July 14, 2024 10:06 AM

مردوں کی کرکٹ میں آج  سہ پہر ہرارے میں پانچویں اور آخری ٹی۔ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں بھارت کا مقابلہ میزبان زمبابوے سے ہوگا۔

کرکٹ میں آج ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹی20 میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھارت زمبابوے کا سامنا کرے گا۔ بھارتی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم کوپہلے ہی میزبان پر تین ایک کی سبقت حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے ہی میچ میں شکست کے بعد Shubman Gill کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے س...

July 13, 2024 9:43 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں 29 ہزار کروڑ روپئے کی مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ NDA کی حکومت کے ترقی کا ماڈل معاشرے کے غیرمراعات یافتہ طبقات کو ترجیح دیتا ہے۔ ممبئی میں 29 ہزار 400 کروڑ روپئے کی مالیت کے مختلف سڑک اور ریل پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے، آغاز کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت...

July 13, 2024 9:41 PM

اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور TMC نے چار-چار، BJP نے دو اور عام آدمی پارٹی اور DMK نے ایک-ایک سیٹ جیتی ہیں

بدھ کے روز سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی چناؤ میں کانگریس اور آل انڈیا ترنمول کانگریس نے چار-چار سیٹیں جیت لی ہیں۔ BJP امیدواروں نے دو جبکہ عام آدمی پارٹی اور DMK نے ایک-ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بہار میں آزاد امیدوار شنکر سنگھ نے اپنے قریبی حریف اور جنتا دَل یونائٹیڈ کے کالادھر پ...

July 13, 2024 9:40 PM

ومبلڈن ٹینس میں چیک جمہوریہ کی Barbora Krejcikova نے Jasmini Paolini کو ہرا کر خواتین کا سنگلز کا خطاب جیت لیا ہے

ومبلڈن ٹینس میں لندن میں آج شام چیک جمہوریہ کی Barbora Krejcikova نے اٹلی کی Jasmini Paolini کو چھ- دو، دو-چھ، چھ-چار سے ہرا کر خواتین کا سنگلز کا خطاب جیت لیا ہے۔ مردوں کے سنگلز میں سات مرتبہ چمپئن رہ چکے نوواک جوکووچ کا مقابلہ کَل دفاعی چمپئن کارلوس الکراز سے ہوگا۔ سربیا کے جوکووچ نے مردوں کے سنگل...

July 13, 2024 9:38 PM

محکمہ موسمیات نے مغربی ساحل اور اِس سے ملحق وسطی بھارت میں زبردست بھارت کی پیشگوئی کی ہے۔ کونکن مہاراشٹر میں انتہائی تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے

بھارتی موسمیات کے محکمے نے ناگالینڈ، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں کل شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر کے گھاٹ کے علاقے میں آج سے منگل کے روز تک انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ IMD نے ساحلی کرناٹک اور کرناٹک کے جنوبی اندرونی حصے میں بھی کل اور پیر کے روز بہت شدید ب...

July 13, 2024 9:35 PM

وزیر داخلہ امت شاہ نے مائیگریشن کی روک تھام کیلئے سرحدی گاؤں میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور کنیکٹی ویٹی پر زور دیا ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلّی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں درخشاں گاؤں سے متعلق پروگرام کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران جناب شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے زیر قیادت حکومت سرحدی گاؤوں کی مجموعی ترقی کی خاطر پُرعزم ہے۔ جناب شاہ نے مقامی باشندوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ...

July 13, 2024 9:34 PM

بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ہے کہ اگر قانون کے اصولوں کو سادہ اصطلاحات میں عوام کیلئے واضح نہیں کیا جاسکتا تو اس کا مطلب یہ کہ قانونی پیشے اور قانون کی تعلیم میں کمی پائی جاتی ہے

بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ہے کہ اگر قانون کے اصولوں کو سادہ اصطلاحات میں عوام کیلئے واضح نہیں کیا جاسکتا تو اس کا مطلب یہ کہ قانونی پیشے اور قانون کی تعلیم میں کمی پائی جاتی ہے۔ لکھنؤ میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نیشنل لاء یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے چیف جسٹ...

July 13, 2024 9:32 PM

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول سے اختراع کو فروغ حاصل ہوتا ہے

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول سے اختراع کو فروغ حاصل ہوتا ہے، سرمایہ کاری بڑھتی ہے اور اقتصادی سرگرمیاں بلا رکاوٹ جاری رہتی ہیں۔ آج شام نئی دلّی میں عالمی انسداد دہشت گردی کونسل کی جانب سے منعقدہ تیسری سائبر سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مکمل طور پر ل...

July 13, 2024 9:30 PM

بھارت 20 سے 24 نومبر تک گوا میں عالمی سمعی، بصری اور تفریحی سمٹ منعقد کرے گا

بھارت 20 سے 24 نومبر تک گوا میں عالمی سمعی، بصری اور تفریحی سمٹ منعقد کرے گا۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے آج اعلان کیا کہ بھارت اس سمٹ کی میزبانی کرے گا جو دنیا بھر کی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق صنعت کیلئے ایک یادگار پروگرام ہوگا۔ نئی دلّی میں اِس سمٹ کے بارے میں ابتدائی معلومات فراہم ...

July 13, 2024 9:29 PM

جنوبی گجرات کے مختلف حصوں خاص طور سے نوساری اور ولساڈ اضلاع میں آج زبردست بارش ہوئی

جنوبی گجرات کے مختلف حصوں خاص طور سے نوساری اور ولساڈ اضلاع میں آج زبردست بارش ہوئی۔ موسلا دھار بارش کے بعد نوساری، ولساڈ اور نرمدا ضلعوں کے نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کے سبب سڑک ٹریفک بھی متاثر ہوا۔ آج جنوبی گجرات کے خطے میں دور دور تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ نوساری ضلعے کے گندیوی میں دن میں سب سے ...