قومی

August 5, 2024 10:10 AM

آج لوک سبھا میں 2023-24 کیلئے، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطالبات زَر پر مزید بحث ومباحثہ کیا جائے گا۔

آج لوک سبھا میں 2023-24 کیلئے، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطالبات زَر پر مزید بحث ومباحثہ کیا جائے گا۔ امید ہے کہ ایوان میں 2024 کا، وہ بل بھی پیش کیا جائے گا، جس میں گوا ریاست کے اسمبلی حلقوں میں، درج فہرست قبائلی کی نمائندگی کو تازہ شکل دی گئی ہے۔ راجیہ سبھا میں تیل کے کنوؤں سے متعلق ضابطے ...

August 5, 2024 10:07 AM

جموں و کشمیر میں پنچ ضلعے کی لورن  وادی میں شری بابا بُدھ امرناتھ کی دس روزہ یاترا سات اگست سے شروع ہوگی اور 19 اگست کو ختم ہوگی۔

جموں و کشمیر میں پنچ ضلعے کی Loran  وادی میں شری بابا بُدھ امرناتھ کی دس روزہ یاترا سات اگست سے شروع ہوگی اور 19 اگست کو ختم ہوگی۔ ہمارے جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ شری بابا بُدھ امرناتھ یاترا کا پہلا جتھہ مندر میں درشن کرنے کیلئے چھ اگست کو پنچ ضلعے کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے جموں کیلئے روان...

August 5, 2024 10:05 AM

دفاعی فوج کے سربراہ جنرل انل چوہان آج نئی دلّی میں فوج کی تینوں شاخوں کی، اعلیٰ سطح کی مالی معاملات سے متعلق ایک کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

دفاعی فوج کے سربراہ جنرل انل چوہان آج نئی دلّی میں فوج کی تینوں شاخوں کی، اعلیٰ سطح کی مالی معاملات سے متعلق ایک کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد، مسلح فوجوں کے مالی معاملات میں ہم آہنگی میں اضافہ کرنا ہے اور اس میں وزارتِ دفاع کے سینئر افسران، دفاع سے متعلق کھاتوں کے کنٹرول جنرل اور دیگر ش...

August 5, 2024 9:54 AM

ہریانہ سرکار سبھی فصلوں کو، کم سے کم امدادی قیمت کے تحت لائے گی۔ اُس نے ایک ارب 33 کروڑ روپے کے، نہر کے پانی سے سینچائی کرنے کے بقایاجات کو معاف کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ہریانہ کے وزیراعلیٰ نایاب سنگھ سینی نے ریاست میں سبھی فصلوں کی، کم سے کم امدادی قیمت MSP پر خریداری کا اعلان کیا ہے۔ کروکشیتر میں BJP کی ’وِجے شنکھ ناد‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سینی نے کہا کہ ریاستی سرکار،MSP پر  فی الحال 14 فصلوں کی خریداری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار نے، نہر کے پان...

August 5, 2024 9:52 AM

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں گیس کی ریکارڈ پیداوار کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو پورا کرنے کیلئے، توانائی کے شعبے میں خود کفالت بہت ضروری ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں گیس کی ریکارڈ پیداوار کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو پورا کرنے کیلئے، توانائی کے شعبے میں خود کفالت بہت اہم ہے۔ انہوں نے یہ رائے زنی، پیٹرولیم کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کی ایک پوسٹ کے جواب میں کی۔  پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک نے گیس کی پیداوار ک...

August 5, 2024 9:50 AM

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو تین ملکوں فجی، نیو زیلینڈ اور تمورلیستے کے دورے پر روانہ ہوگئی ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو تین ملکوں، فِجی، نیو زیلینڈ اور تِمورلیستے کے دورے پر روانہ ہوگئی ہیں۔ وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں آج سے 7 اگست تک فجی کا دورہ کریں گی۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی رشتوں کو مزید بڑھاوا ملے گا۔ اپنے دورے میں صدر مرمو فجی کے صدر Katonivere...

August 4, 2024 10:07 PM

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تین ملکوں فجی، نیو زیلینڈ اور تِمور لیستے کے دورے پر روانہ ہوئیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو تین ملکوں فجی، نیوزی لینڈ اور Timor Leste کے دورے کے ایک حصے کے طور پر آج شام فجی روانہ ہوگئیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ بھارت نژاد لوگوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو تین ملکوں کے دورے پر آج شام سات بجکر 45 منٹ پر پالم کے ایئرفورس اسٹیشن سے روانہ ہوئی...

August 4, 2024 10:06 PM

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نئے فوجداری قوانین میں، سزا کے بجائے انصاف پر توجہ دی گئی ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج چنڈی گڑھ میں E-Evidence، نیائے سیتو، نیائے شُرتی اور E-Summon نظام کا افتتاح کیا۔ اِن سے فوجداری نظامِ انصاف کی راہ ہموار ہوگی۔اِس موقع پر اپنے خطاب میں جناب شاہ نے کہا کہ ملک کا فوجداری نظامِ انصاف، اَب لوگوں کو تیز رفتار اور مقررہ وقت میں انصاف فراہم کرنے میں بڑا قدم...

August 4, 2024 10:04 PM

بھارتی محکمہ موسمیات نے راجستھان، گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات نے ہوا کے کم دباؤ کے سبب مغربی مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر میں آج کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اُدھر جموں وکشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان میں بھی دور-دور تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے متعدل بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے...

August 4, 2024 10:02 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے ساگر میں دیوار منہدم ہونے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے ہرفرد کے قریبی رشتے داروں کو وزیر اعظم کے قومی امدادی فنڈ سے دو-دو لاکھ روپئے کی امداد دیئے جانے کا اعلان کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے ساگر میں دیوار منہدم ہونے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے ہرفرد کے قریبی رشتے داروں کو وزیر اعظم کے قومی امدادی فنڈ سے دو-دو لاکھ روپئے کی امداد دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو پچاس-پچاس ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ دی...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔