September 5, 2024 3:05 PM

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو یوم اساتذہ کے موقع پر 82 اساتذہ کو قومی ایوارڈس عطا کریں گی

آج ملک بھر میں یومِ اساتذہ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن سابق صدر جمہوریہ اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلی کے وگیان بھون میں 82 اساتذہ کو قومی ایوارڈس عطا کریں گی۔ آکاشوانی دلی سہ پہر چار بج کر دس منٹ سے تقریب کو براہِ راست نشر کرے گ...

September 5, 2024 3:04 PM

ہریانہ میں واحد مرحلے اور جموں وکشمیر میں تیسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے

آج ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ نامزدگی کے کاغذات اِس مہینے کی 12 تاریخ تک داخل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال اگلے روز کی جائے گی۔امیدوار 16  ستمبر تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔...

September 5, 2024 3:03 PM

مرکزی بین وزارتی ٹیم آندھرا پردیش میں شدید بارش اور سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے وہاں پہنچ گئی ہے

مرکزی وزارتِ داخلہ میں آفات کے بندوبست کے ایڈیشنل سکریٹری، سنجیو کمار جندل کی قیادت میں ایک مرکزی ٹیم آج آندھرا پردیش کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کررہی ہے۔ یہ ٹیم ریاست بھر میں شدید بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے گی۔اِس سے قبل اِس ٹیم نے Tadepalli میں آندھرا پردیش کے قدرتی آفت ...

September 5, 2024 3:01 PM

پیرس پیرالمپک گیمس میں اب تک سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے کے بعد آج آٹھویں روز بھارتی کھلاڑی مزید تمغے حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے

پیرس میں پیرالمپکس کے آج آٹھویں دن بھارتی کھلاڑی کئی مقابلوں میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے، جن میں نشانے بازی، جوڈو، تیر اندازی، ایتھلیٹکس اور پاور لفٹنگ شامل ہیں۔ Kapil Parmar اور Kokila، Blind Judo مقابلے میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور بھارت کے تمغوں کی تعداد کو آگے بڑھانے کی بھرپور کوش...

September 5, 2024 11:15 AM

وزیر اعظم نریندر مودی نے سنگاپور کے اپنے ہم منصب لورینس وونگ کے ساتھ بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-سنگاپور اسٹریٹجک شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور علاقائی اور عالمی امور پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح سنگاپور کے اپنے ہم منصب لارینس وونگ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنما، بھارت-سنگاپور اسٹریٹجک شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی مفادات کے علاقائی اور عالمی معاملات پر نظریات کا تبادلہ کیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان صحت اور ادویہ، ہنرمندی کے فروغ اور ...

September 5, 2024 11:13 AM

آج ملک بھر میں یوم اساتذہ منایا جا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، 82 اساتذہ کو قومی ایوارڈس عطا کریں گی۔

آج ملک بھر میں یومِ اساتذہ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن سابق صدر اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلی کے وگیان بھون میں 82 اساتذہ کو قومی ایوارڈس عطا کریں گی۔ آکاشوانی دلّی شام چار بج کر دس منٹ سے تقریب کو براہِ راست نشر کرے گا۔ اِسے ا...

September 5, 2024 11:09 AM

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ ہریانہ میں بھی اسمبلی انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

جموں و کشمیرمیں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ پہلی اکتوبر کو اِس مرحلے میں 40 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 ستمبر ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال اگلے روز کی جائے گی، جبکہ امیدوار اِس مہینے کی 17 تاریخ تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی ...

September 5, 2024 11:03 AM

مرکزی بین وزارتی ٹیم آج آندھراپردیش کے سیلاب سے متاثرہ ضلعوں کا دورہ کرے گی۔

آندھرا پردیش میں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مدد کرنے کے لیے آفات سے نمٹنے والی قومی فورس NDRFکی کُل 26 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ٹیمیں مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے تعاون کے ساتھ بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں سرگرمی سے مصروف ہیں۔NDRF نے اب تک 319 لوگوں کو بچایا ہے اور تقریباً بارہ ہزار افراد ک...

September 5, 2024 10:57 AM

ہرویندر سنگھ تاریخ رقم کرتے ہوئے پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے اور واحد بھارتی تیر انداز بن گئے ہیں۔

پیرس پیرالمپکس-2024 میں بھارت کے ہرویندر سنگھ نے مردوں کے تیراندازی کے انفرادی Recurve اوپن فائنل میں سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہرویندر سنگھ پیرالمپکس یا اولمپک کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے اور واحد تیرانداز بن گئے ہیں۔ دوسری جانب مردوں کے کلب تھرو F51 فائنل میں...

September 4, 2024 10:32 PM

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نئی دلّی میں کَل 50 اساتذہ کو قومی ٹیچرس ایوارڈس 2024 سے نوازیں گی

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نئی دلّی میں کَل 50 اساتذہ کو قومی ٹیچرس ایوارڈس 2024 سے نوازیں گی۔ مرکزی وزارتِ تعلیم نے بتایا کہ قومی ٹیچرس ایوارڈ کا مقصد ملک کے چند بہترین اساتذہ کی منفرد خدمات کو اعزاز عطا کرنا ہے۔ اِس کے علاوہ، اعلیٰ تعلیم کے محکمے سے 16 اساتذہ اور مہارتوں کی تشکیل اور Entrepreneurshi...