June 14, 2024 9:29 AM

کویت میں آگ لگنے کے واقعے میں مارے گئے 45 بھارتی شہریوں کے جسد خاکی آج صبح خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لائے جارہے ہیں

بھارت آج ایک خصوصی پرواز کے ذریعے کویت کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے المناک واقعے میں ہلاک ہونے والے اپنے 45 شہریوں کے جسدخاکی وطن واپس لائے گا۔ ایک بیان میں کویت میں بھارتی سفارتخانے نے کہا کہ یہ خصوصی پرواز دلی کیلئے روانہ ہونے سے پہلے کوچی اترے گی۔ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بھارتی شہری کیرالہ سے ...

June 14, 2024 9:25 AM

بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے تین چار دن کے دوران شمال مغربی، شمالی اور مشرقی بھارت میں شدید گرمی کے تناظر میں اورینج الرٹ جاری کیا

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے ملک کے شمال مغربی شمالی اور مشرقی حصوں میں تیز گرمی کیلئے اورینج الرٹ جاری کیاہے۔IMD نے کہا ہے کہ پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ میں آئندہ تین سے چار دنوں تک شدید سے بہت شدید گرمی کاسلسلہ جاری رہے گا۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے IMD کے سین...

June 14, 2024 9:27 AM

دِوّیا دیشمکھ نے لڑکیوں کی عالمی جونیئر شطرنج چمپئن شپ جیت لی

شطرنج میں گجرات کے گاندھی نگر کے گفٹ سٹی کلب میں بھارت کی دویا دیشمکھ نے بلغاریہ کی Beloslava Krasteva کو آخری دور میں ہرا کر لڑکیوں کی عالمی جونیئر چیس چمپئن شپ جیت لی ہے۔ اعلیٰ درجے کی کھلاڑی دویا نے محض 26 چالیں چل کر دسویں راؤنڈ میں Krasteva کو ہرا کر 20 سال سے کم عمر کا اپنا پہلا خطاب جیتا۔ دوی...

June 13, 2024 3:16 PM

وزیراعظم نریندرمودی اٹلی میں جی سیون سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج شام روانہ ہورہے ہیں

وزیراعظم نریندر مودی Apulia میں جی7- سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج شام اٹلی روانہ ہوں گے۔ نئی دلّی میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے کہاکہ بھارت کو مہمان ملک کے طور پر کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ لگاتار تیسری مدت کیلئے اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا ی...

June 13, 2024 3:12 PM

اروناچل پردیش میں بی جے پی لیڈر پیماکھانڈو کو لگاتار تیسری مدت کیلئے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے

اروناچل پردیش میں آج BJP کے لیڈر پیما کھانڈو کو اِیٹا نگر کے دُورجی کھانڈو کنونشن سینٹر میں ریاست کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔  ریاست کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل KT  Parnaik نے جناب پیماکھانڈو کو عہدے اور راز داری کا حلف دلایا۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ، BJP کے صدر جے پی نڈّا اور پارٹی کے جنرل س...

June 13, 2024 3:11 PM

سرکار نے کہا ہے کہ نیٹ یوجی امتحان میں سوالنامہ افشا ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے

مرکز نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ ایم بی بی ایس، BDS اور دیگر کورسوں میں داخلے کیلئے NEET-UG 2024 کے ایک ہزار563  امیدواروں کو Grace Marks دینے کے فیصلے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ مرکزی سرکار اور امتحان کے انعقاد سے متعلق ایجنسی کے وکیل نے جسٹس وِکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل تعطیلات کے دنوں ...

June 13, 2024 3:08 PM

کویت میں ایک عمارت میں زبردست آگ لگنے سے 40 بھارتی افراد سمیت 49 غیر ملکی کارکن مارے گئے ہیں

کویت کے سرکاری وکیل نے جنوبی Mangaf علاقے میں غیرملکی ورکروں کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے، جس میں 40 بھارتی شہریوں سمیت کم از کم 49 غیرملکی کارکن ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سرکاری وکیل نے کہا کہ اِس تحقیقات کا مقصد اُس وجہ کا پتہ لگانا...

June 13, 2024 3:03 PM

بیڈمنٹن میں آکرشی کشیپ سڈنی میں جاری آسٹریلین اوپن کے خواتین سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں

بھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی آکرشی کشیپ سڈنی میں آسٹریلیائی اوپن کے خواتین سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے پری-کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی Kai Qi Teoh کو سیدھے سیٹوں میں اکیس-سولہ، اکیس-تیرہ سے ہرایا۔ مکسڈ ڈبلز کے زمرے میں سُمیت ریڈی اور سِکّی ریڈی کی بھارتی جوڑی سیدھے سیٹوں میں آسٹریلی...

June 13, 2024 10:28 AM

ہریانہ دلّی کو وافر مقدار میں پانی فراہم کر رہا ہے: ڈاکٹر ابھے سنگھ یادو

آب پاشی اور آبی وسائل کے ہریانہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر ابھے سنگھ یادو نے کہاہے کہ ہریانہ دلّی کو وافر مقدار میں پانی فراہم کر رہا ہے اور حقیقت میں وہ اپنے حصے سے زیادہ دلّی کو پانی فراہم کر رہا ہے۔ ہریانہ سرکار نے ماضی میں دلّی کو پانی فراہم کرنے میں کبھی بھی لاپروائی نہیں برتی اور وہ مستقبل میں بھی ...

June 13, 2024 10:27 AM

آج فنکار کمیونٹی کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں:  منوج سنہا

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج فنکار کمیونٹی کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر سری نگر میں ٹیگورہال میں جشن بہار روایتی رقص فیسٹیول میں فنکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے پولیس ا...