July 20, 2024 2:54 PM

امتحانات منعقد کرنے والی قومی ایجنسی این ٹی اے نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق نیٹ یوجی 2024 کے نتائج کا ہر شہر اور مرکز کے حساب سے اعلان کیا ہے۔

امتحانات کے انعقاد سے متعلق قومی ایجنسی NTA نے میڈیکل داخلہ امتحان NEET- UG کے نتیجے ہر شہر اور ہر مرکز کے حساب سے اپ لوڈ کردئیے ہیں۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد NTA نے نتائج شائع کئے ہیں۔ اس سے پہلے عدالت عالیہ نے NTA کو ہدایت دی تھی کہ وہ آج دوپہر 12 بجے تک امیدواروں کو شناخت ظاہر کئے بغیر ہر شہر ا...

July 20, 2024 2:50 PM

بنگلہ دیش میں کوٹہ مخالف احتجاج کی و جہ سے تین سو سے زیادہ بھارتی طلباء وطن واپس آگئے ہیں۔ وزیراعظم شیخ حسینہ نے اپنے غیر ملکی دورے ملتوی کردئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں حفاظتی دستوں اور کوٹے کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے 300 سے زیادہ ہندوستانی طلبا وطن واپس آنے پر مجبور ہوگئے۔ ان جھڑپوں میں اب تک کم سے کم 104 افراد ہلاک اور دو ہزار 500 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ پڑوسی ملک میں سرکاری ملازمتوں میں پھر سے ریزرویشن کئے جانے کے مع...

July 20, 2024 9:58 AM

پوری دنیا میں IT کی بڑے پیمانے پر خرابی کے سبب، ایئرلائنز سے لے کر حفظان صحت تک عالمی خدمات میں، جو رکاوٹ آگئی تھی، اُسے رفتہ رفتہ دور کیا جارہا ہے

پوری دنیا میں ایئرلائنز سے لے کر حفظام صحت تک کی خدمات میں کَل کئی گھنٹے تک IT میں بڑے پیمانے پر خرابی آجانے کے سبب، جو کمپیوٹر نظام میں رکاوٹ آگئی تھی، اُسے رفتہ رفتہ دور کیا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ، مائیکروسوفٹ کے سوفٹ ویئر میں خرابی آجانے کے سبب متاثر ہوئے تھے۔ کاروبار، بینک خدمات، اسپت...

July 20, 2024 9:57 AM

مائیکروسوفٹ خدمات میں رکاوٹ آجانے کے سبب بھارت کے، مالی اور رقوم کی ادائیگیوں کے نظام پر عام طور پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے

بھارت کا مالی اور رقوم کی ادائیگیوں کا نظام، مائیکروسوفٹ خدمات کی رکاوٹ سے عام طور پر متاثر نہیں ہوا۔     بھارتیہ ریزرو بینک نے ایک بیان میں کہاہے کہ اُس نے اپنی باضابطہ ایجنسیوں پر اِس خرابی کے اثرات کا جائزہ لیا۔   جائزے سے پتہ چلا کہ محض 10 بینکوں اور NBFCs میں معمولی روکاٹ آئی ہے، جسے یاتو دور ک...

July 20, 2024 9:56 AM

بھارت نے بھوٹان کے ساتھ قریبی مضبوط رشتوں کے عزم کو دوہرایا

بھارت نے بھوٹان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیاہے اور بھوٹان کی حکومت اور اس کے عوام کی ترجیحات کے مطابق دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پختہ عزم کا وعدہ کیا ہے۔ بھوٹان کی ترقی کے مقصد کیلئے خیرسگالی کے یہ جذبات خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کل تھیمپو میں بھوٹان کے وزیراعظم شیرنگ توبگے ک...

July 20, 2024 9:55 AM

بنگلہ دیش نے پورے ملک میں کرفیو نافذ کردیا ہے اور فوج تعینات کی

بنگلہ دیش نے ملک بھر میں کئی روز پھیلی بے چینی کو، جس میں ہلاکتیں بھی ہوئیں، پولیس کی طرف سے دور کیے جانے میں ناکامی کے بعد کرفیو نافذ کرنے اور فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں سرکاری ملازمتوں کیلئے کوٹہ نظام میں اصلاحات کی طلبا کی مانگ اور مظاہروں کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ مظاہرہ کرنے...

July 20, 2024 9:53 AM

خواتین کے ایشیا کپ ٹی-ٹوینٹی کرکٹ میں، بھارت نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو سات وکٹ سے ہرایا

خواتین ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کل شام سری لنکا کے دمبولہ میں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چمپئن بھارت نے پاکستان کو سات وکٹ سے ہرایا۔ جیت کیلئے 109 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے بھارتی خواتین ٹیم نے 35 گیند رہتے ہوئے سات وکٹ سے یہ میچ جیت لیا۔ بھارتی سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا نے 45 رن ب...

July 20, 2024 9:52 AM

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ  آج جھارکھنڈ کے رانچی کے ایک روزہ دورے پر ہوں گے

مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئررہنما امت شاہ  آج جھارکھنڈ کے رانچی کے ایک روزہ دورے پر ہوں گے۔ وہ ریاستی بی جے پی کی توسیع شدہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ جھارکھنڈ بی جے پی کے سربراہ بابولال مرانڈی نے کہا ہے کہ جناب شاہ حال ہی میں ہوئے  لوک سبھا انتخابات میں NDA کے ساتھ ساتھ پارٹی ک...

July 20, 2024 9:50 AM

مرکزی حکومت مختلف اقدامات کے ذریعے سرکاری تکنیکی تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے: اشونی ویشنو

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت مختلف اقدامات کے ذریعے سرکاری تکنیکی تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے سرکاری ٹیکنیکل انجینئرنگ اداروں سے کہاکہ وہ نئے خیالات اور تصورات لے کر آئیں اور مرکز کو فوری طور پر اپنی تجویز ارسال کریں تاکہ مرکز اُنہیں اس کے مطابق بہتر...

July 20, 2024 9:46 AM

اتراکھنڈ میں Gross Environmental Product GEP Index کے ذریعے ماحولیاتی ایکو نظام کے فروغ کا جائزہ لیا جائے گا

اتراکھنڈ میں Gross Environmental Product GEP Index کے ذریعے ماحولیاتی ایکو نظام کے فروغ کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے کَل دہرادون میں GEP انڈیکس کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب GEP، ریاست میں جی ڈی پی کے ساتھ ساتھ بھی جاری کیا جاسکتا ہے۔ اِس کے جائزے سے ماحولیات اور معاشیات کے د...