July 1, 2024 3:29 PM

گجرات میں، سی بی آئی نے نیٹ – یو جی امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ایک پرائیویٹ اسکول کے مالک کو گرفتار کیا ہے

گجرات میں، سی بی آئی نے نیٹ - یو جی امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ایک پرائیویٹ اسکول کے مالک کو گرفتار کیا ہے۔ یہ اسکول امتحان کے اُن مراکز میں سے ایک ہے، جہاں پانچ مئی کو نیٹ - یو جی کا امتحان ہوا تھا۔  CBI کی ٹیم اِس کی تحویل حاصل کرنے کیلئے اسکول کے مالک کو احمدآباد میں عدالت کے سامنے...

July 1, 2024 3:27 PM

مغربی بنگال سے جس طرح کا وحشیانہ ویڈیو سامنے آیا ہے، اُس سے اُن زیادتیوں کی طرف دھیان جاتا ہے، جو صرف مذہبی حکومت کے دور میں ہوتی ہے: جے پی نڈا

BJP صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ مغربی بنگال سے جس طرح کا وحشیانہ ویڈیو سامنے آیا ہے، اُس سے اُن زیادتیوں کی طرف دھیان جاتا ہے، جو صرف مذہبی حکومت کے دور میں ہوتی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب نڈا نے کہا کہ یہ بات اور بھی افسوسناک ہے کہ ترنمول کانگریس کے ارکانِ اسمبلی اور پارٹی کے کیڈر اِس حرکت کو ص...

July 1, 2024 3:24 PM

بی جے پی نے ترنمول کانگریس پر یہ الزام لگاتے ہوئے سخت نکتہ چینی کی ہے کہ وہ ریاست میں بد انتظامی پھیلا رہی ہے

بی جے پی نے مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس پر یہ الزام لگاتے ہوئے سخت نکتہ چینی کی ہے کہ وہ ریاست میں بد انتظامی پھیلا رہی ہے۔ آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، آئین اور...

July 1, 2024 3:21 PM

وزیراعظم نریندر مودی نے سری لنکا کے سرکردہ سیاستداں اور تمل نیشنل الائنس کے لیڈر آر سمپتھن کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے سری لنکا کے سرکردہ سیاستداں اور تمل نیشنل الائنس کے لیڈر R.Sampanthan کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہاکہ وہ اُن سے ملاقاتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ R.Sampanthan نے سری لنکا میں  تمل باشندوں کیلئے امن وسلامتی، برابری،...

July 1, 2024 3:17 PM

فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے آج دلّی میں قومی جنگی میموریل پر گل دائرہ نذر کیا

فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے آج دلّی میں قومی جنگی میموریل پر گل دائرہ نذر کیا اور اُن بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی جان قربان کر دی تھی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنرل دیویدی نے کہا کہ ان کیلئے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ اُنھیں بھارتی فوج کی ...

July 1, 2024 3:15 PM

تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 30 روپے کی کمی کردی ہے

تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشیل LPG گیس سلنڈر کی قیمت میں 30 روپے کی کمی کردی ہے۔ 19کلو گرام کے کمرشیل LPG سلنڈر پر نئی قیمت آج سے لاگو ہوجائے گی۔ اِس کمی کے بعد دلی میں 19 کلو گرام کا کمرشیل LPG سلنڈر ایک ہزار 646 روپے میں ملے گا۔ گزشتہ ماہ کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں دلی میں 69 روپے 50 پیسے کی کمی کئے...

July 1, 2024 3:13 PM

تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلعے میں ایک مکان کی دیوار گر جانے سے ایک کنبے کے چار افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا

تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلعے کے Vanapatla گاؤں میں ایک مکان کی دیوار گر جانے سے ایک کنبے کے چار افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مقامی پولیس نے خبر دی ہے کہ یہ حادثہ شدید بارش کے سبب کَل آدھی رات پیش آیا۔  اِس گاؤں کے باشندے جی بھاسکر شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اُن کی اہلیہ 28 سالہ پدما اور اُن...

July 1, 2024 3:11 PM

خواتین کرکٹ میں چنئی میں بھارت کے ساتھ واحد ٹیسٹ میچ کے آج چوتھے دن، جنوبی افریقہ فالوآن کے بعد اپنی دوسری اننگز میں بلے بازی کر رہا ہے

خواتین کرکٹ میں چنئی میں بھارت کے ساتھ واحد ٹیسٹ میچ کے آج چوتھے دن، جنوبی افریقہ نے فالوآن کے بعد اپنی دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے اب سے کچھ دیر پہلے تک 7 وکٹ پر 330 رن بنا لئے تھے۔ بھارت نے 6 وکٹ پر 603 رن کا بڑا اسکور بناکر اپنی پہلی اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ ...

July 1, 2024 2:44 PM

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریے کی تحریک پر بحث ہو رہی ہے

لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب پر شکریے کی تحریک پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بحث ہو رہی ہے۔ لوک سبھا میں BJP کے ممبر پارلیمنٹ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے عوام کی بہبود اور معیشت کی رفتار بڑھانے کیلئے پچھلے 10 سال میں سرکار کی جانب سے کی...

July 1, 2024 2:42 PM

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نئے فوجداری قوانین کے تحت تیزی کے ساتھ مقدمے کی کارروائی اور یقینی انصاف کا یقین دلایا ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نئے فوجداری قوانین کے تحت تیزی کے ساتھ مقدمے کی کارروائی اور یقینی انصاف کا یقین دلایا ہے۔ جناب امت شاہ نے آج نئی دلّی میں نئے فوجداری قوانین کے معاملے پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ اِن قوانین سے ملک میں فوجداری انصاف کا سب سے جدید نظام...