August 14, 2024 10:01 AM

انتخابی کمیشن آج مرکزی داخلہ سکریٹری کے ساتھ میٹنگ میں جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گا۔

انتخابی کمیشن آج مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلّا کے ساتھ میٹنگ میں جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ   لے گا۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار کی سربراہی میں چناؤ کمیشن نے حال ہی میں مرکزی کے زیرانتظام علاقے کا دورہ کیا اور انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جناب ...

August 14, 2024 9:58 AM

بھارت اور آسٹریلیا نے جامع انداز سے دہشت گردی سے نمٹنے کی خاطر بین الاقوامی اشتراک کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے

بھارت اور آسٹریلیا نے ہر طرح کی دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے اور جامع اور ٹھوس انداز سے دہشت گردی سے نمٹنے کی خاطر بین الاقوامی اشتراک کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کَل نئی دلی میں دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق بھارت-آسٹریلیا مشترکہ ورکنگ گروپ کی چودہویں میٹنگ کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔ ...

August 14, 2024 9:50 AM

امریکہ نے، 20 ارب ڈالر کے ہتھیار، اسرائیل کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

امریکہ نے، 20 ارب ڈالر کے ہتھیار، اسرائیل کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان میں جنگجو جیٹ طیارے اور جدید ترین، فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہیں۔ امریکہ کے خارجی امور کے محکمے نے کَل اس کا اعلان کیا۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ فروخت میں 50 سے زیادہ F-15 جنگجو جیٹ طیارے، جدید ترین...

August 14, 2024 9:45 AM

مہاراشٹر سرکار نے، مراٹھ واڑا میں، دوسرے درجے کی ایک لاکھ ایکڑ سے زیادہ زمین کو، فری ہولڈ بنانے کی ایک تجویز کو منظوری دی ہے

مہاراشٹر سرکار نے، مراٹھ واڑا میں، دوسرے درجے کی  ایک لاکھ ایکڑ سے زیادہ زمین کو، فری ہولڈ بنانے کی ایک تجویز کو منظوری دی ہے، جس کے بعد وہ لوگ اِس زمین کے مکمل مالک بن جائیں گے جن کے قبضے میں یہ زمین ہے۔ یہ فیصلہ ممبئی میں کل وزیراعلیٰ ایک ناتھ شندے کی صدارت میں منعقدہ ایک کابینہ میٹنگ میں کیا گیا۔...

August 14, 2024 9:43 AM

بھارتی محکمہ موسمیات  نے مغربی ہمالیائی خطے اترپردیش، ہماچل پردیش اور مشرقی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں اگلے سات روز کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیاتIMD  نے مغربی ہمالیائی خطے اترپردیش، ہماچل پردیش اور مشرقی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں اگلے سات روز کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق ہریانہ، راجستھان اور شمال مشرقی بھارت میں بھی اگلے چار سے پانچ روز کے دوران شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ...

August 14, 2024 9:41 AM

کھیل کود سے متعلق ثالثی کی عدالت CAS کے ایڈہاک ڈویژن نے، ونیش پھوگاٹ کی اُس اپیل پر اپنے فیصلے کو ایک بار پھر ملتوی کردیا ہے

کھیل کود سے متعلق ثالثی کی عدالت CAS کے ایڈہاک ڈویژن نے، ونیش پھوگاٹ کی اُس اپیل پر اپنے فیصلے کو ایک بار پھر ملتوی کردیا ہے، جو انھوں نے اولمپک فائنل مقابلوں میں، خود کو نااہل قرار دیئے جانے کے خلاف کی تھی۔ اب اِس فیصلے کا اعلان بھارتی وقت کے مطابق جمعے کو رات ساڑھے نو بجے کیا جائے گا۔ CAS کو اپنے ...

August 13, 2024 9:56 PM

کلکتہ ہائی کورٹ نے CBI کو، کولکتہ کے ایک اسپتال میں ایک ڈاکٹر کی مبینہ آبروریزی اور قتل کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے

کلکتہ ہائی کورٹ نے، کولکاتا میں آر- جی- کَر میڈیکل کالج اور اسپتال میں، ایک ڈاکٹر کی مبینہ آبرو ریزی اور قتل کے کیس کی، CBI کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس ٹی- ایس- Sivagnanam اور جسٹس ہِرن موئے بھٹا چاریہ نے آج یہ حکم جاری کیا۔ ہائی کورٹ نے پولیس سے کہا ہے کہ وہ سبھی دستاویزات، فوری طور پر...

August 13, 2024 9:55 PM

کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں دلّی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال اور BRS لیڈر کے کویتا کی عدالتی تحویل میں 2 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے

دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور BRS لیڈر کے کویتا کی دلّی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھپلے سے تعلق رکھنے والے کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں عدالتی تحویل کو 2 ستمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ راؤز اوینیو کی عدالت نے آج دونوں لیڈروں کی تحویل میں توسیع کی۔ عدالت میں، اب اِس کیس کی سماعت 2 ستمبر کو ہ...

August 13, 2024 9:53 PM

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر کَل قوم سے خطاب کریں گی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر کَل قوم سے خطاب کریں گی۔ اُن کا خطاب آکاشوانی کے مکمل قومی نیٹ ورک پر شام سات بجے نشر کیا جائے گا اور ہندی میں دودرشن کے تمام چینلوں پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اِس کے بعد، اُن کا خطاب انگریزی میں نشر کیا جائے گا۔

August 13, 2024 9:52 PM

یومِ آزادی تقریبات کے حصے کے طور پر ہر گھر ترنگا ریلیاں ملک بھر میں منعقد کی جارہی ہیں

یوم آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر، ہر گھر ترنگا مہم کے تحت پورے ملک میں ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ مہم، 15 اگست تک جاری رہے گی، جس کا مقصد شہریوں میں وطن پرستی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ مہم کے تحت حکومت نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں اور ترنگے کے ساتھ ایک سیلفی لے کر...