September 16, 2024 9:30 AM

بُداپیسٹ میں شطرنج اولمپیاڈ میں، بھارت کے مَردوں نے، آذربائجان پر فتح حاصل کی، خواتین نے قزاخستان کو ہرایا ہے۔

کَل Budapest  میں 45 ویں شطرنج اولمپیاڈ میں اوپن زمرے میں، ٹیم انڈیا نے، آذر بائیجان کو، تین۔ایک سے ہرا دیا، جبکہ خواتین کی ٹیم نے قزاخستان کو پانچویں راؤنڈ میں شکست دی۔ اوپن زمرے میں، Gukesh نے اپنے حریف کھلاڑی  GM Aydin پر، آسانی سے جیت حاصل کی۔ عالمی چمپئن چیلنجر نے، اپنے حریف کے خلاف کھیلتے ہوئے...

September 15, 2024 9:37 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مشرقی بھارت میں ریل کنیکٹی ویٹی کی توسیع سے، پورے خطے کی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج زور دے کر کہا ہے کہ مشرقی بھارت میں ریل کنیکٹیوٹی کی توسیع سے پورے خطے کی معیشت مستحکم ہوگی۔ جناب مودی، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 660 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور اِنہیں قوم کے نام وقف کرنے کے بعد جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں ا...

September 15, 2024 9:35 PM

وزیر اعظم نریندر مودی آج شام گجرات کے شہر احمدآباد پہنچے۔ وہ کَل گاندھی نگر میں ”پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا“ سے فائدہ حاصل کرنے والوں سے بات چیت کریں گے اور مہاتما مندر میں قابل تجدید توانائی سے متعلق چوتھی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج شام گجرات کے شہر احمدآباد پہنچے۔ وہ کَل گاندھی نگر میں ”پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا“ سے فائدہ حاصل کرنے والوں سے بات چیت کریں گے اور مہاتما مندر میں قابل تجدید توانائی سے متعلق چوتھی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ شام کو احمدآباد میں جناب مودی کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا ...

September 15, 2024 9:33 PM

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے طلبا سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ، سرکاری ملازمتوں کے علاوہ بھی، موقعے تلاش کریں

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج طلبا سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کے میدان میں سرکاری ملازمتوں کے علاوہ بھی، موقعے تلاش کریں۔ نائب صدر جمہوریہ آج ناگپور میں رام دیو بابا یونیورسٹی میں، ڈیجیٹل ٹاور کا افتتاح کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس 12 منزلہ ٹاور میں، کمپیوٹر سائنس اور انجین...

September 15, 2024 9:31 PM

جموں و کشمیر میں کل ڈوڈہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بڑی ریلی کے بعد BJP کی چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے

جموں و کشمیر میں کل ڈوڈہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بڑی ریلی کے بعد BJP کی چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ BJP کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، کل چناب وادی کے رام بن، کشتواڑ اور Padder علاقے میں تین ریلیوں سے خطاب کریں گے، جہاں انتخابات کے پہلے مر...

September 15, 2024 9:30 PM

جموں و کشمیر میں جموں ڈویژن کے کٹھوعہ ضلعے کے جنگلاتی علاقے میں آج حفاظتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان پھر سے جھڑپ شروع ہوئی

جموں و کشمیر میں جموں ڈویژن کے کٹھوعہ ضلعے کے جنگلاتی علاقے میں آج حفاظتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان پھر سے جھڑپ شروع ہوئی۔ آخری خبریں ملنے تک دونوں طرف سے فائرنگ جاری تھی۔ پولیس کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ باور کیا جاتا ہے کہ علاقے میں دو سے تین دہشت گرد پھنسے ہوئے ہیں۔ تصادم کی جگہ پر اضافی فو...

September 15, 2024 9:29 PM

آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور Tala پولیس افسر ابھیجیت منڈل کو کولکتہ آبروریزی اور قتل کیس میں تین دن کیلئے CBI حراست میں بھیج دیا گیا ہے

مغربی بنگال میں RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور Tala پولیس اسٹیشن کے سابق آفیسر انچارج ابھیجیت منڈل کو تین دن کیلئے CBI حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اُنہیں آج سیالدہ کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔CBI نے اِن دونوں ملزموں کو کولکتہ میں RG Kar میڈیکل کالج میں، ایک زیر تربیت ڈاکٹر ک...

September 15, 2024 9:28 PM

دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ دو روز کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے

دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ دو روز کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی غرض سے اگلے چند روز میں، عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کی ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ قومی راجدھانی میں پارٹی دفتر میں عام آدمی پارٹی...

September 15, 2024 9:27 PM

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے شہریوں، خاص طور پر مسلم برادری کو، میلادالنبی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ یہ دن پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے شہریوں، خاص طور پر مسلم برادری کو، میلادالنبی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ یہ دن پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیغمبر اسلام نے محبت اور اُخوت کے احساسات کو مضبوط کرنے...

September 15, 2024 9:26 PM

بھارت کے محکمہ موسمیات نے بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں کَل تک شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات نے گنگائی مغربی بنگال کے اوپر ہوا کے کم دباؤ کے سبب کل بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں کہیں کہیں بہت تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 گھنٹے کے دوران ہوا کا دباؤ 5 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مغرب، شمال مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے۔ اگلے 48 ...