قومی

July 28, 2024 3:06 PM

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جاپان میں QUAD کے وزراء خارجہ کی میٹنگ سے قبل امریکی وزیر خارجہ Antony Blinken سے ملاقات کی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل QUAD کے وزراء خارجہ کی میٹنگ سے قبل آج ٹوکیو میں امریکہ کے وزیر خارجہ Antony Blinken سے ملاقات کی۔ دونوں وزیروں نے علاقائی اور عالمی امور پر وسیع تر تبادلہئ خیال کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت-امریکہ باہمی ایجنڈہ لگاتار آگے بڑھ رہا ہے او...

July 28, 2024 10:25 AM

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 9 ریاستوں میں گورنروں کی تقرری کی ہے۔ گلاب چند کٹاریہ کو پنجاب کا نیا گورنر، جبکہ سنتوش گنگوار کو جھارکھنڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کی ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی کے سابق اسپیکر Haribhau Kisanrao Bagde کو راجستھان کا گورنر، تریپورہ کے سابق نائب وزیر اعلیٰ Jishnu Dev Verma کو تلنگانہ کا گورنر، راجستھان سے سابق راجیہ سبھا رکن اوم پرکاش ماتھر کو سکم کا گورنر، سابق مرکزی وزیر...

July 28, 2024 10:19 AM

حکومت کے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کیلئے زبردست مانگ کی وجہ سے سال 2030 تک ملک میں اسٹیل کی پیداوار 300 ملین ٹن کو پار کرجائے گی۔

حکومت کے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کیلئے زبردست مانگ کی وجہ سے ملک میں اسٹیل کی پیداوار سال 2030 تک 300 ملین ٹن پار کرجانے کا امکان ہے۔ نئی دلّی میں بھارت چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیل کے سکریٹری ناگیندر ناتھ سنہا نے کہا کہ حکومت کے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کے سبب اسٹیل کی موجودہ مانگ کافی زیا...

July 27, 2024 9:48 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکز اور ریاستوں کی مشترکہ کوششوں سے 2047 تک وکست بھارت کے نظریے کو حاصل کیا جاسکتا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ”وکست بھارت @2047“ ہر بھارتی کی خواہش اور آرزو ہے۔ انھوں نے یہ بات آج نئی دلّی میں نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی نویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے CEO بی بی آر سبرامینیم نے کہا کہ وزیر اعطم جناب مودی ن...

July 27, 2024 9:46 PM

وزیر اعظم کَل دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے

وزیراعظم نریندرمودی کل دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 112واں نشریہ ہوگا۔ جناب مودی کے لگاتار تیسری مدت کے لئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ دوسرا پروگرام بھی ہوگا۔ یہ پروگرام آکاشوانی دور...

July 27, 2024 9:45 PM

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دہشت گردی اور سائبرجرائم سے نمٹنے کیلئے فعال کارروائی پر زور دیا ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت، مشرقی ملکوں سے رابطے بڑھانے کی اپنی پالیسی کے ذریعے آسیان کے اتحاد اور مرکزیت کو برقرار رکھے گا۔ آج Vientiane میں 14ویں مشرقی ایشیا سربراہ میٹنگ میں وزراء خارجہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مشرق نواز پالیسی، جس کا نویں مشرقی ایشیا سربراہ...

July 27, 2024 9:44 PM

سپریم کورٹ کے جج جسٹس سوریہ کانت نے 29 جولائی سے 3 اگست تک ہونے والے خصوصی لوک عدالت ہفتے میں شرکت کیلئے شہریوں کو مدعو کیا ہے

سپریم کورٹ کے جج جسٹس سوریہ کانت نے 29 جولائی سے 3 اگست تک ہونے والے خصوصی لوک عدالت ہفتے میں شرکت کیلئے شہریوں کو مدعو کیا ہے۔ آکاشوانی نیوز سے ایک خصوصی بات چیت میں جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ ازدواجی معاملات اور املاک کے جھگڑوں، موٹرگاڑیوں کے حادثات میں دعوؤں، آراضی حاصل کرنے کے معاوضوں اور خدمات ا...

July 27, 2024 3:06 PM

نئی دلی میں نیتی آیوگ کی، نویں گورننگ کونسل کی میٹنگ جاری ہے جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کررہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی راشٹرپتی بھون کے ثقافتی مرکز میں نیتی آیوگ کی نویں گورننگ کونسل کی صدارت کررہے ہیں۔ اس سال میٹنگ کا موضوع ہے: ”وکست بھارت ایٹ 2047“ جس میں بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ میٹنگ میں وکست بھارت کے بارے میں آئندہ کی دستاویزات پر ایک نظریے اور ...

July 27, 2024 3:05 PM

آج شام دلی میں BJP کے صدر دفتر میں پارٹی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ ہوگی۔

بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی ایک میٹنگ آج شام نئی دلی میں منعقد ہوگی۔ یہ میٹنگ پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں ہوگی اوراس میں بی جے پی کے سینئررہنما بھی شرکت کریں گے۔ یہ میٹنگ لوک سبھا انتخابات اور مرکزی بجٹ پیش کئے جانے کے کئی دن بعدہورہی ہے۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ریاستوں سے سرک...

July 27, 2024 3:02 PM

وزیراعظم نریندر مودی کَل ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں اپنے خیالات پیش کریں گے۔

وزیراعظم نریندرمودی کل دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پرمن کی بات پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 112 واں نشریہ ہوگا۔ لگاتار تیسری مدت کے لئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ دوسرا پروگرام ہوگا۔ یہ پروگرام آکاشوانی دوردرشن کے تمام...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔