June 13, 2024 10:07 AM

کویت میں ایک رہائش گاہ میں آگ لگنے سے تقریباً 40 بھارتی ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئے۔ وزیراعظم مودی نے مہلوکین کے ورثا کو دو۔دو لاکھ روپے کی امداد دیے جانے کا اعلان کیا

خارجی امور کی وزارت نے کہا ہے کہ کویت کے MANGAF علاقے میں مزدروں کی ایک رہائش گاہ میں آگ لگنے کے واقعے میں تقریباً 40 سے زیادہ افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت نے بتایا ہے کہ سفارتخانہ کویت کے متعلقہ حکام اور کمپنی سے مکمل تفصیل حاصل کر رہا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِس واق...

June 13, 2024 10:04 AM

مئی میں خردہ افراطِ زر 12 مہینے میں کم ہوکر چار اعشاریہ سات پانچ فیصد ہوگیا

اعدادو شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بھارت کی خوردہ افراط زر مئی 2024 میں چار اعشاریہ سات پانچ فیصد پر آگہی  جو ایک سال میں سب سے کم ہے۔ اپریل 2024 کے پچھلے مہینے میں صارفین کی قیمت کا اشاریہ یعنی CPI افراط زر چار اعشاریہ آٹھ تین فیصد تھا۔ مئی 2023 کے ...

June 13, 2024 10:01 AM

امریکی فیڈرل ریزرو نے لگاتار ساتویں مرتبہ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے

امریکی فیڈرل ریزرو نے سود کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے لیکن اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ افراط زر کے خلاف کوشش جاری رکھے گا۔ امریکی فیڈرل ریزرو نے کَل رات اپنے اعلیٰ افسروں کی دو روزہ میٹنگ کے بعد  یہ اعلان کیا۔ لگاتار ساتویں میٹنگ کے دوران سود کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ پانچ ا...

June 13, 2024 9:57 AM

بھارت، امریکہ کو سات وکٹ سے شکست دے کر ٹی۔20 ورلڈ کپ کے سپر آٹھ مرحلے میں پہنچ گیا ہے

مردوں کے ICC ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ کرکٹ میں بھارت نے کَل رات نیویارک میں Nassau کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں امریکہ کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔ اِس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے گروپ اے میں سپرآٹھ میں کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ اس کا ایک میچ باقی ہے۔ امریکہ سے پہلے بلے بازی کرنے کو کہا گیا تھا جس پر اُس نے 110 ر...

June 12, 2024 3:21 PM

چندرا بابو نائیڈو نے چوبیس وزراء کی کونسل کے ساتھ آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لے لیا ہے

تیلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو کو آج صبح گیارہ بجکر 27 منٹ پر کرشنا ضلعے کے Kesrarapalli آئی ٹی پارک میں گورنر ایس عبدالنظیر نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا۔ اُن کے ساتھ ساتھ 24 نومنتخبہ ارکان نے بھی حلف لیا، جن میں تین Jana سینا پارٹی اور ایک بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہیں۔ جن سرکردہ ا...

June 12, 2024 3:13 PM

قومی راجدھانی میں پانی کے بحران کا مسئلہ ہنوز برقرار

قومی راجدھانی میں پانی کے بحران کے درمیان دلی حکومت نے پانی کے ٹینکر فراہم کرنے اور پانی سے متعلق شکایات کے ازالے کی خاطر جلد سے جلد کارروائی کرنے کیلئے ہر زون میں ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ سطح کے افسروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹیم تحصیلداروں اور دیگر عہدیداران پر بھی مشتم...

June 12, 2024 3:10 PM

بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے اروناچل پردیش کیلئے مشاہدین مقرر کیا

بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے اروناچل پردیش میں  BJP قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کیلئے رکن پارلیمنٹ   روی شنکر پرساد اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری    Tarun Chugh کو مرکزی مشاہدین مقرر کیا ہے۔ نئے وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاقِ رائے حاصل کرنے کیلئے BJP قانون سازوں کے ساتھ میٹنگ کی خاطر امکان ہے کہ ا...

June 12, 2024 3:05 PM

سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کی قیادت والی دِلی حکومت کی سرزنش کی

آج سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کی قیادت والی دِلی حکومت کی قومی راجدھانی میں ٹینکر مافیا کی موجودگی اور پانی ضائع کئے جانے پر سرزنش کی ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ معلوم کیا ہے کہ اُس نے اِن کے خلاف کیا اقدامات کئے ہیں۔ جسٹس پی کے مشرا کی صدارت میں تعطیلات میں کام کرنے والی بنچ ہماچل پردیش سے اضافی پانی ...

June 12, 2024 3:01 PM

 نرملا سیتارمن اور  نتن گڈکری نے آج نئی دلی میں ایک مرتبہ پھر اپنے اپنے عہدے کی ذمے داری سنبھال لی ہے

محترمہ نرملا سیتارمن نے آج نئی دلی میں خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر اپنے عہدے کی ذمے داری سنبھال لی ہے۔ اپنے عہدے کا کام کاج سنبھالنے کے بعد اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر اِس وزارت کی ذمے داری نبھانے کا موقع دینے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کے تئیں دلی اظہارِ تشکر کیا۔ س...

June 12, 2024 2:55 PM

موہن چرن ماجھی آج شام اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے

اوڈیشہ میں نومنتخب وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی کی حلف برداری کی تقریب آج شام بھونیشور میں جنتا میدان میں ہوگی۔ جناب ماجھی کے ساتھ ساتھ دو نائب وزراء اعلیٰ کَنَکْ وردھن سنگھ دیو اور Pravati Parida بھی عہدے کا حلف لیں گے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ نوین پٹنایک کی قیادت والے بیجوجنتادل کے 24 سالہ اقتدار کے خا...