September 21, 2024 4:57 PM

چنئی کرکٹ ٹسٹ میچ میں بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹ پر دو سو ستاسی رَن بناکر کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن، بھارت نے اپنی دوسری اننگز 287 رن پر ڈکلئیرکردی ہے جبکہ اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم، بھارت کے پہلی اننگز کے 376  رَن کے جواب میں، اپنی پہلی اننگز میں محض 149 رَن پر آؤٹ ہوگئی تھی۔      ...

September 21, 2024 4:55 PM

وزیراعظم، ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران ’میرا یوتھ سب سے مضبوط‘ پروگرام کے تحت اس ماہ بی جے پی کارکنوں، رضاکاروں اور حامیوں سے بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم نریندرمودی، ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران ’میرا یوتھ سب سے مضبوط‘ پروگرام کے تحت اس ماہ کی 26 تاریخ کو بی جے پی کارکنوں، رضاکاروں اور حامیوں سے بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم، نمو ایپ کے ذریعہ دوپہرساڑھے بارہ بجے کے قریب ان سے بات کریں گے۔ جناب مودی نے ان افرادسے اپنے سوالات اور تجاویز بھیجنے ...

September 21, 2024 4:53 PM

مودی حکومت نے لگاتار تیسری مدت میں اقتدار میں آنے کے بعد اپنے سو دن مکمل کرلئے ہیں۔

مودی حکومت نے لگاتار تیسری مدت میں اقتدار میں آنے کے بعد اپنے 100 دن مکمل کرلئے ہیں۔ اس مدت کے دوران، حکومت نے متوسط طبقے، بنیادی ڈھانچے، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پندرہ لاکھ کروڑروپے مالیت کے پروجیکٹوں کا آغاز کیا ہے۔ حکومت نے ملک میں متوسط طبقے کو بااختیاربنانے کی غرض سے...

September 21, 2024 4:48 PM

وزیر داخلہ اور بے جی پی کے اعلیٰ رہنما امت شاہ منگل سے مہاراشٹر کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

وزیر داخلہ اور BJP کے اعلیٰ رہنما امت شاہ منگل سے مہاراشٹر کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ BJP، مہاراشٹر کے سربراہ Chandrashekhar Bawankule نے نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منگل کو جناب شاہ ناگپور اور چھترپتی Sambhajinagar میں پارٹی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ 25 ستمبر کو ج...

September 21, 2024 4:44 PM

وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری نے بیمے سے متعلق سہولیات کو مختلف شعبوں اور اداروں تک توسیع دینے کی غرض سے ایک کلیدی نصب العین کی حمایت کی ہے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے بیمے سے متعلق سہولیات کو مختلف شعبوں اور اداروں تک توسیع دینے کی غرض سے ایک کلیدی نصب العین کی حمایت کی ہے۔ نئی دلی میں کَل آفات کے بندوبست کے متعلق قومی اتھارٹی NDMA کی ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر مشرا نے بھارت سمیت، دنیا بھرمیں قدرتی آفات کے واقع...

September 21, 2024 4:41 PM

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ نویں Executive  صدر کو منتخب کرنے کے لیے ایک کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان ووٹ دینے کے مجاز ہیں۔ صدر رانیل وکرما سنگھے اور اپوزیشن رہنما Sajith پریم داسا نے آج صبح سویرے اپنے ووٹ ڈالے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد جناب وکرما سنگھے نے کہا کہ یہ ضروری...

September 20, 2024 9:49 PM

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنونے نئی دلّی سے بھارت-نیپال میتری یاترا سیاحتی ٹرین کو جھنڈی دکھاکرروانہ کیا

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج نئی دلّی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے بھارت-نیپال میتری یاترا سیاحتی ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ 10 دنوں کا یہ بھارت-نیپال میتری یاترا، بھارت اور نیپال کے کئی مذہبی مقامات سے گزرے گا۔ 10 دنوں کے دوران، سیاح، بھارت میں آیودھیا، وارانسی اور سیتامڑھی اور...

September 20, 2024 9:48 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے دستکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ایم وشوکرما اسکیم سے فائدہ اٹھاکر کاروباری اور تاجر بنیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہنرمندوں اور دستکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ PM وشوکرما اسکیم سے فائدہ اٹھاکر کاروباری اور تاجر بنیں۔ آج مہاراشٹر کے Vardha میں PM وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ اسکیم ملک کی ہزاروں سال پرانی ہنرمندیوں کو استعمال کرتے ہوئے ب...

September 20, 2024 9:44 PM

وزیر اعظم کَل امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ ایجنڈے میں کواڈ سربراہ کانفرنس، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور باہمی بات چیت سر فہرست ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی کا، کل سے شروع ہونے والا امریکی دورہ اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور میٹنگوں سے بھر پور ہے، جس میں سالانہ کواڈ سربراہ کانفرنس میں شرکت سے لے کر مستقبل سے متعلق اقوام متحدہ سربراہ اجلاس سے خطاب شامل ہیں۔ جناب مودی کل صبح سویرے امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ اپنے دورے کا آ...

September 20, 2024 9:42 PM

وزیر صحت جگت پرکاش نڈّا کا کہنا ہے کہ NDA سرکار، کارکردگی، جوابدہی اور حاشیے پر رہنے والے لوگوں تک رسائی کی سیاست لائی ہے

مرکزی وزیر صحت جے پی نڈّا نے آج زور دے کر کہا کہ نریندر مودی سرکار نے ملک میں کارکردگی، جوابدہی اور حاشیے پر رہنے والے لوگوں تک رسائی کی سیاست لائی ہے۔ اپنی وزارت کی کامیابیوں کے بارے میں نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب نڈّا نے کہا کہ سرکار نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا کی ...