September 25, 2024 10:36 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 22 اسمبلی حلقوں کے پارٹی امیدواروں کی حمایت میں سونی پت ضلع کے گوہانا میں جَن آشیرواد ریلی سے خطاب کیا

ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے۔ BJP کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 22 اسمبلی حلقوں کے پارٹی امیدواروں کی حمایت میں سونی پت ضلع کے Gohana میں جَن آشیرواد ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ BJP سرکار کے دوران صنعت اور زراعت...

September 25, 2024 10:32 PM

وزیراعظم نریندر مودی نے میک اِن انڈیا پہل کے دس سال مکمل ہونے کی ستائش کی ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے میک اِن انڈیا پہل کے دس سال مکمل ہونے کی ستائش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ میک اِن انڈیا سے، ملک کو ایک مینوفیکچرنگ اور جدت طرازی کے پاور ہاؤس میں بدلنے کے 140 کروڑ ہندوستانیوں کے اجتماعی عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے ہر ممکن طریقے سے میک اِن انڈیا کو ...

September 25, 2024 10:30 PM

بھارت، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک اور عالمی سرمایہ کاری کیلئے پسندیدہ مقام ہے: جگدیپ دھنکھڑ

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ بھارت، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک اور عالمی سرمایہ کاری کیلئے پسندیدہ مقام ہے۔ آج گریٹر نوئیڈا میں دوسرے اترپردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو 2024 سے خطاب کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت چار ٹریلین ڈالر والی معیشت بننے ...

September 25, 2024 10:28 PM

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پرتاپ راؤ جادھو نے مسائل کو حل کرنے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے مرکز اور ریاستوں کے درمیان باہمی تعاون اور موثر رابطے کی ضرورت پر زور دیا

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پرتاپ راؤ جادھو نے مسائل کو حل کرنے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے مرکز اور ریاستوں کے درمیان باہمی تعاون اور موثر رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ مرکزی وزارت صحت کے عہدیداروں اور پنجاب، کرناٹک اور مغربی بنگال کے ریاستی عہدیداروں کے ساتھ قومی ص...

September 25, 2024 10:25 PM

ملک میں 2023-24 کے دوران ملک میں ریکارڈ تین ہزار 322 لاکھ میٹرک ٹن اناج کی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا ہے

ملک میں 2023-24 کے دوران غذائی اناج کی کُل پیداوار کے ریکارڈ 3 ہزار 322 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ رہنے کا اندازہ ہے، جو 2022-23 کی کُل پیداوار کے مقابلے 26 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے سال 2023-24 کیلئے اہم زرعی فصلوں کی پیداوار کے حتمی تخمینے جاری کئے ہیں۔ وزارت نے ...

September 25, 2024 10:24 PM

کیگ رپورٹ تیار کرنے اور ڈیٹا انالیٹکس کے انتظام میں مصنوعی ذہانت کو مربوط کرنے کیلئے کام کر رہا ہے: گریش چندر مرمو

بھارت کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل CAG گریش چندر مرمو نے کہا ہے کہ CAG، رپورٹ تیار کرنے اور ڈیٹا انالیٹکس کے انتظام میں مصنوعی ذہانت کو مربوط کرنے کیلئے کام کر رہا ہے۔ اعلیٰ آڈٹ اداروں کی ایشیائی تنظیم کی 16 ویں میٹنگ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جناب گریش چندر مرمو نے کہا کہ صلاحیت سازی کیلئے ...

September 25, 2024 10:22 PM

ملک میں دو اہم بندر گاہیں تیار کی جارہی ہیں: سربانند سونووال

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا ہے کہ ملک میں 2 اہم بندر گاہیں تیار کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بندرگاہیں گریٹر نکوبار جزائر کے Galathea خلیج اور مہاراشٹر کے Vadhavan میں بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِن پروجیکٹوں پر کام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ اِ...

September 25, 2024 10:17 PM

سپریم کورٹ نے آج خبردار کیا کہ ججوں کو غیرضروری تبصروں سے گریز کرنا چاہیے، جو کسی بھی برادری کیلئے غلط اور متعصبانہ ہوں

سپریم کورٹ نے آج خبردار کیا کہ ججوں کو غیرضروری تبصروں سے گریز کرنا چاہیے، جو کسی بھی برادری کیلئے غلط اور متعصبانہ ہوں۔ بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی   چندر چوڑ، جسٹس سنجیو کھنّہ، جسٹس بی آر Gavai، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہری سوکیش رائے پر مشتمل پانچ ججوں کی ایک بینچ، کرناٹک ہائی کورٹ کے ایک جج کے ذری...

September 25, 2024 10:15 PM

بامبے ہائی کورٹ نے اَکشے شِندے کی ہلاکت پر مہاراشٹر پولیس سے سوال کیا ہے اور سختی سے پوچھ تاچھ کی ہے

بامبے ہائی کورٹ نے اَکشے شِندے کی ہلاکت پر مہاراشٹر پولیس سے سوال کیا ہے اور سختی سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ تھانے پولیس نے پیر کو بدلاپور جنسی استحصال کیس کے ملزم اَکشے شِندے کو ایک تصادم میں مار ڈالا تھا۔ جسٹس Revati Mohite Dere اور جسٹس پرتھوی راج چوان پر مشتمل ایک ڈویژن بینچ نے شندے کے والد کی طرف سے د...

September 25, 2024 10:12 PM

ڈی آر ڈی او نے ہلکے وزن کی بلیٹ پروف جیکٹ تیار کرنے کیلئے آئی آئی ٹی دلّی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم DRDO نے ہلکے وزن کی Bullet Proof جیکٹ تیار کرنے کیلئے IIT دلّی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ جیکٹ کا نام ہے: Advanced Ballistics for High Energy Defeat۔ DRDO کے سکریٹری سَمیر وِی کامَت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلکے وزن کی Bullet Proof جیکٹ DRDO، تعلیمی برادری...