July 10, 2024 2:47 PM

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مسلم خواتین طلاق کے بعد شوہروں سے گزارا بھتہ لے سکتی ہیں

سپریم کورٹ نے آج کہا ہے کہ کوئی بھی مسلم خاتون ضابطہ فوجداری کی دفعہ 125 کے تحت اپنے شوہر سے گزارابھتہ حاصل کرنے کی حق دار ہے۔ جسٹس B.V.Nagarathna اور جسٹس Augustine George Masih پر مشتمل ایک بنچ نے اِس معاملے میں اُس عرضی کو خارج کردیا، جس میں ایک شخص نے دفعہ 125 ضابطہ فوجداری کے تحت اپنی طلاق شدہ ...

July 10, 2024 2:43 PM

اترپردیش کے اناؤ ضلع میں ایک سڑک حادثے میں اٹھارہ افراد ہلاک اور اُنیس زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کو دو-دو لاکھ روپے کی نقد امداد کا اعلان کیا ہے

اترپردیش کے اناؤ ضلعے میں آج ایک سڑک حادثے میں کم از کم 18 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 19 دیگر زخمی ہوگئے۔  یہ حادثہ آج صبح سویرے اُس وقت پیش آیا جب اناؤ ضلعے میں Bangarmau کے نزدیک لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر ایک ڈبل ڈیکر بس، دودھ کے ایک ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ یہ بس بہار کے سیتا مڑھی سے دلی آرہی تھی۔ یہ حاد...

July 10, 2024 2:41 PM

آج شام ہرارے میں بھارت اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جائے گا

کرکٹ میں آج شام ہرارے اسپورٹس کلب میں، ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں مردوں کی بھارتی ٹیم، زمبابوے کے ساتھ کھیلے گی۔ یہ میچ سہ پہر ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے پانچ میچوں کی اس سیریز میں ایک-ایک میچ جیتا ہے۔شبھمن گل کی قیادت میں نوجوان ٹیم انڈیا اس میچ کو جیت کر سیریز میں سبقت ...

July 10, 2024 10:00 AM

اترپردیش کے ترائی کے علاقے میں سیلاب کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے

اترپردیش کے ترائی کے علاقے میں سیلاب کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر جتن پرساد کے ہمراہ خطے کے پیلی بھیت اور لکھیم پور اضلاع کا دورہ کریں گے جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ فضائی جائزے کے بعد وزیراعلیٰ کا سیلاب کے متاثرین سے ملنے اور ان علاقوں میں جار...

July 10, 2024 9:58 AM

بھارتی محکمہ موسمیات نے شمال مشرق اور متصل مشرقی بھارت میں اگلے دو سے تین روز کے دوران بہت زوردار بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمہ موسمیات نے شمال مشرق اور متصل مشرقی بھارت میں اگلے دو سے تین روز کے دوران بہت زوردار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اس طرح کے حالات ذیلی ہمالیالی مغربی بنگال، اروناچل پردیش اور سکم میں کل تک جبکہ آسام، میگھالیہ، اڈیشہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اس مہینے کی 13 تا...

July 10, 2024 9:56 AM

شری امرناتھ جی مقدس گپھا کے درشن کرنے کیلئے چار ہزار 627 یاتریوں کا ایک اور جتھا جموں میں بھگوتی نگر یاتری نواس بنیادی کیمپ سے وادی کشمیر کیلئے روانہ

شری امرناتھ جی مقدس گپھا کے درشن کرنے کیلئے چار ہزار 627 یاتریوں کا ایک اور جتھا جموں میں بھگوتی نگر یاتری نواس بنیادی کیمپ سے وادی کشمیر کیلئے روانہ ہوا۔ یاتری 185 گاڑیوں کے ایک قافلے میں بنیادی کیمپ سے روانہ ہوئے۔ اس جتھے میں تین ہزار 422 مرد، ایک ہزار 27 خواتین، 26 بچے،137 سادھو اور 15خاتون سادھو...

July 10, 2024 9:54 AM

اترپردیش کے اناؤ ضلعے میں سڑک حادثے میں کم از کم 15 افراد کی موت

اترپردیش کے اناؤ ضلعے میں آج ایک سڑک حادثے میں کم از کم 15 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 20 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ آج صبح سویرے اُس وقت پیش آیا جب Bangarmau کے نزدیک ایک ڈبل ڈیکر بس دودھ کے ایک ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ یہ بس بہار کے سیوان ضلعے سے دلی آرہی تھی۔ ٹکرانے کے بعد بس کے دو حصے ہوگئے اور کئی لوگ...

July 10, 2024 9:53 AM

مواصلات کی وزارت کے تحت ڈاک محکمہ، اگلے 100 دن کے دوران ملک بھر میں پانچ ہزار ڈاک چوپالوں کا انعقاد کرے گا

مواصلات کی وزارت کے تحت ڈاک محکمہ، اگلے 100 دن کے دوران ملک بھر میں پانچ ہزار ڈاک چوپالوں کا انعقاد کرے گا۔مواصلات کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے ڈاک محکمے کے 100 دن کے کام کاج کے اس منصوبے کا جائزہ لیا اور خدمات کی انجام دہی میں یکسر تبدیلی لانے اور استعداد میں اضافہ کرنے کے، مختلف اقدامات پر تبادلہ ...

July 10, 2024 9:49 AM

پروفیسر ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن کو، صحت وخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت میں، ٹی بی کے خاتمے کے قومی پروگرام کیلئے، عوامی فلاح کی بنیاد پر، پرنسپل مشیر مقرر کیاگیا

پروفیسر ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن کو، صحت وخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت میں، ٹی بی کے خاتمے کے قومی پروگرام کیلئے، عوامی فلاح کی بنیاد پر، پرنسپل مشیر مقرر کیاگیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پرنسپل مشیر کے طور پر پروفیسر سوامی ناتھن، پروگرام کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے مجموعی حکمت عملی پر تکنیک...

July 10, 2024 9:44 AM

وزیر اعظم نریندر مودی آج ویانا میں آسٹریا کے چانسلر Karl Nehammar کے ساتھ بات چیت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں آسٹریا کے دو دن کے دورے پر کَل ویانا پہنچ گئے۔ وہاں پہنچنے پر بھارتی برادری کے لوگوں نے جناب مودی کا پرجوش استقبال کیا۔ روس کے دو دن کے دورے کے بعد جناب مودی ماسکو سے آسٹریا پہنچے ہیں، وزیر اعظم نے ماسکو میں روس کے صدر پوتن کے ساتھ 22 وی...