، اب تک کی سب سے بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اِس سے ریلوے کے محکمے ک...

July 23, 2024 9:49 PM

صنعتی اداروں نے مرکزی بجٹ کا یہ کہتے ہوئے خیرمقدم کیا ہے کہ یہ ترقی پر مرکوز ہے

کانگریس نے بجٹ کی یہ کہتے ہوئے تنقید کی ہے کہ یہ بجٹ امیدوں پر پورا نہیں اترتا اور نہ ہی اس سے آمدنی کا فرق ختم ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ بجٹ میں MG نریگا کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔ البتہ جناب تھرور نے، بجٹ میں Angel ٹیکس کو ختم ک...

July 23, 2024 9:46 PM

سپریم کورٹ نے NEET-UG 2024 کا امتحان منسوخ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ کسی منظم خلاف ورزی کے کوئی شواہد نہیں ملے

آج سپریم کورٹ نے سوالنامہ Leak ہونے اور بدعنوانی کی بنیاد پر NEET-UG 2024 امتحان کو منسوخ کئے جانے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس JB پار دی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل ایک بینچ نے یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ ایسا کوئی مواد نہیں پایا گیا ہے، جس سے اشارہ ملتا ہو کہ پیپر لیک...

July 23, 2024 9:45 PM

قومی جل جیون مشن کے تحت پورے ملک میں 15 کروڑ دیہی گھروں میں نل کنکشن مہیا کرکے ایک تاریخ ساز سنگ میل طے کیا ہے

قومی جل جیون مشن کے تحت پورے ملک میں 15 کروڑ دیہی گھروں میں نل کنکشن مہیا کرکے ایک تاریخ ساز سنگ میل طے کیا ہے۔ مشن کے تحت 2019 میں تین کروڑ نل کنکشن سے شروعات کرکے محض پانچ برس کے عرصے میں یہ تعداد 15 کروڑ پر پہنچ گئی ہے۔ قومی جل جیون مشن کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد 2024 تک ہر دیہی گھ...

July 23, 2024 2:32 PM

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے این ڈی اےسرکار کی تیسری مدت کا پہلا مرکزی بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کیا

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مودی سرکار کی تیسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کیا۔ لوک سبھا میں نئے مالی سال کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ عالمی رُکاوٹوں اور غیر یقینی کی کیفیت کے باوجود بھارتی معیشت لگاتار فروغ پارہی ہے اور آنے والے برسوں میں یہ سب سے تیزی کے ...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔