September 16, 2024 9:32 PM

آٹھواں اِنڈیا واٹر وِیک 2024 کَل سے نئی دلّی میں شروع ہورہا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو بھارت منڈپم میں اِس کا افتتاح کریں گی

آٹھواں اِنڈیا واٹر وِیک 2024 کَل سے نئی دلّی میں شروع ہورہا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو بھارت منڈپم میں اِس کا افتتاح کریں گی۔ اِس چار روزہ کانفرنس میں تقریباً چار ہزار مندوبین شرکت کریں گے، جن میں چالیس ملکوں کے 200 غیر ملکی مندوبین بھی شامل ہیں۔ نمائش کے دوران 100 سے زیادہ نمائش کار اور اسٹار اَپس ...

September 16, 2024 9:30 PM

حکومت نے، اسٹاف سلیکشن کمیشن SSC کو، امتحان کے مختلف مرحلوں کے دوران، امیدواروں کی شناخت کرنے کیلئے، رضاکارانہ بنیاد پر آدھار کے ذریعے تصدیق کرنے کا اختیار دے دیا ہے

حکومت نے، اسٹاف سلیکشن کمیشن SSC کو، امتحان کے مختلف مرحلوں کے دوران، امیدواروں کی شناخت کرنے کیلئے، رضاکارانہ بنیاد پر آدھار کے ذریعے تصدیق کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ گزٹ کے ایک نوٹیفکیشن میں پرسنل کی وزارت نے SSC سے کہا ہے کہ وہ، Unique Identification of India کے ذریعے وضع کردہ قانون، اصول و ضوابط ...

September 16, 2024 9:29 PM

سپریم کورٹ میں RG Kar میڈیکل کالج معاملے کی سماعت کَل بھی جاری رہے گی

سپریم کورٹ میں RG Kar میڈیکل کالج معاملے کی سماعت کَل بھی جاری رہے گی۔ عدالت عالیہ نے کولکاتہ کے RG Kar میڈیکل کالج اور اسپتال میں پچھلے مہینے ایک جونیئر ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے معاملے میں از خود سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تین ججوں کی ایک بینچ، جس کی صدارت بھارت کے چیف جسٹس، جسٹس ڈی وائی چندرچو...

September 16, 2024 9:28 PM

منی پور میں حکومت نے آج تیسرے پہر سے انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا خدمات پر پابندی ختم کردی ہے

منی پور میں حکومت نے آج تیسرے پہر سے انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا خدمات پر پابندی ختم کردی ہے۔ ریاستی سرکار نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ریاست کے اسکول اور کالج کَل سے کھلیں گے۔ ریاست میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا خدمات پر اِس مہینے کی 10 تاریخ سے پابندی عائد کردی گئی تھی۔ یہ پابندی تین وادی اضلاع میں بڑے پیم...

September 16, 2024 9:27 PM

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے اڈیشہ، چھتیس گڑھ، اترپردیش اور مشرقی مدھیہ پردیش میں کل شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے اڈیشہ، چھتیس گڑھ، اترپردیش اور مشرقی مدھیہ پردیش میں کل شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، انڈمان و نکوبار جزائر، اتراکھنڈ اور راجستھان میں بھی اگلے دو سے تین روز کے دوران شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق مدھ...

September 16, 2024 9:25 PM

افغانستان میں پولیو بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود طالبان نے پولیو کی ٹیکہ کاری کی مہم معطل کردی ہے

اقوام متحدہ نے آج اعلان کیا کہ طالبان نے افغانستان میں پولیو ٹیکہ کاری کی تمام مہمات کو معطل کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے کہا کہ اِس معطلی کے بارے میں اُنہیں ستمبر میں ہونے والی ٹیکہ کاری کی مہم سے کچھ روز قبل نوٹیفائی کیا گیا، حالانکہ اِس کیلئے کوئی باقاعدہ وجہ فراہم نہیں کی گئی ہے۔ طالبان ...

September 16, 2024 9:24 PM

ہاکی میں، ایشین چمپئنز ٹرافی 2024 میں، دفاعی چمپئن بھارت، چین کے Hulunbuir میں جنوبی کوریا کو چار-ایک سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ہے

ہاکی میں، ایشین چمپئنز ٹرافی 2024 میں، بھارت چین کے Hulunbuir میں جنوبی کوریا کو چار-ایک سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں، ہرمن پریت سنگھ نے دو گول کئے جبکہ اُتّم سنگھ اور جرمن پریت سنگھ نے ایک ایک گول کیا۔ جنوبی کوریا کی ٹیم سے Yang Jihun نے واحد گول کیا۔ مسلسل دوسری مرتبہ طلائ...

September 16, 2024 2:49 PM

آٹھواں اِنڈیا واٹر ویک 2024 کَل سے نئی دلّی میں شروع ہورہا ہے

آٹھواں اِنڈیا واٹر ویک 2024 کَل سے نئی دلّی میں شروع ہورہا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو بھارت منڈپم میں اِس کا افتتاح کریں گی۔ اِس چار روزہ کانفرنس میں تقریباً چار ہزار مندوبین شرکت کریں گے، جن میں چالیس ملکوں کے 200 غیر ملکی مندوبین بھی شامل ہیں۔ نمائش کے دوران 100 سے زیادہ نمائش کار اور اسٹار اَپ اِ...

September 16, 2024 2:47 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے ماحولیات کے لیے سازگار ترقی کے تئیں بھارت کے عہد کو دوہرایا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے ماحولیات کے لیے سازگار ترقی اور Net Zero نشانہ حاصل کرنے کے بھارت کے عہد کو دوہرایا ہے۔ وہ چوتھی RE Invest عالمی قابل تجدید توانائی کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔ وزیراعظم نے گاندھی نگر میں مہماتما مندر کے مقام پر ”پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا“ ملک کے ...

September 16, 2024 2:45 PM

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی چناؤ مہم آج شام ختم ہورہی ہے

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی چناؤ مہم آج شام ختم ہورہی ہے۔ اِس مرحلے میں بدھ کے روز سات ضلعوں میں پھیلے ہوئے 24 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِن ضلعوں میں ڈوڈہ، کِشتواڑ، رام بَن، اننت ناگ، پلوامہ، کلگام اور شوپیاں شامل ہیں۔ جموں وکشمیر اسمبلی کی 90 سیٹوں میں سے سات سیٹیں د...