August 30, 2024 3:00 PM

پیرس میں پیرالمپک کھیل مقابلوں میں بھارتی کھلاڑی، نشانے بازی، ایتھلیٹکس اور بیڈمنٹن میں آج دوسرے دن اپنی کارکردگی کا اظہار کریں گے

پیرس میں جاری پیرالمپک کھیلوں کے دوسرے دن بھارتی کھلاڑی آج تین مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے اور تمغہ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ نشانے بازی میں ٹوکیو میں سونے کا تمغہ جیتنے والی Avani  لیکھارا کے علاوہ چار دیگر کھلاڑی کوالیفکیشن راؤنڈ اور ممکنہ فائنل میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ ا...

August 30, 2024 9:41 AM

پاکستان نے آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم SCO میں شرکت کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کو باضابطہ طور پر مدعو کیا ہے۔ 

پاکستان نے آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم SCO میں شرکت کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کو باضابطہ طور پر مدعو کیا ہے۔   یہ میٹنگ اِس سال اسلام آباد میں اکتوبر میں منعقد ہونی ہے۔ ہفتہ وار منعقدہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتا زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے 15 اور 16 اکتوبر...

August 30, 2024 9:39 AM

2024 کے پیرس پیرالمپک گیمز میں بھارت کی شیتل دیوی اور راکیش کمار پر مشتمل تیر اندازی کی مِکسڈ کمپاؤنڈ ٹیم نے 1399 کے مشترکہ اسکور کے ساتھ نیا پیرالمپک ریکارڈ قائم کیا ہے

پیرس پیرالمپکس میں شیتل دیوی اور راکیش کمار پر مشتمل بھارت کی مکسڈ کمپاؤنڈ تیر اندازی کی ٹیم نے 1399 کے کمبائن اسکور کے ساتھ پیرالمپکس میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جبکہ اگلے مہینے کی 2 تاریخ کو چوٹی کے کھلاڑیوں کی حیثیت سے دونوں بھارتی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچیں گے۔ پیرس پیرالمپکس کے دوسرے دن...

August 30, 2024 9:36 AM

بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور اُن کے آسٹریلیائی کھلاڑی Matthew Ebden کی جوڑی نے نیویارک میں یو ایس اوپن ٹینس میں مردوں کے ڈبلز میں اپنا افتتاحی میچ جیت لیا ہے۔

یو ایس اوپن ٹینس میں، بھارت کے ٹینس کھلاڑی  روہن بوپنا اور اُن کے آسٹریلیائی کھلاڑیMatthew Ebden کی جوڑی، ہالینڈ کے Robin Haase اور Sander Arends کو چھ-تین، سات-پانچ سے ہراکر دوسرے دور میں پہنچ گئی ہے۔ دوسرے درجے کی بھارت اور آسٹریلیا کی جوڑی آج دوسرے راؤنڈ کیلئے مقابلہ کرے گی۔ مردوں کے ڈبلز میں بھا...

August 30, 2024 9:32 AM

بہار میں پہلی اسپورٹس اکیڈمی اور اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کَل راجگیر میں کھیلوں کے قومی دن کے موقعے پر ایک جدید کھیلوں کی اکیڈمی، اسپورٹس کمپلیکس اور اسپورٹس یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔ اسپورٹس کمپلیکس کھیلوں کے دوران  چوٹ لگنے والے کھلاڑیوں کے علاج کیلئے جدید سہولیات کے ساتھ 24 بستر والے اسپتال سے بھی آراستہ ہے۔ ہمارے نامہ نگار...

August 30, 2024 9:29 AM

وزیر اعظم نریندر مودی آج ممبئی میں عالمی فِن ٹیک فیسٹ سے خطاب کریں گے۔ وہ مہاراشٹر کے پال گھر ضلعے میں 76 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے Vadhvan بندرگاہ پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر میں ممبئی اور پال گھر کا دورہ کریں گے۔ تقریباً صبح کے 11 بجے وزیر اعظم ممبئی میں جیو وَرلڈ کنونشن سینٹر میں عالمی فِن ٹیک فیسٹ سے خطاب کریں گے۔ اِس کے بعد دوپہر ڈیڑھ بجے جناب مودی پال گھر کے CIDCO گراؤنڈ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد ر...

August 30, 2024 9:25 AM

ہریانہ کے آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کو قطعی شکل دینے کی خاطر نئی دلّی میں BJP کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ہے۔

کَل شام نئی دلّی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں BJP کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، BJP کے صدر جے پی نڈا، پارٹی کے ہریانہ کے چناؤ انچارج اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں نے اِس میٹنگ میں شرکت کی۔ ہریانہ کے آئندہ اسمبلی انتخابات...

August 30, 2024 9:21 AM

Moody نے اپنی درجہ بندی میں مالی سال 2024 کیلئے بھارت کی GDP کی شرحِ ترقی کے تخمینے کو بڑھا کر 7 اعشاریہ دو فیصد کردیا ہے۔

نیویارک میں قائم عالمی درجہ بندی سے متعلق ایجنسی Moody نے بھارت کیلئے اصل مجموعی گھریلو پیداوار کی شرحِ نمو کے اپنے تخمینے میں اضافہ کیا ہے۔ اُس نے مالی سال 2024 کیلئے 7 اعشاریہ دو فیصد شرحِ ترقی کا اندازہ لگایا ہے، جبکہ اِس سے پہلے 2024 کیلئے اُس نے 6 اعشاریہ آٹھ فیصد کا تخمینہ لگایا تھا۔ عالمی درج...

August 29, 2024 10:27 PM

پیرالمپکس گیمز پیرس 2024 میں، بھارتی بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں نے پہلے دن اپنے افتتاحی میچ جیت لئے ہیں

پیرالمپکس گیمز 2024 میں بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی Sukant Kadam اور Tarun Dhillon نے پہلے دن کے افتتاحی میچ میں SL4 زمرہ کا میچ جیت لیا ہے۔ ٹوکیو 2020 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ایک اور شٹلر Suhas Lalinakere Yathiraj کا دن ملا جلا رہا۔ دن کے شروعات میں Yathiraj نے Palak Kohli کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں SL3-...

August 29, 2024 10:00 PM

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، UGC نے University of Southampton کو Letter of Intent سونپا ہے، جس کے بعد یونیورسٹی کا بھارت میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت کیمپس قائم کیا جائے گا

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، UGC نے University of Southampton کو Letter of Intent سونپا ہے، جس کے بعد یونیورسٹی کا بھارت میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت کیمپس قائم کیا جائے گا۔ UGC کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نے آج نئی دلّی میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی موجودگی میں اِس سے متعلق دستاویز سونپا۔ اس م...