قومی

September 6, 2024 10:30 PM

جمعہ کو اترپردیش کے ہاتھرس میں روڈ ویز کی ایک بس کے ایک چھوٹے ٹرک سے ٹکرانے کے حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں

جمعہ کو اترپردیش کے ہاتھرس میں روڈ ویز کی ایک بس کے ایک چھوٹے ٹرک سے ٹکرانے کے حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ قومی شاہراہ نمبر 93 پر پیش آیا۔ مسافر ہاتھرس سے آگرہ جارہے تھے۔ منی ٹرک پر سوار افراد Sewala گاؤں لوٹ رہے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس سڑک حادثے میں ہوئ...

September 6, 2024 10:24 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پیرالمپک کھیلوں میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں ہروندر سنگھ، کپل پرمار، پرنب سورما، سچن سرجے راؤ کھلاری اور دھرمبیر سے فون پر بات چیت کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پیرالمپک کھیلوں میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں ہروندر سنگھ، کپل پرمار، پرنب سورما، سچن سرجے راؤ کھلاری اور دھرمبیر سے فون پر بات چیت کی۔ انھوں نے اُن کی جیت پر اُنہیں مبارکباد پیش کی۔ جناب مودی نے کہا کہ کھلاڑیوں کا تمغے جیتنا ملک کیلئے سب سے بڑا تحفہ ہے۔ انھوں نے اُن کوچ ک...

September 6, 2024 9:45 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے اُن اساتذہ سے بات چیت کی جنھیں قومی ٹیچرز ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انھوں نے مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب مودی اُن اساتذہ کے ساتھ بات چیت میں قومی تعلیمی پالیسی کے اثرات پر تبادلہئ خیال کر رہے تھے جنھیں نئی دلّی میں اُن کی رہائش گاہ پر قومی ٹیچرز ایوارڈز سے نوازا گیا۔ انھوں نے تجویز پیش کی کہ ٹیچرز مختلف زبانوں میں اپنے...

September 6, 2024 9:41 PM

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کا منشور جاری کیا۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اپنے جموں کے دو روزہ دورے کے دوران، جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کا منشور جاری کرکے BJP کی چناؤ مہم کا آغاز کیا۔ جناب شاہ نے خطے کیلئے پارٹی کے نظریے اور اہداف کو اجاگر کرتے ہوئے منشور جاری کیا۔ BJP کا منشور جاری کرنے کے موقع پر ای...

September 6, 2024 9:38 PM

بھارتی بحریہ کے صف اوّل کے جنگی جہاز INS Tabar نے بحیرہئ روم میں بھارت-فرانس باہمی مشق VARUNA کے 22ویں ایڈیشن میں حصہ لیا

بھارتی بحریہ کے صف اوّل کے جنگی جہاز INS Tabar نے بحیرہئ روم میں بھارت-فرانس باہمی مشق VARUNA کے 22ویں ایڈیشن میں حصہ لیا۔ بھارتی بحریہ کی نمائندگی سمندری جہاز سے اُڑان بھرنے والے ہیلی کاپٹر LRMR طیارے ’P8 آئی‘ نے کی، جبکہ فرانس کی نمائندگی FS Provence آبدوز Suffren طیارہ F20، ایٹلانٹق 2، جنگجو طیار...

September 6, 2024 9:37 PM

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور بحیرہئ روم کے خطے کے درمیان توانائی سے متعلق تعاون ایک کلیدی جہت کی حیثیت رکھتا ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور بحیرہئ روم کے خطے کے درمیان توانائی سے متعلق تعاون ایک کلیدی جہت کی حیثیت رکھتا ہے۔ نئی دلّی میں آج CII بھارت-بحیرہئ روم کاروباری کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بحیرہئ روم خطے میں موجود تیل اور قدرتی گیس کے کثیر ذخائر ہی نہیں بلک...

September 6, 2024 9:36 PM

بھارتی بحریہ ڈرون کے جھنڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے انتہائی دھماکہ خیز پہلے سے تشکیل شدہ Fragmentation (HEPF) شیل کو شامل کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے

بھارتی بحریہ ڈرون کے جھنڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے انتہائی دھماکہ خیز پہلے سے تشکیل شدہ Fragmentation (HEPF) شیل کو شامل کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ یہ جدید ترین شیل پانچ کلو میٹر کے فاصلے کے اندر ڈرونز کو تباہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور ان سے بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کو خاطر خواہ فروغ حاصل ہوگا۔ دفاعی...

September 6, 2024 9:33 PM

وزارت صحت نے آج ملک میں ٹی بی سے مزاحم دواؤں کیلئے ایک نئے، کم مدت کے اور زیادہ اثر انگیز علاج کو متعارف کئے جانے کی منظوری دی ہے

وزارت صحت نے آج ملک میں ٹی بی سے مزاحم دواؤں کیلئے ایک نئے، کم مدت کے اور زیادہ اثر انگیز علاج کو متعارف کئے جانے کی منظوری دی ہے۔ ایک بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے کے قومی پروگرام کے تحت BPaLM تدبیر انتہائی مؤثر ہے اور یہ کم مدت میں علاج کرسکتی ہے۔

September 6, 2024 9:30 PM

سونے کا تمغہ جیتنے والے تیر انداز ہروِندر سنگھ اور تیز دوڑنے والی ایتھلیٹ Preethi Pal اتوار کو پیرس پیرالمپکس کھیلوں کی اختتامی تقریب کے دوران ملک کا جھنڈا لے کر آگے آگے چلیں گے

سونے کا تمغہ جیتنے والے تیر انداز ہروِندر سنگھ اور تیز دوڑنے والی ایتھلیٹ Preethi Pal اتوار کو پیرس پیرالمپکس کھیلوں کی اختتامی تقریب کے دوران ملک کا جھنڈا لے کر آگے آگے چلیں گے۔ ہروندر نے پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی تیر انداز بن کر تاریخ رقم کی ہے جبکہ پریتی نے پیرالمپکس میں د...

September 6, 2024 9:25 PM

بھارت اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق پانچویں مذاکرات آج نئی دلّی میں ہوئے

بھارت اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق پانچویں مذاکرات آج نئی دلّی میں ہوئے۔ بھارتی وفد کی قیادت دفاع کے سکریٹری گریدھر ارمنے نے کی جبکہ مالدیپ کے وفد کی سربراہی دفاعی فورس کے سربراہ جنرل ابراہیم Hilmy نے کی۔ دفاع کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میٹنگ میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ دفاعی تعا...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔