September 22, 2024 10:03 AM

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پوسٹل بیلٹس میں این سی سی کے رہنما انورا کمارا دیسا نائیکے دیگر امیدواروں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پوسٹل رائے دہی میں NPP رہنما کمارا دِسا نائیکے نے دوسرے امیدواروں پر سبقت بنالی ہے۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے اعلان کیے گئے نتیجوں کے مطابق بائیں بازو کے رہنما نے 22 انتخابی ضلعوں کی پوسٹل ووٹنگ میں پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔

September 22, 2024 9:59 AM

 ہنگری کےبُداپیست میں شطرنج اولمپیاڈ کے فائنل سے پہلے کے راؤنڈ میں  بھارت نے اعلیٰ درجے کے امریکہ کو ہرایا۔

ہنگری کے Budapest میں شطرنج اولمپیاڈ کے فائنل سے پہلے کے راؤنڈ میں  بھارت نے کل  اعلیٰ درجے کے امریکہ کو ہرادیا۔ اوپن سیکشن میں Gukesh نے  عالمی نمبر دو Fabiano Caruana کو ہرایا جبکہ ارجن نے Leinier Dominguez Perez  دونوں کو ہی سفید مہروں سے کھیلتے ہوئے ہرایا۔ تاہم Praggnanandhaa کو Wesley SO سے ہار...

September 22, 2024 9:49 AM

 کرکٹ میں چنئی میں پہلے ٹسٹ میں بھارت کو بنگلہ دیش پر جیت حاصل کرنے کیلئے مزید چھ وکٹوں کی ضرورت ہے۔

کرکٹ میں، چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارتی ٹی کو پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی جیت کے لیے بنگلہ دیش کے مزید چھ وکٹ حاصل کرنے ہیں۔ یہ میچ آج صبح ساڑھے  9 بجے پھر سے شروع ہوگا۔ اس سے پہلے تیسرے دن، بنگلہ دیش کی ٹیم کل شام دن کا کھیل ختم ہونے تک 37 اعشاریہ دو اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 158 رنز بنا چک...

September 21, 2024 9:49 PM

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے انتخابی تیز ہوگئی ہے

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے انتخابی تیز ہوگئی ہے۔ اِس مرحلے کے تحت چھ ضلعوں میں پھیلی 26 اسمبلی سیٹوں پر اِس ماہ کی 25 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر میں غیرمعمولی تبدیلی ...

September 21, 2024 9:47 PM

وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے تین روزہ دورے پر Philadelphia پہنچ گئے ہیں۔ وہ کواڈ سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اعلیٰ سطحی دوطرفہ میٹنگیں کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے تین روزہ دورے پر آج شام Philadelphia پہنچے ہیں۔ اپنے دورے میں وہ کئی اعلیٰ سطحی میٹنگیں کریں گے۔ وزیر اعظم آج رات نصف شب کے بعد کواڈ رہنماؤں کی چھٹی سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم مودی کَل نیویارک جائیں گے جہاں وہ بھارتی برادری سے بات چیت کریں گے اور ...

September 21, 2024 9:46 PM

عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی کو دلّی کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے۔ پانچ کابینی وزراء نے بھی حلف لیا ہے

عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی کو آج دلّی کی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔ دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے راج نواس میں ایک تقریب میں آتشی اور اُن کے وزراء کی کونسل کو عہدے کا حلف دلایا۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال رائے، کیلاش گہلوت، سوربھ بھاردواج، عمران حسین اور مکیش اہلاوَت کو کابینی...

September 21, 2024 9:45 PM

مرکز نے نوجوانوں میں تمباکو کے استعمال کی روک تھام کیلئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایڈوائزری جاری کی ہے

مرکز نے نوجوانوں کے درمیان تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ تعلیم کی مرکزی وزارت اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے مشترکہ طور پر تمباکو نوشی سے پاک تعلیمی اداروں کیلئے رہنما خطوط اور مینول کے مؤثر نفاذ کیلئے ریاستوں اور مرکز کے ...

September 21, 2024 9:43 PM

بھارت اور برازیل نے توانائی اور دو طرفہ تجارت کے شعبوں میں موجودہ اشتراک و تعاون اور سود مند تعلقات نیز پائیدار ایندھن بالخصوص حیاتیاتی ایندھن کے شعبے میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا

بھارت اور برازیل نے توانائی اور دو طرفہ تجارت کے شعبوں میں موجودہ اشتراک و تعاون اور سود مند تعلقات نیز پائیدار ایندھن بالخصوص حیاتیاتی ایندھن کے شعبے میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ یہ بات، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور برازیل کے کانکنی اور توانائی کے وزیر Alexander Silveria کے در...

September 21, 2024 9:39 PM

گجرات میں صرف چار روز کے دوران سووچھتا ہی سیوا مہم، ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔

گجرات میں صرف چار روز کے دوران سووچھتا ہی سیوا مہم، ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔ ریاست کے دیہی ترقیات کے وزیر راگھوجیت پٹیل نے کہا ہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران 25 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے صفائی ستھرائی کی اس مہم میں شرکت کی اور اس میں 27 لاکھ سے زیادہ افرادی گھنٹے دیئے۔ سووچھ بھارت مشن کے 10 سال مکمل ہو...