July 24, 2024 9:48 AM

خواتین کے ایشیا کپ کرکٹ میں سری لنکا کے شہر دامبولہ میں، بھارت نے نیپال پر 82 رن سے جیت حاصل کرکے سیمی فائنلز میں جگہ بنالی ہے۔

خواتین ایشیا کپ کرکٹ میں سری لنکا کے Dambulla میں بھارت نے اپنے آخری گروپ میچ میں نیپال کو 82 رن سے ہراکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ جیت کے لیے 179 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے نیپال کی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں محض 96 رن ہی بنا سکی۔ بھارت کے لیے دیپتی شرما نے تین وکٹ، جبکہ رادھا یادو اور ا...

July 23, 2024 9:54 PM

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 2024-25 کا مرکزی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج نریندر مودی حکومت کی تیسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کیا۔لوک سبھا میں 2024-25 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عالمی سطح کی مشکلات کے باوجود بھارت کی معیشت درخشاں رہی اور یہ آنے والے برسوں میں سب سے تیز رفتار ابھرتی ہوئی معیشت ہوگی۔ وزیر اعظم کے دو لاکھ کروڑ روپئے...

July 23, 2024 9:52 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکزی بجٹ وکست بھارت کیلئے ہے جس سے سب کی شمولیت والی ترقی کی یقین دہانی ہوتی ہے جس سے سماج کے ہرطبقے کو فائدہ ہوگا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 2024-25 کا مرکزی بجٹ، وکست بھارت کیلئے ہے جس سے سب کی شمولیت والی ترقی اور سماج کے ہر طبقے کے فائدے کی یقین دہانی ہوتی ہے نیز ایک ترقی یافتہ بھارت کیلئے راہ ہموار ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے ملازمت سے متعلق ترغیبی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس ...

July 23, 2024 9:51 PM

ریلویز کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے 2024-25 کے مرکزی بجٹ کو، ریلویز کیلئے ایک تاریخی بجٹ قرار دیا

ریلویز کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے 2024-25 کے مرکزی بجٹ کو، ریلویز کیلئے ایک تاریخی بجٹ قرار دیا۔ نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ ریلویز کیلئے بجٹ میں دو لاکھ 62 ہزار دو سو کروڑ روپئے کی، اب تک کی سب سے بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اِس سے ریلوے کے محکمے ک...

July 23, 2024 9:49 PM

صنعتی اداروں نے مرکزی بجٹ کا یہ کہتے ہوئے خیرمقدم کیا ہے کہ یہ ترقی پر مرکوز ہے

کانگریس نے بجٹ کی یہ کہتے ہوئے تنقید کی ہے کہ یہ بجٹ امیدوں پر پورا نہیں اترتا اور نہ ہی اس سے آمدنی کا فرق ختم ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ بجٹ میں MG نریگا کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔ البتہ جناب تھرور نے، بجٹ میں Angel ٹیکس کو ختم ک...

July 23, 2024 9:48 PM

مرکز نے 2024-25 کے مرکزی بجٹ میں جموں وکشمیر کیلئے 42 ہزار 277 کروڑ 74 لاکھ روپئے مختص کئے ہیں

مرکز نے 2024-25 کے مرکزی بجٹ میں جموں وکشمیر کیلئے 42 ہزار 277 کروڑ 74 لاکھ روپئے مختص کئے ہیں۔ یہ پچھلے بجٹ کے مقابلے ایک اعشاریہ دو فیصد کا برائے نام اضافہ ہے۔ لوک سبھا میں آج وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جو بجٹ پیش کیا ہے اُس میں 40 ہزار 619 کروڑ 30 لاکھ روپئے کی رقم، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی...

July 23, 2024 9:46 PM

سپریم کورٹ نے NEET-UG 2024 کا امتحان منسوخ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ کسی منظم خلاف ورزی کے کوئی شواہد نہیں ملے

آج سپریم کورٹ نے سوالنامہ Leak ہونے اور بدعنوانی کی بنیاد پر NEET-UG 2024 امتحان کو منسوخ کئے جانے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس JB پار دی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل ایک بینچ نے یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ ایسا کوئی مواد نہیں پایا گیا ہے، جس سے اشارہ ملتا ہو کہ پیپر لیک...

July 23, 2024 9:45 PM

قومی جل جیون مشن کے تحت پورے ملک میں 15 کروڑ دیہی گھروں میں نل کنکشن مہیا کرکے ایک تاریخ ساز سنگ میل طے کیا ہے

قومی جل جیون مشن کے تحت پورے ملک میں 15 کروڑ دیہی گھروں میں نل کنکشن مہیا کرکے ایک تاریخ ساز سنگ میل طے کیا ہے۔ مشن کے تحت 2019 میں تین کروڑ نل کنکشن سے شروعات کرکے محض پانچ برس کے عرصے میں یہ تعداد 15 کروڑ پر پہنچ گئی ہے۔ قومی جل جیون مشن کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد 2024 تک ہر دیہی گھ...

July 23, 2024 9:43 PM

خواتین کے ایشیا کپ ٹی-ٹوینٹی کرکٹ میں، سری لنکا کے شہر دامبولا میں گروپ اے کے ایک میچ میں بھارت نے نیپال کیلئے 179 رن کا جیت کا نشانہ رکھا ہے

خواتین ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت نے سری لنکا میں دامبولا کے مقام پر ہونے والے گروپ-اے کے میچ میں نیپال کے سامنے جیت کیلئے 179 رن کا نشانہ رکھا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک نیپال نے 12 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر 58 رن بنا لئے تھے۔ اِس سے پہلے دن میں پاکستان کی خواتین ٹیم نے اِسی مقام پر متحدہ عرب امارات ...

July 23, 2024 9:42 PM

ایتھوپیا میں، مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 155 ہوگئی ہے

ایتھوپیا میں، مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 155 ہوگئی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی Geze Gofa ضلع میں کل صبح یہ بھیانک واقعہ پیش آیا۔ ایک مقامی افسر کے مطابق عورتوں اور بچوں سمیت 55 سے زیادہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ بچاؤ کارروائی جارہی ہے لہذا مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ...