September 18, 2024 9:51 AM

وزیراعظم نریندر مودی، کواڈ رہنماؤں کی چوتھی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے 21 ستمبر کو امریکہ جائیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 21سے 23 تاریخ تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔ وہ 21 ستمبر کو Delaware میں Wilmington شہر میں منعقد ہونے والی، کواڈ رہنماؤں کی چوتھی سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ امریکہ کی طرف سے سربراہ کانفرنس کی میزبانی کی درخواست کئے جانے کے بعد بھارت نے اگلی کواڈ سربراہ کانفرنس کی م...

September 18, 2024 9:49 AM

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لبنان میں پیجر دھماکے، تشویش میں بہت زیادہ اضافہ کرنے کے موجب ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لبنان میں پیجر دھماکے، تشویش میں انتہائی درجے کے اضافے کے موجب ہیں۔ اقوام متحدہ کے، لبنان امور کے خصوصی رابطہ کار Jeanine Henins Plasschaert نے سبھی متعلقہ فریقوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ مزید ایسے کسی قدم سے گریز کریں جس سے وسیع تر پیمانے پر اشتعال انگیزی ہو اور اِسے کوئی ...

September 18, 2024 9:44 AM

وزیراعظم نریندر مودی نے، بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم کو، ریکارڈ پانچویں مرتبہ ایشین چمپئنس ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم کو، ایشین چمپئنس ٹرافی 2024 جیتنے پر مبادکباد دی ہے۔ جناب مودی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اُن کی کارکردگی، جذبہ اور خود کو وقف کردینا ملک کیلئے فخر کی وجہ بنا ہے۔ بھارت نے مردوں کی ایشین چمپئنس ٹرافی، ریکارڈ پانچویں بار جیتی ہے۔ اُس نے کَل شام Hulu...

September 17, 2024 9:37 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ کے بھوبنیشور میں 28 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے قومی ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بھوبنیشور میں 2 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا۔ جناب مودی نے ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے اڈیشہ حکومت کی فلیگ شپ اسکیم...

September 17, 2024 9:36 PM

این ڈی اےحکومت نے، آج مرکز میں اپنی تیسری مسلسل مدت کے 100 دن مکمل کرلئے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں NDA حکومت نے آج مرکز میں اپنی تیسری مسلسل مدت کے 100 دن پورے کرلئے ہیں۔ آج اڈیشہ کے بھوبنیشور میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اِس مدت کے دوران غریب، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔ جناب مودی نے پچ...

September 17, 2024 9:32 PM

اروند کجریوال نے دلّی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی نے سرکار تشکیل دینے کیلئے دعویٰ پیش کیا ہے

عام آدمی پارٹی نے آج اعلان کیا کہ سینئر پارٹی لیڈر آتشی، دلّی کی نئی وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ اُنہیں نئی دلّی میں پارٹی کی MLAs کی میٹنگ کی دوران AAP قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد اعلان کرتے ہوئے دلّی سرکار میں وزیر گوپال رائے نے کہا کہ عام آدمی پارٹی دلّی میں اسمبلی انتخاب...

September 17, 2024 9:31 PM

کَل جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ اِس مرحلے میں 7 سے زیادہ ضلعوں میں 24 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے

جموں وکشمیر میں کَل اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے تمام تیاریاں ہوگئی ہیں۔ اِس مرحلے میں 7 اضلاع میں 24 اسمبلی حلقوں کیلئے پولنگ کَل ہوگی۔ اِن میں سے 8 نشستیں جموں خطے کے تین ضلعوں میں اور 16 سیٹیں وادیئ کشمیر کے چار ضلعوں میں ہیں۔ 23 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان، 90 آزاد امیدواروں سمیت 219 امیدو...

September 17, 2024 9:30 PM

ماحولیات کے وزیر بھوپیندر یادو کا کہنا ہے کہ آب وہوا کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کو پانچ کھرب ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے

ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو ماحولیات سے متعلق اپنے اہداف کو 2030 تک حاصل کرنے کیلئے پانچ ٹریلین ڈالرس سے زیادہ کی ضرورت ہے۔ CII-ITC پائیداری سربراہ کانفرنس کے 19ویں ایڈیشن سے آج نئی دلّی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے آب و ہوا سے م...

September 17, 2024 9:28 PM

آئی پی ایس افسر منوج کمار ورما کو آج کلکتہ پولیس کے نئے کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

آئی پی ایس افسر منوج کمار ورما کو آج کلکتہ پولیس کے نئے کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ 1998 بیچ کے IPS افسر ورما، مغربی بنگال کے امن وقانون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ADG کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ورما نے وِنیت کمار گوئل کی جگہ لی ہے جنہیں مغربی بنگال پولیس کے ADG کے عہدے اور اسپیشل ٹاسک فو...

September 17, 2024 9:27 PM

دس دنوں تک چلے گنیش چترتھی فیسٹول کا آج شام اننت چتردَشی کے ساتھ اختتام ہوگیا

دس دنوں تک چلے گنیش چترتھی فیسٹول کا آج شام اننت چتردَشی کے ساتھ اختتام ہوگیا۔ اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں بھگوان گنیش کی مورتیوں کو سپرد آب کیا گیا۔ ممبئی میں صبح سے ہی گنیش وِسرجن جلوس نکالے گئے، جو کل تک جاری رہ سکتے ہیں۔ ریاستی انتظامیہ نے گنیش مورتیوں کو خوش اسلوبی سے سپردِ آب کیے جانے کو ...