September 10, 2024 10:09 AM

امریکہ، سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں امکانات تلاش کرنے کی خاطر بھارت کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔

امریکہ،2022  کے CHIPS Act  کے ذریعے قائم کیے گئے بین الاقوامی ٹیکنالوجی سیکیورٹی اور اختراع فنڈ کے تحت بھارت کے سیمی کنڈکٹر مشن میں شراکت داری کرے گا، جس کا مقصد اُن امکانات کو تلاش کرنا ہے جن کے تحت عالمی سیمی کنڈکٹر ایکو نظام کو فروغ اور وسعت حاصل ہو سکے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے ...

September 10, 2024 10:06 AM

چین میں مردوں کی ایشین چمپئن ٹرافی ٹورنامنٹ میں موجودہ چمپئن بھارت نے جاپان کو ایک کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی۔

  ہاکی میں چین کے Hulunbuir کے مقام پر مردوں کے ایشین چمپئن ٹرافی ٹورنامنٹ میں موجودہ چمپئن بھارت نے دوسرے میچ میں کل جاپان کے خلاف ایک کے مقابلے پانچ گول سے جیت حاصل کی۔ بھارتی ٹیم نے میچ کے دوران انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سکھجیت سنگھ نے چین پر پہلا گول کیا۔ میچ کے دوران بھارت پوری طرح حا...

September 9, 2024 9:41 PM

بھارت اور متحدہ عرب امارات نے نیوکلیائی توانائی اور پیٹرولیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں

بھارت اور متحدہ عرب امارات نے آج نیوکلیائی توانائی اور پیٹرولیم سمیت مختلف شعبوں میں پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادے شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کے درمیان نئی دلّی میں بات چیت کے بعد اِن مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے...

September 9, 2024 9:39 PM

بھارت نے ریاض میں بھارت-GCC میٹنگ میں غزہ میں جنگ بندی کی بات کہی ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی کی حمایت کرتاہے۔ ریاض میں آج کلیدی مذاکرات کیلئے بھارت-GCC مشترکہ وزارتی میٹنگ کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دو ریاستوں پر مشتمل حل کے سلسلے میں قرارداد کیلئے بھارت کی حمایت کو دوہرایا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت دہشت...

September 9, 2024 9:35 PM

جی ایس ٹی کونسل نے نئی دلّی میں اپنی 54ویں میٹنگ میں کینسر سے متعلق دواؤں پر ٹیکس میں کمی کرکے پانچ فیصد کرنے اور Snacks میں کمی کرکے 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اشیا اور خدمات ٹیکس GST کونسل نے نئی دلّی میں اپنی 54ویں میٹنگ میں کینسر سے متعلق دواؤں پر GST میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اِن دواؤں پر 12 فیصد کے بجائے 5 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگے گا۔ میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کی، جس میں خزانہ کے وزیر مملکت پنکج چودھری اور ریاستوں کے وزرا...

September 9, 2024 9:31 PM

وزارت دفاع نے، سکھوئی-30MKI طیارے کے 240 ایروانجن کیلئے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ساتھ 26 ہزار کروڑ روپئے کا معاہدہ طے کیا ہے

وزارتِ دفاع نے سکھوئی-30MKI طیاروں کیلئے، 26 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ لاگت کے، 240-AL-31FP ایرو انجنوں کیلئے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ وزارتِ دفاع کے مطابق یہ ایروانجن، HAL کی کوراپُٹ ڈویژن کے ذریعے تیار کئے جائیں گے اور دفاعی تیاری کیلئے سکھوئی-30MKI بیڑے کی کار...

September 9, 2024 9:25 PM

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائیکورٹ کے اُس فیصلے پر روک لگا دی ہے جس میں اُس نے اترپردیش حکومت کو 2019 میں منتخب 69 ہزار اسسٹنٹ ٹیچرز کی نئی فہرست بنانے کا حکم دیا تھا

سپریم کورٹ نے آج الہ آباد ہائی کورٹ کے اُس فیصلے پر روک لگادی جس میں اُس نے اترپردیش سرکار سے 2019 میں اسسٹنٹ ٹیچرز کی بھرتی کے امتحان کے ذریعے منتخب کئے گئے 69 ہزار اسسٹنٹ ٹیچرز کی نظرثانی شدہ فہرست تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے اُس فیصلے پر بھی روک لگا دی جس کی رو سے اُس نے ج...

September 9, 2024 9:24 PM

بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ نے آج گتی شکتی وشوودیالیہ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں تاکہ لاجسٹکس سے متعلق کارروائیوں میں اہلکاروں کی مہارت اور صلاحیتوں کی تشکیل کو فروغ دیا جاسکے۔

بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ نے آج گتی شکتی وشوودیالیہ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں تاکہ لاجسٹکس سے متعلق کارروائیوں میں اہلکاروں کی مہارت اور صلاحیتوں کی تشکیل کو فروغ دیا جاسکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ ایک اہم شراکت داری ہے جس سے عالمی درجے کا اور ...

September 9, 2024 9:30 PM

تینوں مسلح افواج کے نائب سربراہان نے، جودھپور میں جاری کثیر جہتی مشق کے دوران، پہلی مرتبہ اندرونِ ملک تیار ہلکے لڑاکا طیارے، LCA، ”تیجس“ میں پرواز کی

تینوں مسلح افواج کے نائب سربراہان نے، جودھپور میں جاری کثیر جہتی مشق کے دوران، پہلی مرتبہ اندرونِ ملک تیار ہلکے لڑاکا طیارے، LCA، ”تیجس“ میں پرواز کی۔ جودھپور ایئرفورس اسٹیشن، 29 اگست سے 15 ستمبر تک، کثیر جہتی مشق ”تَرنگ شَکتی“ کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کررہا ہے۔ فضائیہ کے نائب سربراہ ایئرمارشل اے پ...

September 9, 2024 9:21 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پدم ایورڈز کیلئے تخلیقی شخصیات کو نامزد کریں

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ پدم ایورڈز کیلئے تخلیقی شخصیات کو نامزد کریں۔ نامزد کرنے کا آخری دن اِس مہینے کی 15 تاریخ ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے اظہارِ مسرت کیا کہ بہت سی نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔ انھوں نے اجاگر کیا کہ ایوارڈ یافتگان کے زندگی کے سفر نے بی...