September 14, 2024 9:39 AM

وزیراعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنما نریندر مودی جموں وکشمیر میں ڈوڈا، اور ہریانہ میں کروکشیتر میں ریلیوں کا انعقاد کریں گے

وزیراعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنما نریندر مودی آج ڈوڈا ضلعے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس بھی اپنے اپنے پارٹی امیدواروں کیلئے مہم چلارہی ہیں۔ جموں وکشمیر بی جے پی کے چیف ترجمان سنیل سیٹھی نے کَل جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس اور کان...

September 14, 2024 9:38 AM

آج دوپہر چین کے شہر Hulunbuir میں مردوں کے ایشین چمپئن ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل پول میچ میں، بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا

ہاکی میں چین کے Hulunbuir میں جاری مردوں کے ایشین چیمپئن ٹرافی ٹورنامنٹ کے پانچویں اور فائنل پول میچ میں بھارت کا مقابلہ آج روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر سوا ایک بجے شروع ہوگا۔ چار مرتبہ کی چیمپن رہی بھارتی ٹیم، سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے۔ بھارتی ٹی...

September 13, 2024 9:54 PM

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ سماجی انصاف، سب کی شمولیت والی ترقی اور قانون کی بالادستی حکومت کی پالیسیوں کی بنیاد ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ جدید بھارت کی تعمیر قدم بہ قدم ہو رہی ہے اور سب کی شمولیت والی ترقی کے تصور اور قانون کی بالادستی کو ملک میں استحکام حاصل ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اصول حکومت کی پالیسیوں اور سرگرمیوں کیلئے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ جنیوا میں آج بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہ...

September 13, 2024 9:44 PM

دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال جیل سے باہر آگئے ہیں۔ انہیں سپریم کورٹ نے ایکسائز پالیسی کے گھوٹالے کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے

دلّی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کو آج شام تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا۔ آج سپریم کورٹ نے اُنہیں دلّی آبکاری معاملے میں ضمانت دی تھی۔ تہاڑ جیل کے باہر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جناب کجریوال نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اُن کی رہائی کیلئے نیک خواہشات پیش کی ...

September 13, 2024 9:43 PM

حکومت نے انڈومان ونکوبار جزائرکے پورٹ بلیئر کا نام بدل کر Sri Vijaya Puram رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

حکومت نے انڈومان و نکوبازار جزائر میں پورٹ بلیئر کا نام تبدیل کرکے Sri Vijaya Puram رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ حکومت نے ملک کو سامراجی اثر سے آزاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ Sri Vijaya Puram ملک کی جدوجہد آزادی میں حاصل کردہ فتح کی...

September 13, 2024 9:39 PM

ہریانہ میں واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات اور جموں وکشمیر میں انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی

ہریانہ میں واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات اور جموں وکشمیر میں انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا کَل آخری دن تھا۔ ہریانہ میں ریاست کے اعلیٰ انتخابی افسر پنکج اگروال نے بتایا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کے ذریعے ایک ہز...

September 13, 2024 9:37 PM

دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم DRDO نے بھارت کے ہلکے ٹینک زورآور کی کامیابی کے ساتھ ابتدائی آٹوموٹیو آزمائش کی ہے

دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم DRDO نے بھارت کے ہلکے ٹینک زورآور کی کامیابی کے ساتھ ابتدائی آٹوموٹیو آزمائش کی ہے۔ یہ انتہائی اعلیٰ درجے کا ہمہ جہت پلیٹ فارم ہے جو بلند ترین مقامات پر تعینات کئے جانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ صحرائی علاقے میں زمینی آزمائش کے دوران، ہلکے ٹینک نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ ...

September 13, 2024 9:36 PM

سوچھتا ہی سیوا ابھیان 2024، 17 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران ملک بھر میں منایا جائے گا

سوچھتا ہی سیوا ابھیان 2024، 17 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران ملک بھر میں منایا جائے گا۔ اِس سال کا موضوع ہے ”سو بھاؤ سوچھتا- سنسکار سوچھتا‘۔ یہ ابھیان، سووچھ بھارت مشن کے 10 سال مکمل ہونے پر اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سے متعلق تعارفی تقریب میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر منوہر لال نے اعلا...

September 13, 2024 9:33 PM

تین روزہ سیمی کون انڈیا 2024، جو گریٹر نوئیڈا کے انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں منعقد کی جارہی تھی، آج اختتام پذیر ہوگئی

تین روزہ سیمی کون انڈیا 2024، جو گریٹر نوئیڈا کے انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں منعقد کی جارہی تھی، آج اختتام پذیر ہوگئی۔ وزیر اعظم کا یہ تصور رہا ہے کہ بھارت کو سیمی کنڈکٹر کے ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی ترقی کے ایک عالمی مرکز کے طور پر قائم کیا جائے۔ اس وژن کے مطابق سیمی کون انڈیا 2024 کا ...

September 13, 2024 9:32 PM

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نئی دلّی میں کَل سرکاری زبان کی ڈائمنڈجوبلی تقریبات اور چوتھے اکھل بھارتیہ راج بھاشا سمیلن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نئی دلّی میں کَل سرکاری زبان کی ڈائمنڈجوبلی تقریبات اور چوتھے اکھل بھارتیہ راج بھاشا سمیلن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ سرکاری زبان کا محکمہ ہندی زبان کے سرکاری زبان بننے کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں یہ کانفرنس منعقد کر رہا ہے۔ ہندی دِوَس کے موقع پر کَل جناب شاہ ”راج ...