September 6, 2024 3:00 PM

آندھرا پردیش میں بھارتی فوج کو وجے واڑہ کے نزدیک Budameru نہر میں بڑے شگاف کو بھرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے تعینات کیاگیا

آندھرا پردیش میں بھارتی فوج کو وجے واڑہ کے نزدیک Budameru نہر میں بڑے شگاف کو بھرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے تعینات کیاگیا ہے۔ بھارتی فوج کے انجینئر ٹاسک فورس کے 40 فوجی انجینئروں کو بھارتی فضائیہ کے اے این 32 طیارے کے ذریعہ Hakimpet سے وجے واڑہ پہنچایا گیا ہے۔ یہ...

September 6, 2024 2:52 PM

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، وزیراعظم نریندر مودی کے برونئی اور سنگاپور کے دورے کو مشرقی ملکوں سے رابطے بڑھانے کی بھارت کی پالیسی کیلئے انتہائی اہم قرار دیا

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، وزیراعظم نریندر مودی کے برونئی اور سنگاپور کے دورے کو مشرقی ملکوں سے رابطے بڑھانے کی بھارت کی پالیسی کیلئے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اُن کے یہ دورے دونوں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات...

September 6, 2024 2:50 PM

اطلاعات ونشریات کی وزارت نے نئی دلی میں میجر دھیان چند اسٹیڈیم اور جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں گزشتہ ماہ کی 27سے 30 تاریخ تک ’کھیل اتسو‘ 2024 کا اہتمام کیا

اطلاعات ونشریات کی وزارت نے نئی دلی میں میجر دھیان چند اسٹیڈیم اور جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں گزشتہ ماہ کی 27سے 30 تاریخ تک ’کھیل اتسو‘ 2024 کا اہتمام کیا، جس میں وزارت نے اپنے پہلے ایڈیشن میں، کرکٹ، ہاکی، بیڈمنٹن اور ٹینس میں ٹورنامنٹس کا اہتمام کیا۔ اِن ٹورنامنٹس میں وزارت کے 200 سے زیادہ اہلکاروں...

September 6, 2024 2:48 PM

وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے شہر سورت میں، Jal Sanchaya جن بھاگیداری شروع کی ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے شہر سورت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے Jal Sanchay جن بھاگیداری کا آغاز کیا۔ یہ قدم جل شکتی ابھیان: بھارت کے پانی کو محفوظ کرنے کی جاری مہم کے مطابق ہے، جس سے پانی کے طویل مدتی تحفظ کو یقینی بنانے کے پانی کے مشترکہ بندوبست کے جناب مودی کے وژن کا اعادہ ہوتا ہے۔ اِس ...

September 6, 2024 2:46 PM

مرکز نے کہا ہے کہ NDRF کی ٹیموں اور بھارتی فضائیہ کو آندھرا پردیش اور تلنگانہ سرکاروں کی، بچاؤ اور راحت کوششوں میں مدد کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج کھمم میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا

مرکزی وزارت داخلہ میں، قدرتی آفات سے نمٹنے کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری سنجیو کمار جندل کی قیادت والی مرکزی ٹیم نے کہا ہے کہ NDRF ٹیموں اور بھارتی فضائیہ کو، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور راحت کاموں میں،    آندھرا پردیش اور تلنگانہ سرکاروں کی مدد کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش میں NDRF کی ...

September 6, 2024 2:45 PM

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ بھارت، برازیل اور چین، یوکرین کے ساتھ ہونے والی امکانی بات چیت میں ثالث کا کردار ادا کرسکتے ہیں

روسی صدر وِلادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ بھارت، برازیل اور چین یوکرین جنگ کے سلسلے میں جو بات چیت کئے جانے کا امکان ہے۔ اس میں ثالث کا رول ادا کرسکتے ہیں۔ مشرقی اقتصادی فورم کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ بھارت، برازیل اور چین کے رہنما یوکرین میں صورتحال کے حل کی خاطر سنجیدہ کوششیں ک...

September 6, 2024 2:43 PM

کُشتی میں جیوتی بیروال نے 20 سال سے کم عمر کی عالمی چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے

اسپین کے Pontevedra میں 20 سال سے کم عمر کی عالمی چمپئن شپ میں خواتین کے 76 کلو گرام فری اسٹائل زمرے میں Jyoti Berwal نے کشتی میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ جیوتی نے کل فائنل میں یوکرین کی ماریہ Orlevych کو شکست دی اور انہیں ایک بھی پوائنٹ حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا اور اِس طرح انہوں نے کشتی میں سونے کا ...

September 6, 2024 2:42 PM

پیرس میں پیرالمپکس کھیل مقابلوں میں آج 9ویں دن بھارتی کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے

پیرس میں جاری پیرالمپکس کھیل کود مقابلوں میں بھارتی کھلاڑی، کھیلوں کے نویں دن ایتھلیٹکس، کشتی رانی اور وزن اٹھانے کے مقابلوں میں اول مقام حاصل کرنے کے مقصد سے میدان میں اتریں گے۔ پاور لفٹنگ میں خواتین کے 67 کلو گرام تک کے فائنل میں اسٹار کھلاڑی Kasthuri Rajamani اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی، جبکہ...

September 6, 2024 9:48 AM

 بھارت، برازیل اور چین یوکرین جنگ کے سلسلے میں امکانی امن بات چیت میں ثالث کا رول ادا کرسکتے ہیں:ولادیمیر پوتن

روسی صدر وِلادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ بھارت، برازیل اور چین یوکرین جنگ کے سلسلے میں امکانی امن بات چیت میں ثالث کا رول ادا کرسکتے ہیں۔ مشرقی اقتصادی فورم کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ بھارت، برازیل اور چین کے رہنما یوکرین میں صورتحال کے حل کی خاطر سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔ جناب پو...

September 6, 2024 9:44 AM

آیوش کے مرکزی وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے آیوش کیلئے National Exit Test (NExT) کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق 2021-22 سے آگے کے Batch سے ہوگا

آیوش کے مرکزی وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے آیوش کیلئے National Exit Test (NExT) کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق 2021-22 سے آگے کے Batch سے ہوگا۔  نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب جادھو نے کہا کہ اس سلسلے میں طلباء کی تشویش کا جائزہ لینے کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہ...