September 11, 2024 10:04 PM

کابینہ نے آیوشمان بھارت اسکیم میں توسیع کی منظوری دی ہے تاکہ 70 سال سے زیادہ کی عمر کے تمام بزرگوں کا احاطہ کیا جاسکے

کابینہ نے آیوشمان بھارت پی ایم جَن آروگیہ یوجنا کے تحت 70 سال کی عمر سے زیادہ کے تمام بزرگوں کو آمدنی سے قطع نظر صحت کوریج فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ آج شام نئی دلّی میں کابینہ میٹنگ کے بعد صحافیوں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ بزرگ شہریوں کو 5 لاکھ روپے تک کے مفت علاج...

September 11, 2024 10:02 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ بھارت عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت میں اہم رول ادا کرنے جا رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ بھارت، عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت کو آگے لے جانے میں ایک کلیدی کردار ادا کرنے جارہا ہے۔ وزیر اعظم آج گریٹر نوئیڈا میں  Semicon India 2024کا افتتاح کرنے کے بعد اظہارِ خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں Chip کی تیاری میں اضافے پر توجہ مرکوز...

September 11, 2024 10:01 PM

لکھنؤ کی ایک خصوصی عدالت نے 12 افراد کو مذہب تبدیل کرانے کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے

قومی جانچ ایجنسی NIA اور انسداد دہشت گردی دستے ATS کی ایک خصوصی عدالت آج لکھنؤ میں غیر قانونی طور پر مذہب کی تبدیلی کے معاملے میں 12 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اِس معاملے میں ملوث افراد کو مذہب تبدیل کرانے والا ملک کا سب سے بڑا گروہ قرار دیا گیا تھا۔ خصوصی جج وویکانند شرن ترپاٹھی نے آج مذکورہ...

September 11, 2024 2:32 PM

وزیراعظم نریندر مودی 15 تاریخ کو لاکھوں استفادہ کنندگان  کو دو ہزار 745 کروڑ روپے کی قسط جاری کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 15 تاریخ کو جھارکھنڈ میں جمشیدپور میں پی ایم آواس یوجنا سے مستفید ہونے والے لاکھوں افراد کو دو ہزار 745 کروڑ روپے کی قسط جاری کریں گے۔ دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاستوں کے دیہی ترقی کے وزراء کی میٹنگ کے دوران یہ بات ک...

September 11, 2024 2:31 PM

ویتنام: طوفان Yagi اور اس کے بعد سیلاب اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے سبب کم ازکم 141  ہلاک

ویتنام میں شدید طوفان Yagi اور اس کے بعد سیلاب اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے سبب کم ازکم 141 جانیں تلف ہوئی ہیں جبکہ 59 دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ یہ طوفان ہفتے کے روز ویتنام کے شمال مشرقی ساحل پر پہنچا تھا جس کے سبب بڑے پیمانے پر صنعتی اور رہائشی علاقوں میں تباہی ہوئی اور اِس کے سبب شدید بارش سے سیلاب اور ...

September 11, 2024 2:29 PM

پاکستانی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک جوان زخمی

جموں و کشمیر میں بارڈر سکیورٹی فورس بی۔ایس۔ایف کا ایک جوان اُس وقت زخمی ہوگیا جب آج علی الصبح پاکستانی فوجیوں نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحد کے نزدیک بھارتی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی۔ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مستعد BSF فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی لیکن دوسری طر...

September 11, 2024 2:28 PM

صدرجمہوریہ نے نرسوں کو قومی Florence Nightingale Awards 2024 عطا کئے

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلی میں راشٹرپتی بھون میں نرسوں کو قومی Florence Nightingale Awards 2024 عطا کئے۔ اِن ایوارڈز کا آغاز 1973 میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے کیا گیا تھا۔ نرسوں اور نرسنگ سے متعلق پیشہ ور افراد کی جانب سے معاشرے کیلئے گراں قدر خدمات کے صلے میں یہ ایوارڈز د...

September 11, 2024 2:27 PM

آب و ہوا کی تبدیلی اور توانائی کی منتقلی عالمی تشویش کے معاملے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے آج زور دے کر کہا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی اور توانائی کی منتقلی عالمی تشویش کے معاملے ہیں اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی خاطر گرین ہائیڈروجن کے اثر کو فروغ دینے کیلئے بین الاقوامی ساجھیداری اہمیت کی حامل ہے۔ وزیراعظم نے آج ورچوئل وسیلے سے گرین ہائیڈورجن کے بارے میں بین الاق...

September 11, 2024 2:25 PM

یہ دور Silicon سفارتکاری کا ہے اور بھارت سیمی کنڈکٹر کا پاور ہاؤس بننے کیلئے سبھی اقدامات کرے گا: وزیراعظم

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ یہ دور Silicon سفارتکاری کا ہے اور بھارت سیمی کنڈکٹر کا پاور ہاؤس بننے کیلئے سبھی اقدامات کرے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت ملک میں چِپ کی تیاری میں اضافے پر توجہ مرکوز کررہی ہے تاکہ سبھی آلات میں بھارت میں تیار کردہ Chips استعمال ہوں۔ وزیراعظم نریندرمودی نے آج گریٹر نو...

September 11, 2024 10:06 AM

وزیراعظم پی ایم آواس یوجنا کی اگلی قسط اِس مہینے کی 15 تاریخ کو لاکھوں متعلقہ افراد کیلئے جاری کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 15 تاریخ کو جھارکھنڈ میں جمشیدپور میں پی ایم آواس یوجنا سے مستفید ہونے والے لاکھوں افراد کو دو ہزار 745 کروڑ روپے کی قسط جاری کریں گے۔ دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بتایاکہ سبھی متعلقہ افراد کو منظوری کے مراسلے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ...