June 25, 2024 10:27 AM

لوک سبھا کے نو منتخبہ ارکان کی حلف برداری آج بھی جاری رہے گی

پارلیمنٹ کے نو منتخبہ ارکان کی حلف برداری کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ کَل 18ویں لوک سبھا کے پہلے دن   وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مختلف ارکان پارلیمنٹ نے حلف لیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی جو لوک سبھا کے لیڈر بھی ہیں، اُنھیں عبوری اسپیکر Bhartruhari Mahtab نے سب سے پہلے حلف دلایا۔ اِس کے بعد لوک سبھ...

June 25, 2024 10:25 AM

مرکزی جانچ بیوروسی بی آئی تین ریاستوں میں نیٹ- یوجی امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق 5 معاملات کی تحقیقات کرے گا

مرکزی جانچ بیورو سی بی آئی NEET-UG امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے تناظر میں بہار، گجرات اور راجستھان سے 5 معاملات کی تحقیقات کرے گا۔ عہدیداران کے مطابق CBI نے گجرات اور بہار سے ایک ایک اور راجستھان سے  3 معاملے پھر سے درج کئے ہیں۔ امکان ہے کہ CBI مہاراشٹر کے لاتور سے ایک اور معاملے کی تحقیقات کرے...

June 25, 2024 10:22 AM

مرکز نے انتہائی اہم اور کلیدی معدنیات کے بلاکوں کی نیلامی کے چوتھے مرحلے کا آغاز کیا ہے

کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور وزیر مملکت ستیش چندر دوبے نے کَل نئی دلّی میں ایک پروگرام میں انتہائی اہم اور کلیدی معدنیات کے بلاکوں کی نیلامی کے چوتھے مرحلے کا آغاز کیا۔ اِس نیلامی میں انتہائی اہم معدنیات کے 21 بلاک شامل ہیں۔ اِن میں سے 11 نئے بلاک ہیں، جو 6 ریاستوں، اروناچل پردیش، چ...

June 25, 2024 10:20 AM

چینی سے متعلق بین الاقوامی تنظیموں کی کونسل کی میٹنگ آج نئی دلّی میں شروع ہورہی ہے

بھارت آج سے نئی دلی میں 64ویں انٹرنیشنل شوگر آرگنائیزیشن ISO کونسل کی میزبانی کرے گا۔ 30 سے زیادہ ملکوں کے وفود اور کئی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے چینی اور بایو فیول سیکٹر کے کلیدی امور پر بات چیت کرنے کے لیے تین روزہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ بھارت اترپردیش کے مظفر نگر میں اناج پر مبنی ایک ڈسٹلر...

June 25, 2024 10:17 AM

مردوں کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں سُپر آٹھ کے اپنے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 24 رن سے ہراکر بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے

مردوں کے ICC ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ میں کل St Lucia میں سُپر آٹھ کے مقابلے میں بھارت، آسٹریلیا کو 24 رن سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے آسٹریلیا کے سامنے جیت کیلئے 206 رن کا ہدف رکھا تھا۔ کپتان روہت شرما نے محض 41 گیندوں میں شاندار 92 رن بنائے۔ روہت شرما کو میچ...

June 24, 2024 3:17 PM

ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے اِس مہینے کی 29 تاریخ سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں پہلگام میں واقع صحت کی دیکھ بھال سے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا

جموں و کشمیر میں، کشمیر کے صحت خدمات سے متعلق ڈائریکٹر (DHSK) ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے اِس مہینے کی 29 تاریخ سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں چندن واڑی بنیادی کیمپ اسپتال سے شیش ناگ بنیادی کیمپ اسپتال تک ایک تفصیلی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے تحت انہوں نے پہلگام میں واقع صحت کی دیکھ ب...

June 24, 2024 3:13 PM

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل ابو ظبی میں اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زائد بن سلطان النیہان سے ملاقات کی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل ابو ظبی میں اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زائد بن سلطان النیہان سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں اِس کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل بڑھ رہی جامع کلیدی شراکتداری پر نتیجہ خیز اور سود مند تبادلہئ خیال ہوا۔

June 24, 2024 3:09 PM

اپوزیشن کے ”آئی این ڈی آئی اے“ کے ارکان پارلیمنٹ، آئین کی نقول کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچے

اپوزیشن کے ”آئی این ڈی آئی اے“ کے ارکان پارلیمنٹ، آئین کی نقول کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچے۔ کانگریس، ترنمول کانگریس، DMK، بائیں بازو کی پارٹیوں اور دیگر پارٹیوں کے ارکانِ پارلیمنٹ، آئین کی نقول لے کر پارلیمنٹ ہاؤس میں آئے۔ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے، DMK پارٹی کے ٹی آر بالو ...

June 24, 2024 3:06 PM

بارہویں پاسپورٹ سیوا دِوس کے موقع پر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ملک اور بیرون ملک سبھی پاسپورٹ حکام کو مبارکباد پیش کی ہے

بارہویں پاسپورٹ سیوا دِوس کے موقع پر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ملک اور بیرون ملک سبھی پاسپورٹ حکام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر جے شنکر نے شہریوں پر مرکوز خارجہ پالیسی کے بھارت کے مشن کو آگے بڑھانے میں اُن کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔ انھوں نے پاسپورٹ مہیا کرانے ...

June 24, 2024 3:03 PM

اٹھارہویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔نئے منتخب ارکان کو حلف دلایا جا رہا ہے۔ ایوان کے لیڈر وزیر اعظم نریندر مودی نے سب سے پہلے حلف لیا

18 ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ نئے منتخب ارکانِ پارلیمنٹ کو حلف دلایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو، جو لوک سبھا کے لیڈر بھی ہیں، ایوان کے ممبر کی حیثیت سے سب سے پہلے حلف دلایا گیا۔ عبوری اسپیکر Bhartruhari Mahtab نے جناب مودی کو حلف دلایا۔ اس کے بعد چیئر پرسن صاحبان کے پینل نے ح...