June 30, 2024 9:54 AM

بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہراکر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ جیت لیا ہے۔ بمراہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے بین الاقومی ٹی ٹوئنٹی میچوں کو الوداع کہا۔ صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

  روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے کل رات Kensington Oval میں کھیلے گئے مردوں کے    آئی سی سی ٹی۔ٹوئینٹی کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے ہراکر خطاب جیت لیا ہے۔ اس طرح سے ٹیم کا کسی عالمی ٹرافی کیلئے گیارہ سال کا طویل انتظار ختم ہوگیا۔ مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے V/C C...

June 30, 2024 9:50 AM

وزیر اعظم نریندر مودی آج دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں قوم سے خطاب کریں گے۔ تیسری مدت کیلئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا نشریہ ہوگا۔

  وزیراعظم نریندر مودی آج دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کی 111 ویں قسط ہوگی۔ جناب مودی کے لگاتار تیسری مدت کیلئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا نشریہ بھی ہوگا۔ یہ پروگرام آکا...

June 30, 2024 9:48 AM

وزیر خارجہ ایس جے شنکر دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کیلئے آج قطر کا دورہ کررہے ہیں۔

  وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج قطر کے سرکاری دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دورے کے دوران وزیر موصوف قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جسیم الثانی سے ملاقات کریں گے۔ اُن کے اِس دورے سے دونوں ملکوں کو سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، سک...

June 30, 2024 9:46 AM

13 ہزار سے زیادہ عقیدت مندوں نے سالانہ یاترا کے پہلے دن شری امرناتھ جی کے مقدس گپھا کے درشن کئے۔

  کَل مقدس امرناتھ گُپھا کیلئے سالانہ یاترا کے پہلے دن 13 ہزار سے زیادہ عقیدتمندوں نے سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان درشن کئے۔ یہ مقدس گُپھا جنوب کشمیر کے ہمالیائی علاقے میں واقع ہے۔ مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے………… VC - Jagmohan Sharma اِس سے پہلے آج صبح 6 ہزار 619 یاتریوں کا تیسرا جتھہ جموں می...

June 30, 2024 9:43 AM

بھارتی موسمیات محکمے نے پیشگوئی کی ہے کہ جنوب مغربی مانسون کے مزید آگے بڑھنے کیلئے موسم کے حالات سازگار ہیں۔

جنوب مغربی مانسون کے اگلے دو تین دن کے دوران مغربی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب، کے مزید کچھ حصوں اور مغربی اترپردیش، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے باقی حصوں میں مزید آگے بڑھنے کے لئے حالات سازگار ہیں۔ بھارت کے موسمیات محکمے IMD کے مطابق بدھ تک کونکن، گوا اور وسطی مہاراشٹر میں اکا دکا مقامات ...

June 29, 2024 3:08 PM

جنوب مغربی مانسون مزید آگے بڑھ گیا ہے۔ آج کئی ریاستوں میں تیز بارش ہونے کا امکان

بھارت کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون اور آگے بڑھ گیا ہے اور آج کئی ریاستوں میں بارش ہوسکتی ہے، جن میں راجستھان کے کچھ اور علاقے، مغربی اترپردیش، ہریانہ، دلّی، مدھیہ پردیش کے باقی حصے، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، بہار، مشرقی اترپردیش کے مزید علاقے اور اتراکھنڈ کے باقی ماندہ علا...

June 29, 2024 3:06 PM

شری امرناتھ جی کی مقدس یاترا آج صبح سے شروع ہوگئی

آج صبح وادیئ کشمیر میں پہلگام اور بالتل دونوں راستوں سے سخت حفاظتی بندوبست کے دوران شری امرناتھ جی کیلئے سالانہ مقدس یاترا شروع ہوئی جو 52 روز تک جاری رہے گی۔ یہ یاترا 19 اگست کوShravan Purnima  کے مبارک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ ن...

June 29, 2024 3:04 PM

لداخ میں ٹینکوں کی مشق کے دوران پانچ فوجیوں کی جانیں تلف ہوگئی ہیں

لداخ میں ٹینکوں کی ایک مشق کے دوران پانچ فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پچھلی رات ٹینکس ایک ندی کو پار کررہے تھے اور اُس میں اچانک سیلاب آگیا۔ حقیقی کنٹرول لائن کے نزدیک دولت بیگ Ode علاقے میں یہ مشق جاری تھی۔ ایک سرکاری بیان میں لیہہ میں دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ ...

June 29, 2024 3:00 PM

امتحانات سے متعلق ایجنسی NTA نے UGC-NET، سی ایس آئی آر UGC-NET اور NCET کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا

        امتحانات سے متعلق قومی ایجنسی NTA نے ملتوی اور منسوخ شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ NTA نے بتایا کہ UGC-NET جون 2024 کا امتحان اب 21 اگست اور 4 ستمبر کے درمیان کرایا جائے گا۔ UGC-NET امتحان اِس مہینے کی 18 تاریخ کو کرائے جانے کے ایک دن بعد منسوخ کردیا گیا تھا کیونکہ تعلیم کی وز...

June 29, 2024 2:57 PM

آج شام بارباڈوز میں ٹوینٹی-ٹوینٹی مردوں کے عالمی کپ میں بھارت کا سامنا جنوبی افریقہ سے ہوگا

کرکٹ میں، مردوں کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا فائنل بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج بارباڈوس میں ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم نے روہت شرما کی قیادت میں سیمی فائنل میچ میں 68 رن سے انگلینڈ کو ہراکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ دوسری طرف جنوبی افریقہ، افغانستان کو ہراکر ...