قومی

July 5, 2024 2:44 PM

وزیرصحت جے پی نڈا نے کہا ہے کہ بھارت میں، زچہ بچہ کے زندہ رہنے کے امکانات میں، عالمی اوسط رفتار کے مقابلے بہت زیادہ تیزی آئی ہے

صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جگت پرکاش نڈا نے کہا ہے کہ بھارت نے زچہ بچہ کے زندہ رہنے کے امکانات میں، عالمی اوسط کے مقابلے کافی زیادہ تیزرفتاری سے بہتری کی ہے۔ جنیوا میں منعقدہ زچہ، نوزائیدہ بچہ اور بچوں کی صحت سے متعلق شراکت داری کے PMNCH بورڈ کی ورچوئل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب نڈا نے خواتین، ...

July 5, 2024 2:40 PM

وزیراعظم نریندر مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پیرس اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والے بھارتی ایتھلیٹس، بھارت کا سر فخر سے بلند کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی نے پیرس اولمپک کیلئے روانہ ہونے والے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ کَل ایتھلیٹس کے ساتھ بات کرتے ہوئے جناب مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ کھلاڑی بھارت کے لیے فخر کا سبب بنیں گے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہر ایک کو آگے بڑھنے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے، ہر طرح کے بہانوں اور شک...

July 5, 2024 10:02 AM

تعلیمی سال 2024-25 کیلئے تیسری اور چھٹی کلاس کی خاطر نئی نصابی کتابیں متعارف کی جائیں گی

تعلیمی سال 2024-25 کیلئے تیسری اور چھٹی کلاس کی خاطر نئی نصابی کتابیں متعارف کی جائیں گی۔ تعلیم کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ نصابی کتابوں کی تیاری آخری مرحلے میں ہے اور تیسری اور چھٹی کلاس کیلئے 9 نصابی کتابیں پہلے ہی دستیاب ہیں، بقیہ 8 کتابیں جلد ہی دستیاب کرادی جائیں گی۔  کَل نئی دلّی میں نصابی کتاب...

July 5, 2024 9:59 AM

اتراکھنڈ اور شمال مشرقی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں آج اور کل کیلئے بہت شدید بارش کے تناظر میں ریڈ الرٹ جاری

بھارتی موسمیات محکمے نے اتراکھنڈ اور شمال مشرقی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں آج اور کل کیلئے بہت شدید بارش کے تناظر میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ آئندہ تین سے چار دنوں کے دوران جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ م...

July 5, 2024 9:58 AM

انڈین انفارمیشن سروس کے سینئر افسر دِھیریندر اوجھا کو پریس انفارمیشن بیورو PIB کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا

انڈین انفارمیشن سروس کے سینئر افسر دِھیریندر اوجھا کو پریس انفارمیشن بیورو PIB کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ جناب اوجھا، محترمہ شیفالی شرن کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے، جنہیں Publications ڈویژن کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

July 5, 2024 9:45 AM

وزیراعظم نریندر مودی پیر کو روس کے دو دن کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 8 تاریخ کو روس کے دو دن کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ جناب مودی، روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر ماسکو جا رہے ہیں جہاں وہ 22 ویں بھارت- روس سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ دونوں لیڈر، موجودہ علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور ...

July 5, 2024 9:44 AM

مرکز نے قومی گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت معیارات اور انضباطی نظام تیار کرنے کیلئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں

مرکز نے قومی گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت جانچ سہولیات کیلئے سرمایہ فراہم کرنے، بنیادی ڈھانچے اور معیارات اور انضباطی نظام تیار کرنے کیلئے ادارہ جاتی امداد فراہم کرنے کی خاطر رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے بتایا ہے کہ مذکورہ اسکیم 200کروڑ روپے کے بجٹ اخراجات کے ساتھ مال...

July 5, 2024 9:42 AM

سرکار جلد ہی بحری جہازوں کی تعمیر اور مرمت سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کرے گی

  سرکار جلد ہی بحری جہازوں کی تعمیر اور مرمت سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کرے گی تاکہ سال 2030 تک اِس شعبے میں بھارت کو چوٹی کے دس ملکوں اور 2047 تک پانچ سرکردہ ملکوں میں لایا جاسکے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت میں سکریٹری ٹی کے راما چندرن نے کَل یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کَل اِس با...

July 4, 2024 9:31 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کی دہشت گردی کو نہ تو صحیح ٹھہرایا جاسکتا ہے اور نہ ہی معاف کیا جاسکتا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کی دہشت گردی کو نہ تو صحیح ٹھہرایا جاسکتا ہے اور نہ ہی معاف کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ اُن ملکوں کو الگ تھلگ کرے اور بے نقاب کرے، جو دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں، اُن کی مدد کرتے ہیں اور دہشت گردی کو نظر انداز کرتے ...

July 4, 2024 9:26 PM

نیتی آیوگ نے صحت، تغذیے، زراعت، سماجی ترقی اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ’Sampoornata ابھیان‘ کا آغاز کیا ہے

نیتی آیوگ نے صحت، تغذیے، زراعت، سماجی ترقی اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ’Sampoornata ابھیان‘ کا آغاز کیا ہے۔ یہ ملک گیر مہم امنگوں والے 500 بلاکوں اور 112 ضلعوں میں سماجی شعبے کے 12 اہم اِشاریوں میں 100 فیصد مقصد کے حصول کیلئے شروع کی گئی ہے۔یہ جامع مہم اِس سال ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس کے تحت ض...

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔