September 18, 2024 10:25 PM

ایک پائیدار معاشرے کیلئے پائیدار ترقی کی جانب پیش رفت کرنے کا یہ ہی وقت ہے: وزیر بھوپندر یادو

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپندر یادو نے آج کہا کہ ایک پائیدار معاشرے کیلئے پائیدار ترقی کی جانب پیش رفت کرنے کا یہ ہی وقت ہے۔ آج گاندھی نگر میں RE-Invest کانفرنس میں نیٹ زیرو کی جانب بھارت کی پیشرفت سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے پائیدار اقتصادی شرح...

September 18, 2024 10:21 PM

حکومت ابتدائی سطح سے اِسپورٹنگ ٹیلنٹ کو دریافت کرنے کیلئے شمولیاتی تربیت اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے: منسکھ منڈاویا

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہا ہے کہ حکومت ابتدائی سطح سے اِسپورٹنگ ٹیلنٹ کو دریافت کرنے کیلئے شمولیاتی تربیت اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع رسائی، اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر کوئی، خاندانی پس منظر اور قابلیت کے قطع نظر، م...

September 18, 2024 10:19 PM

کیرالہ کے مالاپورم ضلع کے منجیری میڈیکل کالج اسپتال میں ایک 38 سالہ شخص کو داخل کیا گیا ہے

کیرالہ کے مالاپورم ضلع کے منجیری میڈیکل کالج اسپتال میں ایک 38 سالہ شخص کو داخل کیا گیا ہے۔ اس شخص کے Monkey Pox وائرس انفیکشن سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ یہ شخص، جو حال ہی میں دبئی سے بھارت آیا ہے، اس کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے جن میں وائرل انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاست میں یہ M.Pox کا پ...

September 18, 2024 10:17 PM

مغربی بنگال کے جنوبی اضلاع کے کئی حصے سیلاب کے زد میں ہیں

مغربی بنگال کے جنوبی اضلاع کے کئی حصے سیلاب کے زد میں ہیں۔ ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہاوڑہ، ہُگلی اور مغربی میدنی پور کا آج دورہ کیا۔ شدید بارش کی وجہ سے ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر   بہہ رہی ہیں۔ دامودر ویلی کارپوریشن نے Maithan اور Panchet باندھ اور دُرگاپور بیرا...

September 18, 2024 10:15 PM

بنسوڑ نے انڈونیشیائی کھلاڑی کو سیدھے سیٹوں میں 26-24 اور 21-19 سے ہرایا

بیڈمنٹن میں، بھارتی کھلاڑی مالوکا بنسوڑ نے چائنا اوپن 2024 کے BWF سُپر 1000 مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر سات اور پیرس اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیت چکی گرے گوریا ٹُن جُنگ کو خواتین کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست دے دی۔ بنسوڑ نے انڈونیشیائی کھلاڑی کو سیدھے سیٹوں میں 26-2...

September 18, 2024 10:12 PM

لبنان میں آج تین افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے، جب ملک کے جنوب اور بیروت کے جنوبی مضافات میں مختلف مقامات پر دستبردار ریڈیو سیٹ دھماکے سے پھٹ گئے

پورے لبنان میں دھماکوں کے نئے سلسلے میں، آج تین افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے، جب ملک کے جنوب اور بیروت کے جنوبی مضافات میں مختلف مقامات پر دستبردار ریڈیو سیٹ دھماکے سے پھٹ گئے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں بڑے پیمانے پر ایمبولنس کی سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ کَل حزب اللہ فائٹرس اور طبی عملے سمیت ایک ہزار...

September 18, 2024 10:10 PM

بنگلہ دیش میں پروفیسر محمد یونس کی قیادت والی عبوری سرکار نے بنگلہ دیش فوج کے کمیشنڈ افسران کو ایگزیکیٹیو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں

بنگلہ دیش میں پروفیسر محمد یونس کی قیادت والی عبوری سرکار نے، امن و قانون کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے، بنگلہ دیش فوج کے کمیشنڈ افسران کو ایگزیکیٹیو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں۔ کَل عوامی انتظامیہ کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک گزٹ نوٹفکیشن کے مطابق، اہل فوجی افسران آئندہ 60 دنوں تک مل...

September 18, 2024 10:08 PM

حکومت نے ایک ملک – ایک انتخاب سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کو قبول کرلیا ہے

حکومت نے آج ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کی راہ ہموار کرنے کی غرض سے، ایک ملک ایک انتخاب کے نظریے کی جستجو کیلئے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کو قبول کرلیا ہے۔ آج نئی دلّی میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ سابق ...

September 18, 2024 10:06 PM

جموں و کشمیر میں 24 حلقوں کے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج شام پُرامن طور پر مکمل ہوگئی۔ 35 سالوں میں سب سے زیادہ ووٹروں کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے

جموں و کشمیر میں، سات ضلعوں کے 24 حلقوں میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ آج شام پُرامن طور پر ختم ہوگئی۔ مرکز کے زیرِ انتظام اِس علاقے میں گذشتہ 35 برسوں میں سب سے زیادہ ووٹنگ کی شرح درج کی گئی ہے کیونکہ پہلے مرحلے میں یہاں 59 فیصد سے زیادہ پولنگ ہوئی ہے۔ انتخابی کمیشن نے کہا کہ نوجوان ...

September 18, 2024 10:04 PM

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے، بچوں کیلئے بچت کی اسکیم این پی ایس وتسالیہ کا آغاز کیا ہے

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دلّی میں نیو پنشن اسکیم NPS، وتسالیہ کا آغاز کیا۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ NPS وتسالیہ کے ذریعے رقم جمع کرنے کے فوری بعد سے ہی بچے کو اچھی آمدنی ملنی شروع ہوجائے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق NPS وتسالیہ کے ذریعے والدین اپنے پنشن کھاتے میں سرمایہ کاری کرکے اور جمع شدہ...