July 20, 2024 9:44 AM

لوگ اپنے  عزیزوں تک راکھیوں کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے کیلئے آئندہ 31 جولائی تک راکھی بھیجنے کا منصوبہ بنائیں

بھارتیہ ڈاک نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے  عزیزوں تک راکھیوں کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے کیلئے آئندہ 31 جولائی تک راکھی بھیجنے کا منصوبہ بنائیں۔ بھارتیہ ڈاک نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی میلنگ کی پیچیدگیوں کو دور کرنے کیلئے ”کچھ کریں اور نہ کریں“ پر عمل کریں اور تاخیر اور کسٹم ...

July 20, 2024 9:42 AM

تین ہزار 471 یاتریوں کا ایک اور جتھہ کشمیر وادی کیلئے روانہ

سیکورٹی کے پختہ انتظامات کے دوران تین ہزار 471 یاتریوں کا ایک اور جتھہ آج صبح سویرے جموں میں بھگوتی نگر یاتری نواس کے بنیادی پڑاؤ سے کشمیر وادی کیلئے روانہ ہوا جہاں سے وہ امرناتھ گپھا میں درشن کیلئے اپنے آگے کے سفر پر جائے گا۔ یہ یاتری 114 گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوئے۔ اِن میں سے ایک ہزار 73 یاتری...

July 20, 2024 9:38 AM

اترپردیش اور مدھیہ پردیش دونوں زمین کو قبضے میں لینے کے کام میں تیزی لائیں: مرکز

مرکز نے اترپردیش اور مدھیہ پردیش دونوں سے زور دے کر کہاہے کہ وہ زمین کو قبضے میں لینے کے کام میں تیزی لائیں اور Ken Betwa Link Project سے متعلق سبھی زیرالتوا تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس کو تیزی سے مکمل کریں۔ دریاؤں کو باہم مربوط کرنے والے اِس پروجیکٹ میں مدھیہ پردیش کے Ken دریا سے، اترپردیش کے Betwa دریا ...

July 20, 2024 9:37 AM

وزیراعظم نریندرمودی نے ڈاکٹر MS Valiathan کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

وزیراعظم نریندرمودی نے ڈاکٹر MS Valiathan کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔ ڈاکٹر MS Valiathan حفظان صحت اور طبی تحقیق کے شعبے میں سرخیل کی حیثیت رکھتے تھے۔ اپنے پیغام میں جناب مودی نے کہا کہ اُن کے گراں قدر تعاون نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں اور لاتعداد لوگوں کو فائدہ پہنچایاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کفای...

July 20, 2024 9:35 AM

گجرات میں، سوراشٹر کے ساحلی اضلاع میں پچھلے دو دن سے شدید بارش کا سلسلہ جاری

گجرات میں، سوراشٹر کے ساحلی اضلاع میں پچھلے دو دن سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ دیوبھومی دوارکا اور پوربندر سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلعے ہیں، جہاں 36 گھنٹے میں سب سے زیادہ 20 انچ بارش درج کی گئی ہے۔ اس دو...

July 20, 2024 9:34 AM

Swedish اوپن ٹینس میں سیمی فائنلز میں Rafael Nadal کا مقابلہ Duje Ajdukovic سے ہوگا

سویڈش اوپن ٹینس میں آج سویڈن کے Bastad میں مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں اسپین کے کھلاڑی رافیل نڈال کا مقابلہ کروشیا کے کھلاڑی Duje Ajdukovic سے ہوگا۔ رافیل نڈال ایک دلچسپ مقابلے میں ارجنٹینا کے Mariano Navone کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔ 22 مرتبہ کے گرینڈسلیم چمپئن نڈال نے انہیں چھ سات،  س...

July 19, 2024 9:43 PM

مائیکروسافٹ، سافٹ ویئر میں آئی وقتی خرابی کے سبب دنیا بھر میں مختلف خدمات متاثر ہوئی ہیں

حکومت عالمگیر سطح پر مائیکروسافٹ کی خدمات متاثر ہونے سے متعلق معاملے میں مائیکروسافٹ اور اُس کے ذیلی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعاتی ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا کہ خدمات متاثر ہونے کی وجہ کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور اِس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ...

July 19, 2024 9:41 PM

بھارت نے بنگلہ دیش میں رہ رہے بھارتی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوٹا مخالف احتجاجوں کے سبب ڈھاکہ میں ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کریں

وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش میں بھارتی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوٹا مخالف احتجاجوں کی وجہ سے کَل ڈھاکہ میں ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کریں۔ اُن سے زور دے کر یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہائی کمیشن کے رابطے میں رہیں۔ ڈھاکہ میں ہائی کمیشن اور اسسٹنٹ ہائی کمیشن بھارتی باشندوں کو درکار کسی بھی...

July 19, 2024 9:40 PM

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مسلح افواج اور بھارتی ساحلی گارڈ کے موجودہ اور ریٹائرڈ اہلکاروں کو امتیازی خدمات کے 94 ایوارڈ پیش کئے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج مسلح افواج اور بھارتی ساحلی گارڈ کے اہلکاروں اور ریٹائرڈ افسروں کو امتیازی خدمات کے 94 ایوارڈ پیش کیے۔ انھوں نے 31 پرم وشسٹ سیوا میڈل، 4 اُتم یودھ سیوا میڈل، Ati وشسٹ سیوا میڈل کیلئے دو Bar اور 57 اَتی وشسٹ سیوا میڈل عطا کیے۔ صدر جمہوریہ نے آج نئی دلّی کے راشٹرپتی بھون ...

July 19, 2024 9:33 PM

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا ہے کہ آب وہوا کی تبدیلی ایک عالمگیر آفت کے طور پر ابھری ہے۔ جس کا اظہار سمندری سطح میں اضافے، طویل عرصے تک جاری خشک سالی، جنگلات میں آگ کے واقعات میں شدت اور غیرمعمولی قسم کے طوفان سے ہوتا ہے اور جس نے دنیا بھر میں معاشروں کو منہدم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان تبدیلیوں ...