August 12, 2024 10:02 AM

وزیراعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 25 تاریخ کو آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں ملک اور بیرونِ ملک کے لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

          وزیراعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 25 تاریخ کو آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں ملک اور بیرونِ ملک کے لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 113واں نشریہ ہوگا۔ لوگ آئندہ پروگرام کے لیے اپنے نظریات اور تجاویز کا اظہار مفت ٹیلی فون نمبر ایک آٹھ صفر صفر، ایک ایک، سا...

August 12, 2024 9:58 AM

وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ سبھی ایتھلیٹس نے، اپنے طرف سے بہترین کاکردگی پیش کی ہے اور ہر ایک بھارتی کو اُن پر فخر ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سبھی ایتھلیٹس نے اپنی طرف سے بھرپور کوشش کی اور ہر بھارتی شہری کو اُن پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر پیرس اولمپکس 2024 میں بھارتی ایتھلیٹس کی کارکردگی کی ستائش کی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ وہ کھیلوں میں پوری بھارتی ٹیم کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں...

August 12, 2024 9:54 AM

سیبی نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پُرسکون رہیں اور ہنڈنبرگ جیسی غلط رپورٹوں پر کوئی رد عمل ظاہر کرنے سے پہلے تحمل سے کام لیں

بھارت کے تمسکات اور ایکسچینج بورڈ SEBI نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پُرسکون رہیں اور ہنڈنبرگ جیسی غلط رپورٹس کے بارے میں ردعمل ظاہر کرنے سے پہلے تحمل سے کام لیں۔ اڈانی گروپ نے، ہنڈنبرگ کی طرف سے لگائے  الزامات کو بدنیتی اور شرپسندی پر مبنی اور عوام کو دستیاب  معلومات کو، توڑ مروڑ کر پیش کیا...

August 12, 2024 9:49 AM

بھارت کے انتخابی کمیشن کی ٹیم، آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ہریانہ کا دو روزہ دورہ شروع کرے گی

بھارت کے انتخابی کمیشن ECI کی ٹیم ہریانہ کا دو روزہ دورہ کرے گی۔ آج سے شروع ہونے والے اس دورے میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار، انتخابی کمشنروں گیانیش کمار، سُکھبیر سنگھ سَندھو اور کمیشن کے دیگر افسران کے ساتھ میٹنگز کریں گے۔ ہریانہ کے اعلیٰ ا...

August 12, 2024 9:45 AM

راجستھان میں بارش سے متعلق حادثات میں کم سے کم 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ آج سات ضلعوں میں سبھی اسکول بند ہیں

راجستھان کے مختلف حصوں میں ہفتے کے روز سے ہو رہی موسلا دھار بارش سے کم از کم 22 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ جے پور، Karauli، سوائے مادھوپور اور Dausa میں کَل شدید بارش سے سڑکوں پر پانی بھر گیا۔ حکام نے جے پور، جے پور دیہات، Dausa، کرولی، سوائے مادھوپور، گنگا پور اور بھرت پور اضلاع میں آج سبھی سرکار...

August 12, 2024 9:42 AM

ابھی تک کی سب سے پہلی عالمی خواتین کبڈی لیگ ہریانہ میں اگلے مہینے شروع ہوگی۔

ہریانہ میں خواتین کی اب تک کی پہلی کبڈی عالمی لیگ اگلے مہینے سے شروع ہوگی۔ اِس لیگ میں جس کا سرکاری نام Global Pravasi Women's Kabaddi League (GPKL)ہے، 15 ملکوں کی خواتین ایتھلیٹس حصہ لیں گی۔ اِس مقابلے سے کبڈی کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے، اولمپک کھیلوں میں اِس کھیل کو شامل کرنے کی کوششوں کو تع...

August 11, 2024 9:47 PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے کسانوں کو بااختیار بنانے کی پابند ہے۔ انھوں نے آب وہوا کی تبدیلی کا سامنا کرنے اور زیادہ پیداوار دینے والی 109 قسم کی فصلوں کا اجرا کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے کسانوں کو بااختیار بنانے کی پابند ہے۔ جناب مودی نے یہ بات، زیادہ پیداوار دینے والی، آب وہوا کی تبدیلی کا سامنا کرنے والی اور زیادہ تغذیہ بخش 109 قسم کی فصلوں کو جاری کرنے کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہی۔ یہ تقریب نئی دلّی کے زرعی تحقیق کے بھارتی ادا...

August 11, 2024 9:46 PM

سیبی نے، ہنڈن برگ محققین کے الزامات سے انکار کیا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ مفادات کے ٹکراؤ سے نمٹنے کیلئے مناسب داخلی طریقِ کار موجود ہے

بھارت کے تمسکات اور مبادلے سے متعلق بورڈ SEBI نے Hindenburg ریسرچ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ اُس کے پاس مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق معاملات سے نمٹنے کیلئے مناسب داخلی طریقہئ کار موجود ہیں، جن میں طریقہئ کار کا انکشاف اور خود کو الگ کر لینے کا التزام شامل ہے۔ اُس...

August 11, 2024 9:44 PM

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ مالدیپ، بھارت کا ایک بنیادی شراکت دار ہے اور دونوں ملک اپنے تعاون کو جدید انداز کی ایک شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ مالدیپ، بھارت کیلئے بحرِ ہند کے خطے میں ایک اہم ساجھیدار ہے اور دونوں ممالک اپنے شتراک کو ایک جدید ساجھیداری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر، مالدیپ میں Addu Reclamation Project اور Addu Shore Protection Project کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہ...

August 11, 2024 9:42 PM

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تین ملکوں فجی، نیوزی لینڈ اور Timor Leste کے اپنے سرکاری دورے کے بعد آج شام نئی دلّی واپس آگئیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تین ملکوں فجی، نیوزی لینڈ اور Timor Leste کے اپنے سرکاری دورے کے بعد آج شام نئی دلّی واپس آگئیں۔ دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کیے جانے کے ساتھ ساتھ مفاہمت کے اقرار ناموں اور دو طرفہ سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔ بھارت نژاد لوگوں کے ساتھ خصوصی رابطہ، اِس دورے کا اہم پہ...