September 15, 2024 10:06 AM

Brussels میں ڈائمنڈ لیگ فائنل میں نیرج چوپڑا نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں دوسرے مقام پر رہے

بھارت کے مایہ ناز کھلاڑی نیرج چوپڑا نے کَل رات برسلز میں ڈائمنڈ لیگ فائنل میں 87 اعشاریہ آٹھ چھ میٹر دور نیزہ، پھینک کر دوسرا مقام حاصل کیا۔ نیرج صرف ایک سینٹی میٹر فرق سے فائنل جیتنے سے چوک گئے۔ پیرس اولمپکس میں کانسے کا تحفہ جیتنے والے Anderson Peters نے 87 اعشاریہ آٹھ سات میٹر کی دوری پر نیزہ پھی...

September 15, 2024 10:05 AM

وزیراعظم نریندر مودی آج جھارکھنڈ میں ٹاٹانگر سے 6 وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج سے جھارکھنڈ، گجرات اور اڈیشہ کے تین روزہ دورے پر ہوں گے۔ جناب مودی آج جھارکھنڈ جائیں گے اور ٹاٹانگر جنکشن ریلوے اسٹیشن پر ٹاٹانگر-پٹنہ وندے بھارت ٹرین سمیت 6 وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ وہ 660 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد ر...

September 15, 2024 10:03 AM

وزیر داخلہ امت شاہ نے NIA اور ریاستی انسداد دہشت گردی دستوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انسداد دہشت گردی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے قومی جانچ ایجنسی NIA اور  ریاستی انسداد دہشت گردی دستوں کے درمیان باہمی تعاون اور تال میل کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات کَل نئی دلّی میں دوروزہ قومی سلامتی کی حکمت عملی کانفرنس 2024 کے دوسرے دن صدارت کرتے ہو...

September 15, 2024 9:59 AM

CBI نے ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کے سلسلے میں آرجی کَر میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل اور پولیس کے ایک اہلکار کو گرفتار کیا

مغربی بنگال میں مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI نے کَل آر-جی-کَر میڈیکل کالج اور اسپتال کی ٹرینی ڈاکٹر کی   عصمت دری اور قتل کیس کے سلسلے میں آرجی کَر میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور Tala پولیس اسٹیشن کے سابق آفیسر انچارج ابھیجیت مَنڈل کو گرفتار کیا۔ CBI کے ذرائع نے کہاہے کہ اُن پر ثبو...

September 14, 2024 9:51 PM

وزیر اعظم اور BJP کے سرکردہ لیڈر نریندر مودی نے کروکشیتر سے ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کی چناؤ مہم کا آغاز کیا

وزیر اعظم اور BJP کے سرکردہ لیڈر نریندر مودی نے جموں و کشمیر اور ہریانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں آج چناؤ ریلیوں سے خطاب کیا۔ کروکشیتر کے تھِیم پارک میں آج شام ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے BJP کی چناؤ مہم کا آغاز کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے ...

September 14, 2024 9:50 PM

وزیر اعظم نریندر مودی کَل ٹاٹا نگر جنکشن ریلوے اسٹیشن پر ٹاٹا نگر-پٹنہ وندے بھارت ٹرین سمیت 6 وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل ٹاٹا نگر جنکشن ریلوے اسٹیشن پر ٹاٹا نگر-پٹنہ وندے بھارت ٹرین سمیت 6 وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ جناب مودی 660 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور انہیں ملک کو وقف کریں گے۔ ٹاٹانگر-پٹنہ وندے بھار...

September 14, 2024 9:48 PM

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے بھی چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے اور یہ انتخابی عمل تین مراحل میں مکمل ہوگا۔ یہ انتخابات جموں وکشمیر کیلئے اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہ 10 سال کے وقفے کے بعد ہو رہے ہیں۔ پچھلا چناؤ 2014 میں ہوا تھا۔ پہلے مرحلے کے تحت 24 اسمبلی حلقوں میں ...

September 14, 2024 9:47 PM

مرکز نے پیاز پر برآمدی محصول 40 فیصد سے 20 فیصد کر دیا ہے

مرکزی حکومت نے پیاز پر برآمداتی محصول کم کرکے 40 سے 20 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اِس فیصلے سے کسانوں اور پیاز سے وابستہ دیگر شعبوں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اِس فیصلے کی بدولت پیاز کی...

September 14, 2024 9:46 PM

جموں کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے تناظر میں سیکیورٹی فورسز نے کِشتواڑ، اودھم پور، پُنچھ اور راجوری ضلعے کے کچھ حصوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔

جموں کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے تناظر میں سیکیورٹی فورسز نے کِشتواڑ، اودھم پور، پُنچھ اور راجوری ضلعے کے کچھ حصوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ کشتواڑ ضلعے کی Chatroo پٹی میں Pingnal Dugadda کے جنگلوں میں مشترکہ کارروائی ...

September 14, 2024 9:45 PM

بھارت نے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں برکس کی میٹنگ میں ثقافت کو پائیدار ترقی کے مقاصد میں مرکزی حیثیت دینے کی ضرورت دوہرائی ہے

بھارت نے روس کے سینٹ پیٹرس برگ میں برکس کی میٹنگ میں پائیدار ترقیاتی مقاصد میں ثقافت کو مرکزی حیثیت کے طور پر تسلیم کئے جانے کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے۔ بھارت نے 2030 کے بعد عالمی ترقیاتی ایجنڈے میں ثقافت کو مرکزیت دیئے جانے کی وکالت کی اور اِس بات کو اجاگر کیا کہ اقتصادی ترقی، سماجی شمولیت اور پائیدا...